بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت اور شہری ہوابازی کی وزارت نے ہندستان میں سی پلین خدمات کے لئے مفاہمت نامے (ای او یو) پر دستخط کئے
مفاہمت نامہ ملک بھر میں بغیر خلل کنیکٹی ویٹی کو بڑھانے میں انقلابی تبدیلی ثابت ہوگا اور سیاحت کےمیدان کو بھی فروغ دے گا: جناب منسکھ منڈاویہ
مفاہمت نامہ ہندستان میں ایک نئی طرح کی سیاحتی خدمت کے قدم کو بڑھاوا دے گا:جناب ہردیپ سنگھ پوری
Posted On:
15 JUN 2021 4:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15جون2021/ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کی وزارت اور شہری ہوابازی کی وزارت کے درمیان آج ہندستان میں سی –پلین خدمات کے لئے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پردستخط کئے گئے۔ بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب منسکھ منڈاویہ اور مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری آج شہری ہوا بازی کی وزارت نے منعقدہ ایم او یو دستخط تقریب میں موجود تھے۔
اس ایم او یو پر دستخط بہت جلد سی-پلین پروجیکٹ کی تعمیر کو حقیقت میں بدلنے میں ایک اہم میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس ایم او یو میں حکومت ہند کی اور سی ایس –پرواز اسکیم کے علاقائی اختیاری میدان کے اندر سی-پلین سروسیز کے غیر اعلان شدہ /اعلان شدہ آپریشن کے فروغ کا تصور کیا گیا ہے۔ ایم او یو کے مطابق مختلف مقامات پر سی-پلین سروسیز کے چلانے کے کام کو وقت پر پورا کرنے کے لئے شہری ہوا بازی کی وزارت، بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کی وزارت اور وزارت سیاحت کے افسران کے ساتھ ایک مربوط کمیٹی کا قیام کیا جانا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گذر گاہ کی وزارت ، ایس ڈی سی ایل (ساگر مالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ) سی-پلین آپریٹنگ روٹوں کے چلانے کے کام پر غور وخوض کریں گے جیسا کہ سبھی ایجنسیوں کے ذریعہ نشاندہی/مشورہ دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کے مرکزی وزیر مملکت(آزادنہ چارج)منسکھ منڈاوایا نےکہا کہ ایم او یو پر دستخط ہندستانی مارٹائن اور شہری ہوا بازی شعبے میں انقلابی بدلاؤ ثابت ہوگا۔ کیونکہ یہ سی –پلین کے ذریعہ ایکو –فرینڈلی ٹرانسپورٹ کو بڑھاوا دینے کے ذریعہ نہ صرف ملک بھر میں بغیر خلل کنیکٹی ویٹی کو بڑھائے گا بلکہ سیاحتی صنعت کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اس موقع پر شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ دونوں وزارتوں کے درمیان یہ ایم او یو نئے واٹر ایروڈروم کے فروغ میں تیزی لانے اور ہندستان میں نئے سی پلین روٹوں کے چلانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہندستان میں نئے قسم کی ٹورازم سروسیز کے کی تجویز کو کافی بڑھاوا دے گا۔
بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت سی-پلین آپریشن کو شروع کرنے کے لئے سہولیات کے فروغ میں شامل تمام کارروائیوں کے لئے مقررہ وقت طے کرنے کے ذریعہ ایروڈروم /لوکیشنل کے واٹر فرنٹ بنیادی ڈھانچے کی پہنچان اور ترقی دے گی اور شہری ہوا بازی کی وزارت اور ڈی جی سی اے اور اے اے آئی کی ہم آہنگی سے ضروری قانونی منطوریاں/ گرانٹس کو حاصل کرے گی۔
شہری ہوا بازی کی وزارت بولی کے عمل کے ذریعہ اپنے کمرشیل خیالات کی بنیاد پر بولی لگائے گی، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت کے ذریعہ پہنچانی گئی لوکیشن /روٹس اور پرواز اسکیم دستاویز میں بولی کے عمل کے ذریعہ نشاندہ روٹوں کو شامل کرے گی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت آر سی ایس –اڑان اسکیم کے تحت مہیا کئے گئے واٹر ایروڈروم کے ذریعہ نشاندہ روٹوں کو شامل کرے گا ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت آر سی ایس –اڑان اسکیم کے تحت مہیاکئے گئے واٹر ایروڈروم کے سلسلہ میں فنڈز/مالی امداد مہیا کرانے کے لئے سی-پلین آپریشن کے لئے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ تال میل کرنے کے لئے بھی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر دیگر اعلی حکام کے ساتھ شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھارولا، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن اور وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ اور ہندستانی سی پلین اتھارٹی کے سربراہ جناب سنجیو کمار بھی موجود تھے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5507
(Release ID: 1727417)
Visitor Counter : 218