جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے 4500کروڑ روپے کے سولر پی ایل آئی منصوبہ کے لئے بولیاں طلب کیں


سولر پی وی ماڈیول کی گھریلو پیداوار کو زبردست بڑھاوا

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: 30جون

Posted On: 11 JUN 2021 1:27PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کے ادارے(پی ایس یو)انڈین رینوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی آر ڈی ای اے)نے مرکزی حکومت کے 4500کروڑ روپے کے پیداوار سے مربوط حوصلہ افزائی(پی ایس آئی) منصوبہ کے تحت سولر تیار کرنے والی اکائیوں کے قیام کے لئے سولر ماڈیول تیار کرنےو الے مینوفیکچررس سے بولیاں طلب کی ہیں۔ وزارت نے اس منصوبے کے لئے ایڈیرا(آئی آر ڈی ای اے)کو نافذ کرنے والی ایجنسی کے طورپر نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی کابینہ نے سولر فوٹو فولٹیک (پی وی) ماڈیول کی گھریلو پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے 4500کروڑ روپے کے منصوبہ کو منظوری دی تھی۔

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔کامیاب بولی لگانےو الوں کے انتخاب کا عمل 30 جولائی تک پورا کیاجانا ہے۔ ایڈیرا(آئی آر ڈی ای اے) نے 25مئی کو اپنی ویب سائٹ پر درخواست دستاویز کے لئے دعوت نامہ جاری کیاتھا اور الیکٹرانک طور پر درخواست جمع کرنے کا عمل 31 مئی کو ہی شروع ہوگیاتھا۔

درخواست گزاروں کو منصوبے کے تحت مختص پوری صلاحیت کے لئے براؤن فیلڈ یا گرین فیلڈ مصنوعات سازی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں اس منصوبہ کے تحت درخواست گزاروں کو براؤن فیلڈ یا گرین فیلڈ سہولت کا ملا جلا خاکہ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مصنوعات سازی ؍اکائی جس کے لئے بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اثاثہ جاتی اشیاء کی درآمدکی گئی ہے۔ اس پی ایل آئی منصوبہ کے تحت حصہ داری کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ وہیں قائم کی جانے والی مصنوعات سازی اکائی کی کم از کم صلاحیت 1000میگاواٹ ہوگی۔ پی ایل آئی کو کامیاب درخواست گزاروں کو پانچ سال کی مدت کے لئے سالانہ تقسیم کیاجائے گا۔

موجودہ وقت میں سولر صلاحیت میں اضافہ کافی حد تک درآمد شدہ سولر پی وی سیل اور ماڈیول پر منحصر ہے، کیونکہ گھریلو صنعت کے پاس سولر پی وی سیل اور ماڈیول کو چلانے کی محدود صلاحیت ہے۔ اعلیٰ صلاحیت والے سولر پی وی ماڈیول پر قومی پروگرام بجلی جیسے نظریاتی شعبہ میں درآمد کو کم کرنے کا اور اس سے آتم نر بھر بھارت کی پہل کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

******

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(11.06.2021)

(U: 5345)



(Release ID: 1726435) Visitor Counter : 170


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil