عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندرسنگھ نے نارتھ بلاک میں ڈی او پی ٹی کے ذریعے منعقد خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ کا دورہ کیا


انہوں نے کہا کہ ویکسین کی خوراک دینے کے معاملے میں ہندوستان  دنیا کا تیز ترین ملک ہے

Posted On: 15 JUN 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جون2021:

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر ملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج خاص طورسے محکمہ عملہ جات و تربیت (ڈی او پی ٹی)کے ذریعے منعقد ایک خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈی او پی ٹی نے اس کیمپ کا انعقاد  نارتھ بلاک میں اپنے ملازمین ، حکام اور 18سال سے زیادہ عمر کے اُن کے خاندان کے ممبروں کے لئے کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ملازمین کے اہل خانہ کے تمام اہل ممبروں سے جلد از جلد جیب حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی او پی ٹی افسران کی سہولت کے لئے یہ خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے، تاکہ وہ وقت ضائع کئے بغیر جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کے لئے خود کو حوصلہ مند محسوس کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کیمپ اُن ملازمین کے لئے بھی اضافی سہولت مہیا کرے گا ، جو مستقل طورپر ڈی او پی ٹی میں اپنے دفاتر میں حاضر ہونے کے لئے نارتھ بلاک آتے ہیں اور اس طرح ایک جان پہچان والے ماحول میں یہ سہولت حاصل کرکے وہ اپنے گھر جیسا محسوس کریں گے۔انہوں نے اس عظیم مشن میں تعاون کے لئے ڈی او پی ٹی(ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹرینگ) کے رول کی ستائش کی۔

 

003.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آگے بتایا کہ حکومت ہند کی دیگر وزارتوں ؍محکموں کو بھی اپنے ملازمین اور اُن کے خاندانوں کی سہولت کے لئے اپنے احاطے میں اسی طرح کا ٹیکہ کاری کیمپ لگانا چاہئے۔انہوں نے اِس حوصلے اور عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ، جس کے ساتھ ملازمین اور اُن کے اہل خانہ اِس سہولت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اِس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں سب سے تیز ٹیکہ کاری مہم میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں اب تک 26کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگا ئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ یہ نہ صرف دنیا کی سب سے تیز ٹیکہ کاری مہم ہے،بلکہ ملک کے خصوصی کردار اور 135کروڑ کی عظیم آبادی کے باوجود کامیاب طریقے سے اس مہم کے آگے بڑھنے کے سبب اِسے بہت خاص بنا دیتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے اختیار کئے گئے وِژن اور ما قبل لئے گئے فیصلوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے بہت کم آبادی والے یوروپ کے کئی دیگر چھوٹے ملکوں کے مقابلے وباء کے نظم و ضبط میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وباء کی دوسری لہر کو روکنے کےلئے مختلف تدابیر اختیار کی گئیں اور ٹیکہ کاری اِس حکمت عملی کی اہم بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کام کی جگہ پر ٹیکہ کاری‘‘ کا تصور ایک کامیاب ماڈل کے طورپر اُبھرا ہے۔ انہوں نے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے اس پر عمل کرنے کی گزارش کی۔

اس سے قبل اِس ماہ کی 4 تاریخ کو لوک نائک بھون میں پنشن یافتگان اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے ذریعے منعقد خصوصی کیمپ کا بھی ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر 18 سال اور اُس سے زیادہ عمر کے تمام اہل مرکزی حکومت کے ملازمین سے جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5505)


(Release ID: 1727364) Visitor Counter : 192