شہری ہوابازی کی وزارت

آرپی اے ایس (ڈرون / یو اے وی) سمیت غیر روایتی ہوائی آلات کی پرواز کی ممانعت

Posted On: 16 JUN 2021 1:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 جون 2021: غیر روایتی ہوائی آلات (ڈرون/یو اے وی ) کو (آئی این ایس حملہ، ماروے روڈ، ملاڈ (ڈبلیو)، ممبئی 400095کے تین کلو میٹر کے دائرے کے اندر اڑانا ممنوع ہے۔ آر پی اے (ڈرون / یو اے وی) سمیت کسی بھی طرح کے غیر روایتی ہوائی آلات اگر اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے تو اسے کسی طرح کے مواخزے کی گنجائش فراہم کیے بغیر تباہ / ضبط کر لیا جائے گا اور اس کے آپریٹر کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات 121، 121 اے، 287، 336، 337 اور 338 کے تحت تادیبی کاروائی بھی شروع کی جا سکتی ہے۔

اگر ڈرون کواڑانا ضروری ہو، تو ایسی صورت میں آپریٹر/ ایجنسی کو ڈگی اسکائی ویب سائٹ کے ذریعہ شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) سے اس مقصد کے لئے باقاعدہ اجازت حاصل کرنی چاہئے اور حاصل شدہ منظوری کے مراسلے کی نقل آئی این ایس حملہ، ماروے روڈ، ملاڈ (ڈبلیو)، ممبئی 400095 کو مقررہ فلائنگ آپریشن  سے کم از کم ایک ہفتہ قبل داخل کرنا چاہئے۔

 

 

******

 

 ( ش ح ۔م ن ۔ اب ن)

U- 5528


(Release ID: 1727532) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil