بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نےآکاش  ایجوکیشنل سروسز لمیٹڈ (اے ای ایس ایل) کے کچھ حصص کے تھنک اینڈ لرن پرائیویٹ لمیٹڈ(بائجوس) کے ذریعہ حصول  سے متعلق مجوزہ انضمام اور اس کے بعد بی وائی جے یو  اور اے آئی ایس ایل کے انضمام کو منظوری دی

Posted On: 08 JUN 2021 5:44PM by PIB Delhi

 نئی دہلی۔ 08  جون        مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے آج مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت آکاش ایجوکیشنل سروسز لمیٹیڈ (اے ای ایس ایل) کی  کچھ حصہ داری کے تھنک اینڈ لرن پرائیوٹ لمیٹڈ (بی وائی جے یو) کے ذریعہ حصول سے متعلق متعلق مجوزہ  انضمام اور اس کے بعد بائیجو اور اے ای ایس ایل کے انضمام کو منظوری دی۔

مجوزہ انضمام  کا نتیجہ اے ای ایس ایل کے بائجو میں انضمام میں آئے گا اور اس کے نتیجے میں بائجو مکمل اور واحد کنٹرول کرنے والی کمپنی (سروائیونگ انٹیٹی) ہو جائے گی۔ اس طرح ، بائجو مؤثر طریقے سے اے ای ایس ایل پر پوری طرح سے کنٹرول حاصل کر لے گی ۔

بائجوس ہندوستان میں بھارت میں ایک نجی لمیٹیڈ کمپنی ہے۔بائجوس براہ راست اور اپنے معاون اداروں کے ذریعے آن لائن تعلیمی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے مضامین کے لیے  ایک ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کا پلیٹ فارم  ہے جو انجینئرنگ ، میڈیکل  وغیرہ کے داخلے کے امتحانات کی تیاریوں کے لئےملک و بیرون ملک کوچنگ کی خدمات فراہم  کرتا ہے۔

اے ای ایس ایل ہندوستان میں ایک غیر فہرست عوامی کمپنی ہے۔ اے ای ایس ایل  (براہ راست ، یا اپنی معاون کمپنی آکاش ایجوٹیک پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ اپنے فرنچائزز کے ذریعے) کے – 12 طلباء کے لیے نصاب پر مبنی کوچنگ اور انجینئرنگ ، میڈیکل ، اولمپیاڈس ، نیشنل ٹیلنٹ سرچ وغیرہ جیسے مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کی خدمات فراہم کراتی ہے۔

 

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (08.06.2021)

U-5250


(Release ID: 1725491) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu