عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے عہدیداروں پر زوردیا ہے کہ وہ کل لوک نائک بھون کے مقام پرڈی پی پی ڈبلیوکے ذریعہ منعقد کئے جارہے خصوصی کیمپ میں ٹیکہ لگوالیں
Posted On:
04 JUN 2021 5:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی09 جون2021: لوک نائک بھون میں کل سرکاری عہدیدار وں اوران کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ پنشن یافتہ افراد کے لئے ٹیکہ کاری کا ایک خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی این ای آر ) کے آزادانہ چارج کے وزیرمملکت ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء سے متعلق شعبوں کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 18سال سے زیادہ عمر کے ہر عہدے دار اور ان کے اہل خاندان کے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی بہبود سے متعلق محکمے کے زیر استعمال منعقد کئے جارہے خصوصی کیمپ میں ٹیکہ لگوائیں ۔ انہوں نے آنے والے ہفتوںمیں ایسے ہی مزیدکیمپ کے انعقاد کا عندیہ دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران شکایتوں کے ازالے سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیا اور شکایتوں کے ازالے سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دوسری لہر کے پہلی لہر کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہونے کے باوجود ڈی اے آر آر پی جی کی شکایتوں کا فوری طور پر ازالہ کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کی غرض سے بہت سے ابتدائی اقدامات کئے گئے تھے۔ان میں کووڈ-19 ڈیش بورڈ ،معلومات فراہم کرنے والے کال سینٹر س اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ریاستی پورٹلس کا انضمام جیسے اقداما ت دوسری لہر کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی اے آر پی جی نے شکایتوں کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستی اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ عالمی وبا کی دوسری لہر میں ڈی اے آر پی جی کو سی پی جی آر اے ایم ایس کووڈ19 پورٹل پر 28005 شکایتیں موصول ہوئی تھیں ، جن میں 19694شکایتوں کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔ڈی اے آر جی پی نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے تحت اپیل سے متعلق نظام پر بھی کام کاج شروع کردیا ہے ۔جہاںمشکلات سے دوچار شہری حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری ، جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے تحت نوڈل ایپلیٹ اتھارٹی میں اپیل داخل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پر سرکاری عہدے داروں کوقوم کی خدمت کے تئیں خودکو پھر سے وقف کردینا چاہئے ۔
عزت مآب وزیر نے عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اپنا کام جاری رکھنے اور فرائض ادا کرنے سے متعلق سرکار ی عہدیداروں کی لگن کی ستائش کی ۔
*************
م ن۔ع م ۔رم
U- 5260
(Release ID: 1725527)
Visitor Counter : 185