صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے بارے میں تازہ جانکاری
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 26 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کیے گئے
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.53 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں
Posted On:
13 JUN 2021 11:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی،13 جون ، 2021/حکومت ہند ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے طور پر کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے مفت فراہم کر کے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ویکسین کی براہ راست خریداری میں بھی سہولت فراہم کرتی رہی ہے۔ ٹیکہ کاری ، مریضوں کی جانچ، ان کا پتہ لگانے ، علاج کرنے اور کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس وبا پر قابو پانے کی حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی سطون ہے۔
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی نرم روی پر مبنی اور تیز رفتار حکمت عملی کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد یکم مئی، 2021 سے شروع ہوا تھا۔
حکمت عملی کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ابھی تک 26 کروڑ سے زیادہ (26,64,84,350) خوراکیں حکومت ہند کی طرف سے (مفت چینل سے ) اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت فراہم کی جا چکی ہے۔
ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت کل 25,12,66,637 خوراکیں استعمال ہوئی ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.53 کروڑ سے زیادہ (1,53,79,233) کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ ، 4 لاکھ سے زیادہ (4,48,760) ٹیکوں کا انتظار ہے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے 3 دن میں مل جائیں گے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5416
(Release ID: 1726815)
Visitor Counter : 202
Read this release in:
Tamil
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada