زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف 2021 سیزن کے لئے انٹرفیس میٹنگ


غذائی تحفظ کا حفاظتی تغذیہ بخش کے ساتھ حل کیا جائے گا

زراعت میں توسیعی تحقیق انٹرفیس سر فہرست ہیں۔ زراعت کے سیکریٹری

Posted On: 20 APR 2021 5:45PM by PIB Delhi


زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت ، زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ(ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو) نے 20 اپریل 2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خریف 2021کے لئے آئی سی اے آر کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔


محکمہ زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو) کی ڈویژنز نے آئی سی اے آر میں اپنے شراکت داروں سے مشاورت میں

خریف اور ربیع موسم سے پہلے سالانہ دو بار منعقد ہونے والے ماقبل موسمی انٹرفیس کے لئے تحقیقی امور پر گروپ کی سفارشات پیش کیں۔

ان گروپوں کی سفارشات کے بارے میں ڈی اے سی اور اے ایف ڈبلیو-آئی سی اے آر انٹرفیس کے مشترکہ مکمل اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم امور پر کوشش -

زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں تحقیق و ترقی کے نقطہ نظر اور آنے والے خریف موسم میں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کو سمجھنے کے لیے ہے۔

جن امور پر ریاستوں کے ذریعہ کارروائیوں کا جواز پیش کیا جاتا ہے انہیں زراعت پر قومی اجلاس میں ہری جھنڈی دکھائی جاتی ہے اور ان کے نفاذ میں کسی بھی فرق سے بچنے کے لئے متعلقہ اجلاسوں میں ریاستوں کے ساتھ باریکی سے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔


آج ، خریف ماقبل انٹرفیس ورکشاپ میں ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو ایس یو سی ڈویژن میں جیسے فصلوں، بیجوں ، باغبانی ، شجر کی حفاظت ،مشین کا ری اور ٹکنالوجی ، انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ ، قدرتی وسائل بندوبست


اور بارش پر مرکوز کاشتکاری کا نظام اور توسیع کے طور پر ابھرتے ہوئے اور شناخت شدہ امور کے جواب میں گروپ کی سفارشیں تیار کی گئیں جو خریف سیزن 2021 کے لئے آئی سی اے آر کے ساتھ تبادلہ خیال پر مبنی تھیں۔

اس تبادلہ خیال کی قیادت اور رہنمائی سکریٹری (زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود) اور سکریٹری ڈی اے آر ای ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر) نے کی۔

ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر) نے دونوں محکموں کے اہم مسائل حل کرنے کے لئے انٹرفیس کے انعقاد میں ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو اور آئی سی اے آر کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کو پھلوں اور سبزیوں کے بین الاقوامی سال کے طور پر منایا جارہا ہے اور کے وی کے سمیت ہمارے ریسرچ اور توسیعی نظام کو رواں سال کے دوران کانفرنسوں میں حاصل کارناموں کی نمائش کرنی چاہئے۔

سکریٹری (ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو) جناب سنجے اگروال نے اپنی اختتامی تقریر میں بایو - محفوظ اقسام کی کاشت کے ساتھ فصلوں کی موزوں کیڑوں اور بیماریوں سے بچنے والی اقسام کا استعمال کرکے کاشت کی لاگت کو کم کرنے پر زور دیا۔
خریف کی فصلوں خصوصا دالوں اور تلہن کے بیجوں کی پیداوری میں اضافہ۔ متنوع عدم مماثل کو کم کرنا ، خاص طور پر کیڑے مارنے والی ادویات کے استعمال میں زراعت میں ڈرون کا استعمال ،

مشین سازی کی تکنیک کا خاطر خواہ استعمال۔ مٹی کی صحت سے متعلق انتظامات; زرعی اور باغبانی فصلوں میں پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے حملہ آور کیڑوں کا انتظام وغیرہ

غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ غذائیت کی حفاظت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ، قومی فوڈ سیکیورٹی مشن کے ذریعہ دالوں سمیت دانے کی جیوفوریفائیدڈ اقسام کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

اب وزارت زراعت نے قومی فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکیورٹی مشن کے لئے نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہیں بین الاقوامی موٹا اناج سال منانے کے لئے
وزارت زراعت کی جانب سے اُٹھائے
گئے ضروری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور مطلوبہ کنورژن طریقوں کا بھی ذکر کیا گیا۔


انہوں نے ذکر کیا کہ زرعی شعبے میں تحقیق کو بڑھانے کے سلسلے میں انٹرفیس انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کی بہتر فراہمی ، بیجوں کی نئی اقسام ، پہلے سے طے شدہ بیج رولنگ اسکیم ، غذائی اجزاء کا انتظام ، کیڑوں کے انتظام اور جدید مشینری کے ذریعہ پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے اپنے ایکشن پلانٹ کو مزید اسٹریٹیجک بنانے کے لئے موجودہ امور کا حل ریاستوں کو فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خریف فصل -2021 پر ایک قومی ورچوئل کانفرنس ڈی اے سی ایف ڈبلیو کے ذریعہ 30 اپریل 2021 کو منعقد کیا جارہا ہے۔
تاکہ خوراک کی پیداوار کے اہداف کو حاصل کرنے اور حال ہی میں آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق مانسون کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے تمام ریاستوں کے ایڈیشنل سیکرٹریوں ، زراعت اور باغبانی کے پرنسپل سیکرٹریوں کے ساتھ بو ائی کے خریف سیزن کے منصوبے پر بات چیت کی جاسکے۔

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 5298



(Release ID: 1726171) Visitor Counter : 128


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi