محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ((2016=100- اپریل-2021

Posted On: 31 MAY 2021 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31/  مئی ۔   

اہم نکات:

  1.  صنعتی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشارہ((=1002016(- برائے اپریل-2021 بڑھ کر120.1 ہوگیا ہے۔جبکہ مارچ 2021 میں یہ اشاریہ 119.6 تھا۔
  2. اس اشاریہ میں اضافہ ہونا خاص طور پر کچھ چیزوں کی بنا پر رہا۔ ان میں ارہر کی دال، مسور کی دال، تازہ مچھلی، بکرے کا گوشت، پالٹری کچن، مرغی کے انڈے، خوردنی تیل، سیب، کیلا، انگور، لیچی، نارنگی، پپیتا،چائے کی پتی، گرم چائے کا مشروب، حجام/ بیوٹیشن کا چارج، پھول/ پھولوں کا ہار، ڈاکٹر کی فیس، ریل کرایہ، موٹر سائیکل کی سروسیسنگ کا خرچ ، کیبل چارج وغیرہ شامل ہیں۔ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
  3. اپریل2021 میں افراط زر کی شرح گھٹ کر 5.14 فیصد رہ گئی۔جبکہ پچھلے مہینے میں یہ شرح 58.64 فیصد پر تھی۔

غذا کی افراط زر  بھی گھٹ کر 4.28 فیصد تک آگئی جب کہ گزشتہ مہینے میں یہ 5.36 فیصد تھی۔ اپریل 2021 کے کل ہند صارف قیمت اشاریہ میں 0.5 کااضافہ ہوا ہے اور یہ 120.1 پر پہنچ گیا۔ ایک مہینے کی اوسط تبدیلی کی بنیاد پراس میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.42 کااضافہ دیکھا گیا ۔ جبکہ ایک سال قبل اسی مدت کے دوران اس میں 0.92 کااضافہ درج کیاگیا تھا۔

 موجودہ اشاریہ میں زیادہ اضافہ کا سبب خوراک اور مشروبات کا گروپ رہا ہے جس نے مجموعی تبدیلی کو 0.43 فیصد پوائنٹ تک متاثر کیا ہے۔ اشیاء کی سطح پر اس اشاریہ میں اضافہ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ تاہم چاول، پیاز، کریلا، ڈرم اسٹیک، بھنڈی، پرول، رسوئی گیس، پیٹرول وغیرہ نے اس اضافہ پر کسی حد تک روک لگائی جس سے  اشاریے میں کمی کا دباؤ قائم ہوا۔

مرکزی سطح پر، جبل پور میں سب سے زیادہ یعنی 3.6 پوائنٹس کااضافہ درج کیا گیا۔اس کے بعد رائے پور اور بھاؤ نگر وہ جگہ ہیں جہاں بالترتیب 3.2 اور 3.1 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔دیگر مقامات میں6 مراکز پر 2 سے 2.9 پوائنٹ کااضافہ سامنے آیا۔11 مراکز پر 1 سے 1.9 پوائنٹس کااضافہ اور 49 مرکزوں پر 0 سے 0.9 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے برعکس  کنور میں 2.3  پوائنٹس کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ دیگر میں 3 مرکزوں پر 1 سے 1.9 پوائنٹ تک کی گراوٹ درج کی گئی۔جبکہ باقی  کے 15 مراکز میں 0 سے 0.9 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔

اس مہینے کے لئے سال  د ر سال افراط زر کی شرح 5.14 فیصد تک پہنچی۔ جبکہ پچھلے مہینے میں یہ شرح 5.64 فیصد تھی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران افراط زر کی شرح 4.45 رہی تھی۔اسی طرح غذائی افراط زر کی شرح اس مہینے میں 4.78 فیصد رہی۔ جو کہ پچھلے مہینے کے دوران 5.36 فیصد تھی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران یہ شرح 6.56 فیصد درج کی گئی تھی۔

 

سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو( خوراک اور عام) کی بنیاد پر سال در سال افراط زر

aaa.jpg

 

کل ہند۔ گروپ وار سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو : مارچ اور اپریل2021

نمبر شمار

 گروپ

مارچ2021

اپریل2021

I

خوراک اور مشروبات

118.0

119.1

II

پان، سپاری، تمباکو  اور نشیلے مادے

136.5

137.3

III

کپڑے اور جوتے

118.7

119.0

IV

رہائش

115.2

115.2

V

ایندھن اور روشنی

149.2

148.7

VI

متفرق

118.1

118.3

 

عام اشاریہ

119.6

120.1

 

 

سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو گروپ اشاریے

bbb.jpg

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

 

U- 5341



(Release ID: 1726189) Visitor Counter : 216