سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
لکھنؤ کے سی ایس آئی آر –سی ڈی آر آئی نے اترپردیش کے فارما کلسٹر کی مدد کے لئے اپنے عہد کا مظاہرہ کیا ہے اور یو پی میں واقع کمپنی سے نئی دوا کو تیار کرنے کےلئے ہاتھ ملایا ہے
ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کی محفوظ دوا کی تیاری کے لئے سی ایس آئی آر-سی ڈی آرآئی اور مارک لیباریٹریز لمٹیڈ انڈیا ساتھ آئے
سی ایس آئی آر-سی ڈی آر آئی اور مارک لیباریٹریز لمٹیڈ انڈیا نے کورونری اور سریبرل آرٹیری امراض کے علاج کے لئے دوا تیار کرنے کی غرض سے لائسنس معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
11 JUN 2021 2:57PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر-سی ڈی آر آئی لکھنؤ اترپردیش میں فارما کلسٹر کی مدد کرنے کے لئے عہد بند ہے اور اس نے اترپردیش میں واقع مارک لیباریٹریز لمٹیڈ انڈیا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ ایک نئی اور ترقی پذیر صنعت ہے، جو 13دیگر ریاستوں میں بھی مصروف کار ہے۔مارک لیباریٹریز نے ایس 007-867-سینتھیٹک کمپاؤنڈ کو خون کو جمع کرنے والے ماڈیولیٹر کی شکل میں تیار کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔خاص طور سے کولیجن سے پیدا شدہ پلیٹ لیٹ کے جمع ہونے کی رکاوٹ کی شکل میں یہ کام کرے گا۔یہ لوگوں کے کورونری سریبرل آرٹیری بیماری کی علاج میں معاون ہوسکتا ہے۔
ادارے نے حال ہی میں دوا کے کلینکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کی منظوری حاصل کی ہے۔
نسوں میں خون کا جم جانا ایک بے حد پیچیدہ پریشانی ہے، جو ایتھیروس کلیروسس کے پرانے زخموں پر تیار ہوتی ہے ، جس سے دل کا دورہ پڑتا ہے اور اسٹروک ہوتا ہے۔اس لئے پلیٹ لیٹ کولیجن انٹرایکشن کو روکنا خون کی نسوں میں جماؤ کے علاج کے لئے ایک امید افزا طبی حکمت عملی ہونے کا امکان ہے۔کمپاؤنڈ ایس007-867-خون کے جماؤ سے پیدا ہوئےپلیٹ لیٹ ایکٹیویشن کو اہم طریقے سے روکتا ہے اور گھنے خون کے ذرات سے اے ٹی پی کے ریلیز ہونے اور سی او ایکس -1ایکٹیویشن کے ذریعے تھروم بوکسن اے 2کو بھی کم کرتا ہے۔ اس طرح یہ مؤثر طریقے سے خون کے بہاؤ کو تیز بنائے رکھتا ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ ہیمو اسٹیسس سے سمجھوتہ کئے گئے بغیر تھروم بوجینسس(خون کے تھکّے کا بننا)کو روکتا ہے۔کورونری اور سریبرل آرٹیری امراض کے لئے موجود ہ صورتحال میں دستیاب علاج کے مقابلے میں اس دوا میں بلیڈنگ کا جوکھم کم ہے۔ جانوروں پر اس کے استعمال میں یہ دیکھا گیا ہے کہ اس کمپاؤنڈنے اسٹینڈرڈ کیئر کے مقابلے نسوں میں خون کے جماؤ سے بہتر تحفظ مہیا کیا ہے۔ ساتھ ہی کم سے کم بلیڈنگ کی خاصیت بھی اس میں دیکھی گئی ہے۔
اس کمپاؤنڈ کا مرض مخالف استعمال کووڈ -19 کی وجہ سے پیدا ہوئی صحت سے متعلق پیچیدگیوں کے لئے بھی سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ کووڈ-19بیماری میں سانس لینے میں دقت والے مریضوں میں ڈی-ڈائمرزیادہ ہوتا ہے، جو خون میں جماؤ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایسے مریضوں میں سرگرم نیوٹروفِل ، انفلیمیٹری میڈیئیٹرس یا سائیٹوکِن، سی آر پی اور لمفوسائیٹوکینیا کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے پلیٹ لیٹ کی سرگرمی اور نیوٹروفِل ایکٹیویشن کو کم کرنے والی دوائیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور ان معیارات کی بنیاد پر اس کمپاؤنڈ کا مرض مخالف استعمال اس کا اعلیٰ تحفظ اور بلیڈنگ کے وقت پر کم اثرات کے سبب ایک متبادل ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر تاپس کے کُنڈو ڈائریکٹر سی ڈی آر آئی نے کہا کہ ملک کے اہم دوا سازی اور تحقیقاتی ادارے سی ایس آئی آر-سی ڈی آر آئی کے لئے یہ بڑی بات ہے کہ اپنے ملک میں تیار کردہ کمپاؤنڈ پر آگے تحقیق کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔ یہ سب کے لئے سستی صحت خدمات کے ہمارے عہد کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ کمپاؤنڈ جلد ہی بازار میں پہنچ جائے گا۔
انہوں نے مزید ذکر کیا کہ یہ صنعت اور ادارے کی شراکت داری اترپردیش میں فارما کلسٹر کی ترقی کے لئے یقینی طورسے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی اور مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن ، سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مَنڈے اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے کئے گئے تصور کے عین مطابق اور ان کی اجتماعی کوششوں سے کئی نئےراستے کھلیں گے۔ ان کے خوابوں کو تعبیر آشنا کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔
اسی طرح مارک لیباریٹریز کے چیئرمین جناب پریم کشور نے کہا کہ سی ایس آئی آر-سی ڈی آر آئی کے ساتھ مارک کا جڑاؤ دونوں فریقوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا اور وہ کمپاؤنڈ کو آگے لے جانے کے لئے سخت محنت کریں گے، تاکہ اسے جلد استعمال میں لایا جاسکے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(11.06.2021)
(U: 5346)
(Release ID: 1726436)
Visitor Counter : 175