وزارت دفاع

89 جینٹل مین کیڈٹس نے گیا (بہار) کی افسروں کی تربیتی اکیڈمی سے 12 جون ، 2021 کو پاس آؤٹ کیا

Posted On: 12 JUN 2021 2:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12 جون ، 2021/89 جینٹل مین کیڈٹس نے (خصوصی کمیشنڈ آفیسر  (ایس سی او)   کے 20 -46 کورس، تکنیکی اینٹری اسکیم (ٹی ای ایس) کے 60 جینٹل مین کیڈٹس ، 43 کورس اور نو آسام رائفلز کے ) بہار کے گیا میں قائم آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی سے پاس آؤٹ کیا۔ ایک شاندار پاس آؤٹ پریڈ میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آج یہ تقریب منعقد کی گئی ۔  ٹی ای ایس کورس کے نوجوان افسران اب ملیٹری کالجوں الیکٹرانک اور میکینیکل انجینئرنگ سکندرآباد ، ملیٹری کالج آف ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ  ، مہو اور کالج آف ملیٹری انجینئرنگ  کے مختلف آرمی  کیڈٹ ٹریننگ ونگ میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کا عمل شروع کریں گے۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈینٹ نے جینٹل مین کیڈٹس کو ان کی عمدہ مشق پر مبارکباد دی اور نوجوان افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے قوم اور اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کریں۔  وہ بے لوث  اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں ۔

آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی گیا، کا قیام 18 جولائی ، 2021 کو کیا گیا تھا جس کا مقصد شوریہ گیان سنکلپ  (ہمت، علم اور عزم) ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210612-WA0001UCDM.jpg

 

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5388

 



(Release ID: 1726566) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Punjabi , Hindi , Tamil