بجلی کی وزارت

حفظان صحت کے لئے پاور گرڈ  کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 JUN 2021 5:14PM by PIB Delhi

پاورگرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاورگرڈ) بھارتی حکومت کی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن پی ایس یو ہے ۔ بھارتی حکومت کے ذریعہ ملک کی ترقی کے لئے کی جارہی کوششوں میں پاورگرڈ نے اپنی سی ایس آر  پہل کے تحت اسے مضبوطی فراہم کرنے  کا مسلسل کام کیا ہے۔

سی ایس آر پہل کے تحت پاورگرڈ کے شمالی علاقہ -II  کے ایکزکٹیو ڈائرکٹر ، جناب کیلاش راٹھور نے کلبیر سنگھ زیرا،  ایم ایل اے زیرا اور جناب گرپال سنگھ چہل، ضلع مجسٹریٹ فیروزپور کی موجودگی میں پنجاب کے فیروزپور ضلع کے پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی)، ملاں والا ور پرائمری ہیلتھ سنٹر، کسوونّا میں سنگ بنیاد رکھا۔

پنجاب کے فیروزپور ضلع میں پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی)، ملاں والا  اور پرائمری ہیلتھ سنٹر، کسوونا کی  عمارتوں کی تعمیر 3.22 کروڑ روپئے  کی  لاگت سے پاور گرڈ کے تعاون سے کی جارہی ہے۔ جو اس ضلع میں کی جارہی کئی سی ایس آر پہلوں کا حصہ ہے۔

فیروزپور ضلع ان آرزومندانہ ضلعوں میں سے ایک ہے، جسے  پاورگرڈ کو اس کی مجموعی سماجی اور معاشی ترقی اور بھارتی حکومت کی اہم پہل ‘‘ ٹرانسفارمیشن آف ایسپریشنل ڈسٹرکٹس ’’ کے تحت سبھی کے لئے شمولیاتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سونپا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ سے ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملے گا ۔ ضلع میں زیادہ کمروں کی تعمیر سے مریضوں کے لئے بنیادی طبی سہولیات میں بہتری آئے گی ۔ زیادہ کمروں  کے پروژن سے بڑی تعداد میں مریضوں کے لئے رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے مریض زیادہ تعداد میں صحت یاب ہوں گے۔

اس سے پہلے پاورگرڈ نے 3 ایمبولنس ضلع انتظامیہ فیروزپور کو سونپی تھی۔ اس کے علاوہ ضلع کے 217 گورنمنٹ مڈل، ہائی  اور سینئر سکنڈری گرلس اور کوایجوکیشن اسکولوں میں 282 سینٹری نیپکین وینڈنگ مشین سمیت اتنی ہی تعداد میں جلانے کی بھٹی (انسنی ریٹر) لگائی گئی ہیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5401)


(ریلیز آئی ڈی: 1726710) وزیٹر کاؤنٹر : 209
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil