سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی بی ٹی امداد یافتہ اسٹارٹ اپ نے آرٹیفیشئل انٹلیجنس (اے آئی) سے چلنے والے رابطہ سے پاک ہیلتھ مانیٹر اور اسٹیپ ڈاؤن آئی سییو کی پیشکش کی
Posted On:
14 JUN 2021 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی:14جون،2021۔ڈوزی، جو کہ محکمہ برائے بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور اس کی سرکاری سیکٹر کی کمپنی (پی ایسیو) بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) کی امداد یافتہ ایک اسٹارٹ اپ ہے، 'عام بستر پر مریضوں کی صحت سے متعلق اہم پیرامیٹرز کی رابطہ سے پاک نگرانی" کی پیشکش کرتا ہے۔ اس اختراع کی مدد سے ہندوستان کے 35 اضلاع میں 4,000 سے زیادہ اسپتال کے بیڈ سٹیپ ڈاون آئی سییو کے لئے اپ گریڈ کردیئے گئے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں ڈوزی نے 30,000 سے زائد مریضوں کی خدمت کی ہے، 65,000 سے زیادہ نرسنگ گھنٹوں کی بچت کی ہے اور ابتدائی انتباہی نظام کے ذریعہ وقت پر 750 سے زیادہ آئی سییو کی منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے۔
عام اسپتال کے بیڈ کو اسٹیپ ڈاون-آئی سییو میں اپ گریڈ کرنے کے لئے ڈوزی آسان حل تعینات کرنا ہے۔ یہ گدے کے نیچے رکھے ہوئے بالسٹوکارڈیوگرافی کا استعمال کرتے ہوئے دل کی دھڑکن اور تنفس کے چکر میں پیدا ہونے والے مائکرو ارتعاشات کو ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ آلہ آرٹیفیشیئل انٹلی جنس کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے اس اعداد و شمار کو دل کی شرح، سانس لینے کی شرح اور بلڈ پریشر جیسے اہم علامات میں بدل دیتا ہے۔ اس آلہ میں میڈیکل گریڈ مصنوعات کی حیثیت سے 98.4 فیصد درستگی موجود ہے۔اس آلہ میں اشیاء کے استعمال سے آکسیجن کا ارتکاز اور ای سی جی بھی ریکارڈ ہوتا ہے۔ اس کے اعداد و شمار تک کسی بھی ایپ کے ذریعے کسی بھی سمارٹ فون پر بھی دور درازسے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مرکزی نگرانی ڈیش بورڈ پر بھی اعداد و شمار کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔
ڈوزی میں ایک آرٹیفیشیئل انٹلی جنس سے چلنے والا ابتدائی انتباہی نظام بھی شامل ہے جو معالجین کو فعال الرٹس بھیجتا ہے۔ اس طرح نرسنگ عملے کے کام کا بوجھ کم ہوجاتا ہے اور مریضوں کے نتائج کو بہتر بناتا ہے۔ یہ نظام مریضوں کو تاروں یا الیکٹروڈ کی تکلیف نہ ہونے کے ساتھ ہر بیڈ پر آئی سییو گریڈ مانیٹرنگ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس طرح مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مجموعی انتظامیہ میں بہتری آتی ہے۔
اپنے ملین آئی سییو اقدام کے ذریعے ڈوزی کا مقصد ہر فرد کو اعلی معیار کی نگہداشت کی فراہمی کے لئے ٹرانسفارمیٹیو ٹکنالوجی کے ذریعہ صحت عامہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا ہے۔ کمپنی کا مقصد 50,000 سرکاری اسپتالوں کے بستروں کو کئی ہندوستانی اور بین الاقوامی تنظیموں سے سی ایس آر فنڈ اکٹھا کرکے اسٹیپ ڈاون آئی سییو میں اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس اقدام سے اسپتالوں کو کووڈ 19 بحران سے نمٹنے اور ہندوستان کے عوامی صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں تیز اور طویل مدتی تبدیلی کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈوزی کو ان کے کاروباری سفر میں ڈی بی ٹی، بی آئی آر اے سی نے مختلف اقدامات جیسے بی آئی جی، سیڈ، لیپ، بایو نیسٹ اور دیگر کے ذریعہ مدد فراہم کی ہے۔
ڈی بی ٹی کے بارے میں
محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، وزارت سائنس و ٹکنالوجی، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، جانوروں سے متعلق علوم، ماحولیات اور صنعت میں اپنی توسیع اور استعمال کے ذریعہ ہندوستان میں بایوٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی ترقی کو فروغ دیتا ہے اور اس میں اضافہ کرتا ہے۔
بی آئی آر اے سی کے بارے میں
محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، حکومت ہند، بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) کے ذریعہ قائم کیا گیا ایک غیر منفعتی دفعہ 8، شیڈول بی، پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، جو ترقی پذیر بایوٹیکنالوجی کی صنعت کی حوصلہ افزائی اور اس کی بہتری کے لئے ایک انٹرفیس ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ ملک کی مصنوعات کی ترقی کی ضروریات کے تناظر میں اسٹریٹجک تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکے۔
*********
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5455
(Release ID: 1727125)
Visitor Counter : 266