قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسٹس سنجے یادو کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا

Posted On: 10 JUN 2021 6:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10/جون2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند نے بھارت کے آئین کی دفعہ 217 کے کلاز (1) کے ذریعے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جناب جسٹس سنجے یادو، جو کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج ہیں، کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے دن سے تصور کی جائے گی۔ اس ضمن میں قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جناب جسٹس سنجے یادو، ایم اے، ایل ایل بی کا اندراج 25.08.1986 کو بطور وکیل ہوا تھا۔ انھوں نے سول، آئینی، لیبر اور سروس امور میں 20 سال تک جبل پور میں پریکٹس کی اور لیبر و سروس امور میں اختصاص رکھتے ہیں۔ انھوں نے مارچ 1999 سے اکتوبر 2005 تک سرکاری وکیل کے طور پر کام کیا۔ وہ اکتوبر 2005 سے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔ انھیں 2 مارچ 2007 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج اور 15 جنوری 2010 کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔ بعد میں ان کا تبادلہ الہ آباد ہائی کورٹ میں کردیا گیا۔ انھیں 14 اپریل 2021 سے الہ آباد ہائی کورٹ کا کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

5323U-NO.

 



(Release ID: 1726401) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu