جل شکتی وزارت
مہاراشٹر کے دیہی علاقوں کےگھروں میں نل سے پانی کی سپلائی کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے جل جیون مشن کے تحت 2021-22 کے لئے 7064 کروڑ روپئے کی گرانٹ الاٹ کی
Posted On:
10 JUN 2021 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10/جون2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سبھی گھروں کو نل کے ذریعے صاف پانی دستیاب کرانے کے کام کو تعبیر کی شکل دینے کے لئے مرکزی حکومت نے جل جیون مشن کے تحت مہاراشٹر حکومت کے لئے امدادی گرانٹ سال 2021-22 میں بڑھاکر 7064.41 کروڑ کردیا ہے، جو کہ سال 2020-21 میں 1828.92 کروڑ روپئے تھا۔ الاٹمنٹ میں چار گنا اضافے کو منظوری دیتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 2024 تک سبھی دیہی گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی کے لئے ہر طرح کی مدد دینے کا یقین دلایا۔
2019 میں اس مشن کی شروعات میں ملک کے کل 19.20 کروڑ دیہی گھروں میں سے محض 3.23 کروڑ (17 فیصد) گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی ہوتی تھی۔ گزشتہ 21 مہینوں میں کووڈ-19 کی وبا اور لاک ڈاؤن جیسی رکاوٹوں کے باوجود جل جیون مشن کا نفاذ تیزی سے کیا گیا اور 4.27 کروڑ گھروں کو پائپ سے پانی کا کنکشن دیا گیا۔ کوریج میں 22 فیصد کے اس اضافہ کے ساتھ ملک بھر میں فی الحال 7.51 کروڑ (39.12 فیصد) دیہی گھروں کو نل سے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ گوا، تلنگانہ، انڈمان و نیکوبار جزائر اور پڈوچیری نے دیہی علاقوں کے 100 فیصد گھروں میں نل کنکشن کا ہدف حاصل کرلیا اور ’ہر گھر جل‘ بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ویژن ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ پر عمل کرتے ہوئے مشن کا مثالی جملہ ہے ’کوئی بھی پیچھے نہ چھوٹے‘ اور ہر ایک گاؤں کے ہر گھر کو نل سے پانی کا کنکشن ملنا چاہئے۔ فی الحال 62 اضلاع اور 92 ہزار سے زیادہ گاؤں میں ہر گھر کو نل سے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔
مہاراشٹر میں 142 لاکھ دیہی گھروں میں سے 91.30 لاکھ گھروں (64.14 فیصد) کو نل سے پانی کا کنکشن دستیاب کروایا گیا ہے۔ 15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کی شروعات کے محض 48.43 لاکھ (34.02 فیصد) گھروں کے پاس نل سے پانی کی سپلائی کی سہولت تھی۔ 21 مہینوں میں ریاست کے 42.86 لاکھ گھروں کو نل سے پانی کا کنکشن دیا گیا ہے۔ ریاست نے ہر دیہی گھر میں نل سے پانی کی سپلائی کے لئے 2021-22 میں 27.45 لاکھ گھروں، 2022-23 میں 18.27 لاکھ گھروں اور 2023-24 میں 5.14 لاکھ گھروں کو نل سے پانی کا کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں 29417 گاؤں میں نل سے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لئے سپلائی کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر زور دیا کہ سبھی گاؤں میں نل کنکشن دینے کا کام شروع ہونا چاہئے، تاکہ ریاست 2024 تک سبھی گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی دے سکے۔ انھوں نے ریاست کے نفاذ کی رفتار کو تیز کرنے کی درخواست کی ہے، جو کہ 2020-21 کی گزشتہ سہ ماہی میں فی ماہ 1.59 لاکھ نل سے پانی کا کنکشن تھی، مگر اپریل اور مئی میں گھٹ کر 9800 نل کے پانی کا کنکشن ہوگئی۔
2020-21 میں ریاست کو دیہی علاقوں میں نل سے پانی کی سپلائی کے لئے 1828.92 کروڑ روپئے کی مرکزی گرانٹ دی گئی تھی، لیکن اس میں سے 1371.69 کروڑ روپئے کا استعمال ریاست نہیں کرسکی اور اس گرانٹ کو واپس لوٹا دیا گیا۔ اس سال مرکزی الاٹمنٹ میں چار گنا اضافہ (7064.41 کروڑ روپئے)، 268.99 کروڑ روپئے خرچ ہونے سے بچی ہوئی رقم، 2020-21 میں ریاست کے میچنگ شیئر میں 149.43 کروڑ روپئے کی کمی اور موجودہ سال کے میچنگ شیئر کے ساتھ ریاست کے پاس 2021-22 میں جل جیون مشن کے تحت سپلائی کے کام کے لئے 14547.24 کروڑ روپئے کی یقینی دستیابی ہے، لہٰذا پانی کی سپلائی کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے دیہی بلدیاتی اداروں / پنچایتی راج اداروں کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے یقینی گرانٹ کے طور پر مہاراشٹر کو 2021-22 میں 2584 کروڑ روپئے کی گرانٹ دی گئی تھی۔ اگلے پانچ سال یعنی 2025-26 تک ریاست کو 13628 کروڑ روپئے کا یقینی فنڈ دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں اتنی بڑی سرمایہ کاری اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لائے گی اور اس سے دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔ اس سے گاؤں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملک کے اسکولوں، آشرم شالاؤں اور آنگن باڑی مراکز میں بچوں کے لئے نل کا محفوظ پانی یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100 روزہ مہم کا اعلان کیا تھا، جس کا افتتاح 2 اکتوبر 2020 کو مرکزی وزیر جناب گجیندر شیخاوت نے کیا تھا۔ نتیجتاً ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، گجرات، آندھراپردیش، گوا، تمل ناڈو، تلنگانہ، انڈمان و نیکوبار جزائر جیسی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سبھی اسکولوں، آشرم شالاؤں اور آنگن باڑی مراکز میں نل سے پانی کا نظم کیا۔ مہاراشٹر میں 65301 اسکولوں (76 فیصد) اور 60082 آنگن باڑی مراکز، (66 فیصد) کو نل سے پانی کا کنکشن دستیاب کروایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے بچوں کی اچھی صحت، بہتر صفائی ستھرائی کے لئے آئندہ کچھ مہینوں میں باقی بچے سبھی اسکولوں، آشرم شالاؤں اور آنگن باڑی مراکز میں بھی نل سے محفوظ پانی کا نظم یقینی بنانے کو کہا ہے۔
جل جیون مشن کے تحت ریاستوں کو پانی کی کمی والے علاقوں، کوالٹی متاثرہ گاؤں، توقعاتی اضلاع، درج فہرست / درج فہرست قبائل کی کثرت والے گاؤں اور سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) گاؤں کے لئے بھی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پانی کے کوالٹی کی جانچ اور نگرانی سے متعلق سرگرمیوں کو بھی اعلیٰ ترجیحات دینی ہے، جس کے لئے آنگن باڑی کارکنوں، آشا کارکنوں، خودامدادی گروپوں کے اراکین، پنچایتی راج اداروں کے اراکین، اسکول کے اساتذہ وغیرہ کو ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ وہ فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایف ٹی کے) کے استعمال کے ذریعے آلودگی کی جانچ کے لئے پانی کے نمونوں کی جانچ کرسکیں۔ جہاں 177 اضلاع اور سب ڈویژنل لیباریٹریز سے محض 10 این اے بی ایل کے ذریعے تسلیم شدہ ہے۔
جل جیون مشن ایک ’باٹم اَپ‘ اپروچ کے ساتھ کام کرتا ہے، جس سے کمیونٹی، منصوبہ بندی سے لے کر نفاذ، بندوبست، آپریشن اور رکھ رکھاؤ تک اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس کے حصول کے لئے ریاستی حکومت متعدد معاون سرگرمیاں شروع کرے گی، جیسے کہ ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی (وی ڈبلیو ایس سی) / پانی سمیتی کو مضبوط کرنا، آئندہ پانچ برسوں کے لئے ولیج ایکشن پلان تیار کرنا، دیہی برادریوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے امپلیمنٹگ اسٹیٹ ایجنسیوں (آئی ایس اے) کو لگانا اور لوگوں کے درمیان بیداری پروگرام چلانا شامل ہیں۔ اب تک مہاراشٹر کے 40596 گاؤوں میں 25926 وی ڈبلیو ایس سی یا پانی سمیتی ہیں۔
سال 2020-21 میں ریاست نے 139 غیر سرکاری تنظیموں کو امپلیمنٹنگ اسٹیٹ ایجنسیز (آئی ایس اے) کے طور پر لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اسے نافذ نہیں کیا جاسکا۔ سال 2021-22 میں 104 آئی ایس اے کو اس کام میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک 300 گاؤں کی مدد کریں گے۔ اس طرح کی رہنمائی اور صلاحیت سازی ہر گھر کو پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے پانی کے سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی طویل مدتی پائیداری، آپریشنز اور رکھ رکھاؤ میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
15 اگست 2019 کو لال قلعہ سے وزیر اعظم کے ذریعے اعلان کردہ جل جیون مشن کا نفاذ 2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کا کنکشن دینے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شراکت داری کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ 2021-22 میں جل جیون مشن کا کل بجٹ 50011 کروڑ روپئے ہے۔ ریاستوں کے اپنے وسائل اور پندرہویں مالی کمیشن کے ذریعے آر ایل بی / پی آر آئی کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے جاری 26940 کروڑ روپئے کی گرانٹ کے شکل میں، اس سال دیہی ڈرنکنگ واٹر سپلائی کے شعبے میں ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ یہ گاؤں میں روزگار کے نئے امکانات پیدا کررہی ہیں اور دیہی معیشت کو فروغ دے رہی ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
5322U-NO.
(Release ID: 1726396)
Visitor Counter : 230