صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 26.69 کرو ڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 1.05 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب
Posted On:
15 JUN 2021 10:07AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ، حکومت ہند کووڈ ویکسین کی خوراکیں بلا قیمت فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہیں۔اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے کووڈ ویکسین کی براہ راست خریداری کے لئے بھی سہولیات فراہم کرتی رہی ہیں۔ ٹیکہ کاری عالمی وبا کی روک تھام اور اس کے مینجمنٹ کے لئے ہندوستانی حکومت کی جامع حکمت عملی کا ایک مضبوط ستون ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جانچ، تشخیص، علاج اور کووڈ سے متعلق اپنائے جانے والے احتیاطی برتاؤ کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے۔
یکم مئی 2021 سے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کیاجاچکا ہے۔
اس حکمت عملی کے تحت ہندوستانی حکومت کے ذریعہ کسی بھی دوا ساز کمپنی کی سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ خوراکوں کے 50 فیصد کی خریداری کی جائے گی اور حکومت ریاستی حکومتوں کو ان خوراکوں کی مجموعی طور پر بلا قیمت فراہمی جاری رکھے گی، جیسا کہ اس سے پہلے کیا گیا ہے۔
اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 26.69 کروڑ سے زیادہ(266914930) ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی جاچکی ہیں۔یہ فراہمی حکومت ہند کے ذریعہ( بلا قیمت) اور براہ راست ریاستوں کے ذریعہ خریداری کی شکل میں بھی کی جارہی ہے۔
اس میں سے، مجموعی کھپت جس میں ضائع ہونے والی خوراکیں بھی شامل ہیں،256721069 خوراکیں ہے۔( آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق)
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 1.05 کروڑ سے زیادہ(10561861) کووڈ ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ4743580 سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں سپلائی کے لئے تیار ہیں، جنہیں ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے اگلے تین دنوں کے اندر اندر حاصل کرلیں گے۔
******
( ش ح ۔س ب ۔رض)
U- 5473
(Release ID: 1727139)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada