کوئلے کی وزارت

این سی ایل نے مدھیہ پردیش سرکار کو کووڈ کے خلاف لڑائی میں تعاون کرنے کیلئے 10 کروڑ روپئے کی امدادی رقم دی


این سی ایل نے ایمس، بھوپال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے کیلئے بھی 1.75 کروڑ روپئے کی  امداد فراہم کی

Posted On: 11 JUN 2021 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11جون،2021۔ناردرن کول فیلڈلمیٹیڈ (این سی ایل) نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) کے تحت ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں میں 5 آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کیلئے مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کو 10 کروڑ روپئے کا تعاون دیا ہے۔ این سی ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر  جناب پربھات کمار سنہا نے آج 10 کروڑ روپئے کا چیک مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کو سونپا، اس سے ریاست کو کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

چیف منیجنگ ڈائرکٹر جناب سنہا نے وزیراعلیٰ کو این سی ایل  اور ریاست میں اس کے آپریشن کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے سنگرولی علاقے میں کمپنی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں اور علاقے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے شروع کے جارہے اہم پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔ سی ایم ڈی نے کووڈ-19 وبا کو روکنے کیلئے این سی ایل کے ذریعے کیے گئے اقدامات کےبارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ وزیراعلیٰ نے ملک کی توانائی سیکورٹی میں این سی ایل کے تعاون اور اس مشکل امتحان کی گھڑی میں کووڈ وبا سے لڑنے میں این سی ایل کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے این سی ایل کو اپنا تعاون دینے کا بھی یقین دلایا۔

مدھیہ پردیش حکومت کے صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے محکمے کو کووڈ وبا کے دوران صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے 10 کروڑ روپئے کی رقم دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ہی کمپنی نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ دار ی پہل کے تحت مریضوں کے علاج کیلئے ایمس بھوپال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے کیلئے 1.75 کروڑ روپئے کی مالی امداد بھی دی ہے۔

این سی ایل کورونا کے خلاف سنگرولی ضلع انتظامیہ کو بھی آکسیجن  پلانٹوں جیسے طبی بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور ضروری  انتظامات کیلئے 7 کروڑ روپئے کی رقم کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ اس سے پہلے بھی این سی ایل نے کووڈ-19 وبا سے لڑنے کیلئے مدھیہ پردیش سرکار کو 20 کروڑ روپئے کی رقم کاتعاون دیا تھا۔

این سی ایل نے سنگرولی  علاقے کے گاؤں میں رہنے والے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو عوامی مقامات کی صفائی، راشن کٹ، ماسک، سینیٹائزر، میڈیکل کٹ اور میڈیکل آلات وغیرہ کی تقسیم جیسی ضروری سہولتیں بھی فراہم کی ہیں۔ ملازمین اور مقامی لوگوں کی خدمت کیلئے کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے ایک ریکارڈ وقت میں مضبوط صحت بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا۔

این سی ایل حکومت ہند کی ایک منی رتن کمپنی ہے جو اپنی 10 سے زیادہ میکینائزڈ کوئلہ کانوں سے سالانہ 115 میٹرک ٹن سے زیادہ کوئلے کی کانکنی کرتی ہے جس میں مدھیہ پردیش میں کام کاج کررہی 6 اوپن کاسٹ کانیں کمپنی  کے تقریباً 85 فیصد کوئلے کی پیداوار کرتی ہیں۔ این سی ایل کُل کوئلہ پیداوار میں لگ بھگ 15فیصد کا تعاون دیتا ہے جس سے ملک کی کُل بجلی کالگ بھگ 10فیصد پیدا ہوتا ہے۔

 

coal ncl.jpeg

 

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5369



(Release ID: 1726444) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu