قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امورکے مرکزی وزیرارجن منڈانے قبائلی ذریعہ معاش پہل‘‘ سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن’’ کا آغاز کیا
جگدل پور، رانچی ، جمشیدپوراورسارناتھ میں 7نئے قبائلی انڈیا آؤٹ لیٹس کا ورچوئلی طورپرافتتاح کیاگیا
قوت مدافعت بڑھانے والے ہیمپرس، ٹرائبس انڈیا کافی ٹیبل بک ، نئی ٹرائفیڈ ہیڈ آفس میگاآغاز تقریب کی دیگرجھلکیوں میں شامل
Posted On:
15 JUN 2021 9:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍جون:قبائلی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا نے جگدل پور، رانچی ، جمشیدپوراورسارناتھ میں ورچوئلی طورپرقبائلی روزی روٹی یعنی ذریعہ معاش پہل سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن 7نئے قبائلی انڈیا آوٹ لیٹس کا افتتاح کیا۔ جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں ٹرائفیڈ کے نئے حدود میں میگالانچ تقریب سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن کے موقع پر قوت مدافعت بڑھانے والے ہیمپرس ،قبائلی انڈیا کافی ٹیبل بک اورنئے ٹرائفیڈ ہیڈ آفس کو بھی اجاگرکیا۔ اس سے پہلے تقریب میں جناب ارجن منڈا کی جانب سے نئی دہلی کے اوکھلاصنعتی علاقے میں نئے حدود کا افتتاح کیاگیا۔ تقریب کے دوران بہت سے دیگرپروگراموں کا بھی آغاز اورافتتاح کیاگیانیز سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن ، سات نئے قبائلی انڈیا آؤٹ لیٹس ون دھن ویب سائٹ اور سافٹ ویئرایپلی کیشن کے علاوہ کافی ٹیبل بک کابھی آغاز کیاگیا۔ وزیراعظم کی ووکل فارلوکل کی واضح اپیل اورآتم نربھربھارت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹرائفیڈ بہت سے اقدامات کررہاہے ،جن کامقصد قبائلی آبادی کے لئے مستقل روزی روٹی کا بندوبست کرناہے ۔
ان اقدامات کاہائی برڈ موڈ میں یعنی فزیکلی کے ساتھ ساتھ ورچوئلی طورپر آغاز کیاگیا۔ چھتیس گڑھ کی گورنرمحترمہ انوسوئیا یوئکے اوروزیراعظم کے مشیرجناب بھاسکرکھلبے نے ورچوئلی طورپراس تقریب میں شرکت کی۔ جب کہ قبائلی امورکی وزیرمملکت محترمہ رینوکاسنگھ ، ٹرائفیڈ کی وائس چیئرمین محترمہ پرتبھا برہما، قبائلی امورکے سکریٹری جناب انل جھا ، ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پرویرکرشنا اور دیگرسینیئر افسران بھی اس تقریب میں فزیکلی طورپرموجود تھے ۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب منڈا نے کہا کہ مجھے ٹرائفیڈ کے نئے حدود کاافتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے اور اس کے علاوہ کچھ اہم اقدامات جو ٹرائفیڈ سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن کے لئے کررہاہے، پربھی میں خوش ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ اس اہم مشن کے نفاذ سے ہمارے ملک میں قبائلیوں کی یقینی طورپر کایاپلٹ ہوگی۔ آج قبائلی عوام کے لئے ایک خوش آئنددن ہے ، کیونکہ آج ٹرائفیڈ کی ٹیم نے اس طرح کے اہم اقدامات اور کوششیں کرکے گذشتہ سالوں کی کوششوں کو کامیاب کیاہے ۔ یہ قابل تعریب بات ہے کہ قبائلی امورکی وزارت اور ٹرائفیڈ کی ٹیم نے گذشتہ دوسال کے مشکل حالات کے باوجود زبردست کامیابی حاصل کی اوراپنا ہدف حاصل کیا۔
ٹرائفیڈ کا مقصد روزگارسے جڑے پروگرام کے ساتھ ملک کے تمام قبائلی طبقے کو جوڑنا ہے اوریقینی طورپر ہم اس پروگرام میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے لئے ہم کو ای-کامرس پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کو لاناہوگا ۔ انھوں نے کہاکہ ڈیجیٹائزیشن کے بغیرہم آج کی مارکیٹ میں آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ آج کے دورمیں ہم ٹکنالوجی کو نظرانداز نہیں کرسکتے ۔اگرہم کو ٹکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھناہے، توہمیں مارکیٹ کی صلاحیت کو مزید آگے بڑھاناہوگا۔ جناب منڈا نے کہاکہ ٹرائفیڈ کو قدرتی وسائل کے ذریعہ قدرتی مصنوعات کی تشہیر کرنی چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ ٹرائفیڈ کی سب سے بڑی طاقت قدرتی مصنوعات ہے ۔
چھتیس گڑھ کی گورنرمحترمہ انوسوئیایوئیکے نے جو اس موقع پرخصوصی طورموجودتھیں ،کہا کہ قبائلیوں کی روزی روٹی بنیاد ی طورپر جنگل کے وسائل سے جڑی ہوئی ہے کیونکہ قدرتی طورپر وہ اس کی پوجا پاٹ کرتے ہیں اور فطرت کے مطابق رہتے ہیں ، انھیں جنگل میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کا بخوبی علم ہے ، ان جنگلوں میں پیداہونے والی جڑی بوٹیوں سے وہ بخوبی واقف ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی لوگ بہت اچھے دستکار بھی ہیں لیکن قبائلیوں کی مصنوعات کو مقامی سطح پر اچھی قیمت نہیں مل سکی ہے حالانکہ ان مصنوعات کی قومی اوربین الاقوامی بازارمیں کافی قدرہوگی، لیکن اب ٹرائفیڈکی مدد سے اوراس کے اقدام کی وجہ سے قبائلیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم دستیاب ہوجائے گا،جس سے وہ اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے اوراس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اوران کامعیارزندگی بھی بلند ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ کہ ٹرائفیڈ ملک بھرمیں ٹرائبس انڈیا آوٹ لیٹس شروع کرنے کے لئے مبارکباد کا مستحق ہے ۔
قبائلی امورکی مرکزی وزیرمملکت محترمہ رینوکاسنگھ نے کہاکہ قابل غوربات یہ ہے کہ نئی پہل سے آج قبائلی لوگوں کو بااختیاربنانے کے تمام پہلوؤں کا دھیان رکھاجارہاہے ۔ قبائلی طرززندگی کی وسعت کے بارے میں بیداری پھیل رہی ہے اور قوت مدافعت بڑھانے والے ہیمپرس کے ساتھ قدرتی مصنوعات کے بارے میں لوگ جانکاری حاصل کررہے ہیں اوراعلیٰ معیاری مصنوعات لوگوں کے لئے پرکشش بن رہی ہیں ، جو نہ صرف رنگارنگ کافی ٹیبل بک کے ذریعہ پائیدارہیں بلکہ ثقافت کا بھی تحفظ کررہی ہیں ۔ ون دھن کیندروں نے عالمی وباکے دوران بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور مشکل حالات میں قبائلی عوام کی روزی روٹی کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم کے مشیرجناب کھلبے نے نئے حدود کے لئے ٹرائفیڈ ٹیم کی تعریف کی اورکہاکہ مجھے خوشی ہے کہ بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں اور قبائلی آبادی کے فائدے کے لئے آج یہ سب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
قبائلی امورکے سکریٹری جناب انل کمارجھانے کہاکہ قبائلی آبادی کے تین اہم شعبے ہیں ، صحت ، تعلیم اور روزی روٹی جن پرتوجہ دی جانے کی ضرورت ہے ٹرائفیڈ نے روزی روٹی کے لئے انٹرجنریشنل ٹرانسفارمیٹواقدامات کئے ہیں ، جو قبائلیوں کو آتم نربھربنائیں گے ۔
ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پرویرکرشنا نے کہاکہ ٹرائفیڈ قبائلیوں کو آتم نربھراورخود کفیل بنانے کے لئے اپنے مشن پرمسلسل کام کررہاہے ۔اس سلسلے میں اس نے جو اقدامات کئے ہیں ہو سرگرمیوں کی ایک جھلک ہیں ، ٹرائفیڈکی ٹیم اپنی سمت میں آگے بڑھتی رہے گی ۔
نئی دہلی میں اوکھلا انڈسٹریل ایریا فیز -3میں ٹرائفیڈ کانیا آفس حدود 30ہزاراسکوائرفٹ کے علاقے میں ہے جو جدید بنیادی ڈھانچے سے لیس ہے اورویڈیوکانفرنسنگ اوردیگرجدید سہولتوں کے لئے دوکانفرنس روم ہیں ۔ قبائلی امور کے وزیر ، منیجنگ ڈائرکٹرسینئرافسروں اور تمام اسٹاف کے لئے اس میں دفاترشامل ہیں ۔
جناب منڈا نے جگدل پورمیں دواوررانچی میں تین جمشیدپورمیں ایک ، سارناتھ میں ایک ، قبائلی انڈیاآوٹ لیٹس کا بھی افتتاح کیا۔ ملک بھر کی قبائلی مصنوعات کی نمائش کرتے ہوئے آوٹ لیٹس میں مخصوص جی آئی اور ون دھن کارنر ہوں گے اور ان آوٹ لیٹس میں ملک بھرکے مختلف حصوں کے جی آئی ٹیگ اورقدرتی مصنوعات کی بڑے پیمانے پرنمائش کی جائے گی ۔ سارناتھ آوٹ لیٹس اے ایس آئی ہیری ٹیج سائٹ پرثقافت کی وزارت کاپہلا کامیاب اشتراک کاآوٹ لیٹ ہے ، ان آوٹ لیٹس کے ساتھ قبائلی انڈیا آوٹ لیٹس کل تعداد بڑھ کر 141ہوگئی ہے ۔
سب سے اہم اقدام یہ ہے کہ آج سنکلپ سے سدھی –مشن ون دھن کا آغاز کیاگیا۔ ٹرائفیڈ قبائلیوں کو بااختیاربنانے کے لئے بہت سے اہم پروگرام نافذ کررہاہے ۔ گذشتہ دوسال میں کم سے کم سپورٹ پرائز کے ذریعہ مائنرفاریسٹ پروڈیوس کی مارکیٹنگ کے لئے میکینز م اور مائنرفاریسٹ پروڈیوس کے لئے ویلیوچین کی ترقی کے قبائلی ایکو سسٹم پر کافی اثرپڑاہے ۔
وزارتوں اور محکموں نے مشن موڈ میں سنکلپ سدھی –مشن ون دھن کے تحت قبائلیوں کے مختلف ترقیاتی پروگرام کاآغاز کیاہے اس مشن کے ذریعہ 50ہزارون دھن وکاس کیندر، 3ہزارہاٹ بازار، 600گوڈاون ، 200منی ٹرائفوڈ یونٹس ، 100کامن فیسلٹی سینٹر، 100ٹرائفوڈ پارکس ، 100فروٹ کلسٹرس ، 200ٹرائبس انڈیا ریٹیلی اسٹورقائم کئے گئے ہیں ۔
عالمی وباء کے دوران قبائلی دستکاروں کی ہنرمندی کے فروغ کے لئے بھی کوششیں کی گئی ہیں ، اور340قبائلی دستکاروں کے فائدے کے لئے 17ٹریننگ پروگراموں کو منظوری دی گئی ہے اور 170نئے ڈیزائن والی مصنوعات کو فروغ دیاجارہاہے ۔
************
)16.6.2021 (ش ح ۔ح ا ۔ع آ
U-5513
(Release ID: 1727451)
Visitor Counter : 212