ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکسپریس نے ملک میں تقریباً 27600 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع طبی آکسیجن کی سپلائی کی
تین سو بانوے آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کی
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے ابھی تک 1603 ٹینکروں کے ساتھ 15 ریاستوں کو آکسیجن مدد پہنچائی گئی
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے تمل ناڈو میں 3700 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن پہنچائی گئی
آکسیجن ایکسپریس نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 2700، 3000 اور 3300 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی
مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں 5790 ایم ٹی، ہریانہ میں 2212 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 3341 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 3773 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 3049 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی، تلنگانہ میں 2765 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 400 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی
Posted On:
08 JUN 2021 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8/جون2021 ۔ بھارتی ریل سبھی رکاوٹوں پر عبور حاصل کرتے ہوئے اور نئے حل دریافت کرکے ملک کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
آکسیجن ایکسپریس ملک کی خدمت میں مائع طبی آکسیجن پہنچانے میں 2700 میٹرک ٹن کا ہندسہ پار کرگئی ہے۔
بھارتی ریل کے ذریعے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 1603 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 27600 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی گئی ہے۔
قابل دکر ہے کہ 392 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کرکے مختلف ریاستوں کو مدد پہنچائی ہے۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک 4 آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 21 ٹینکروں میں 381 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او لے کر چل رہی ہیں۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے تمل ناڈو میں 3700 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی گئی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 2700، 3000 اور 3300 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن پہنچائی گئی۔
آکسیجن ایکسپریس نے 45 دن قبل 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن ڈیلیوری کے ساتھ اپنا کام شروع کیا تھا۔
بھارتی ریلوے کی یہ کوشش ہے کہ آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکن آکسیجن پہنچائی جاسکے۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 15 ریاستوں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن امداد پہنچائی گئی۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں 5790 ایم ٹی، ہریانہ میں 2212 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 3341 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 3773 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 3049 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی، تلنگانہ میں 2765 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 400 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔
اب تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15 ریاستوں میں تقریباً 39 قصبوں / شہروں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں میں اترپردیش کے لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش کے ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور شولاپور، تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فریدآباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹا اور کنک پارا، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہراون، آندھراپردیش میں نیلور، گنٹور، تڈی پٹری اور وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولور، چنئی، ٹوٹی کورین، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب میں بھٹنڈہ اور فلور، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔
بھارتی ریل نے آکسیجن سپلائی والی جگہوں کے ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق اپنے کو تیار رکھا ہے۔ بھارتی ریل کو ایل ایم او لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں دستیاب کراتی ہیں۔
پورے ملک کے پیچیدہ آپریشن روٹ کے پس منظر میں بھارتی ریل نے مغرب میں ہاپا، بڑودہ، مندرا، مشرق میں راوڑکیلا، درگاپور، ٹاٹا نگر، انگول سے آکسیجن لے کر اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش اور آسام کو آکسیجن کی ڈیلیوری کی ہے۔
آکسیجن مدد تیز رفتاری سے پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال معیارات قائم کررہی ہے۔ طویل دوری کے زیادہ تر معاملات میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلیٰ ترجیح والے گرین کوریڈور میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مختلف ڈویژنوں کی آپریشنز ٹیم زیادہ چیلنجنگ ماحول میں کام کررہی ہے، تاکہ تیزی کے ساتھ کم سے کم وقت میں آکسیجن پہنچائی جاسکے۔ مختلف سیکشنوں میں اسٹاف کی تبدیلی تکنیکی اسٹاپیج کو گھٹاکر ایک منٹ کردیا گیا ہے۔
ریل روٹوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور اعلیٰ احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکے۔
یہ سبھی کام اس طرح کیے جارہے ہیں کہ مال ڈھلائی سے متعلق دیگر کارروائیوں میں کمی نہ آپائے۔
نئی آکسیجن لے کر زیادہ انتہائی فعال مشق ہے اور اعداد و شمار ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری اور زیادہ آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں اپنا سفر شروع کریں گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5240
08.06.2021
(Release ID: 1725506)
Visitor Counter : 235