نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور پیرامل فاؤنڈیشن نے  112 خواہش مند اضلاع میں سرکشت ہم سرکشت تم ابھیان کا آغاز کیا


اس مہم کے ذریعہ 20 لاکھ شہریوں کو   کووڈ ہوم کیئر سپورٹ فراہم کرائی جائے گی

Posted On: 08 JUN 2021 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 جون 2021،       نیتی آیوگ اور پیرامل فاؤنڈیشن نے آج  112 خواہش مند اضلاع میں  سرکشت ہم سرکشت تم ابھیان کا آغاز کیا جس کا مقصد بغیر علامت والے یا  ہلکی علامت والے  کووڈ۔ 19 مریضوں کو  ہوم کیئر سپورٹ فراہم کرانے میں  ضلع انتظامیہ کی مدد کرنا ہے۔

یہ ابھیان  خواہش مند اضلاع کے تعاون سے کی جانے والی ایک خصوصی پہل  کا حصہ ہے، جس میں  خواہش مند اضلاع پروگرام کے  کلیدی فوکس کے شعبوں میں  ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لئے مقامی لیڈر  ، سول سوسائٹی اور رضاکار  ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

شرکشت ہم سرکشت تم  ابھیان کی قیادت ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ  1000 سے زیادہ مقامی این جی اوز  کی شراکت داری میں کی جائے  جو کہ فون کال سن کر یا فون کرکے مریضوں سے رابطہ کرنے کے لئے   ایک لاکھ سے زیادہ رضاکاروں کی فہرست تیار کریں گے اور انہیں تربیت دیں گے۔ پیرامل فاؤنڈیشن این جی اوز اور رضاکاروں کی تربیت میں مدد  کرنے  کے لئے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ کام کرے  گا۔

مہم کا آغاز کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او  امیتابھ کانت نے کہا  ’’ سرکشت  ہم سرکشت تم ابھیان  ایک اہم پہل ہے جو فوری ضرورتوں  کے لئے کارروائی کرتی ہے اور کووڈ  19 کے باقی رہ جانے والے اثر کو دور کرنے کے لئے  خواہش مند اضلاع میں  بھارت کے غریب ترین لوگوں کو طویل مدتی مدد فراہم کرائے گی۔‘‘

توقع ہے کہ یہ مہم  گھروں پر  کووڈ کے تقریباً 70 فیصد معاملوں کے بندوبست کے لئے  ضلع کو تیار کرنے میں  کلیدی رول  ادا کرے گی، جس سے  صحت کے نظام پر دباؤ کم ہوگا اور  لوگوں کے درمیان  خوف بھی  ہوگا۔ اس مہم کے ذریعہ  ان اضلاع کو سپلائی کئے گئے  آکسیجن کنسنٹریٹرز کے صحیح استعمال کے بارے میں  شہریوں کی صلاحیت سازی کا کام بھی کیا جائے گا۔

این جی اوز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کی بنیاد پر  متاثرہ افراد کو  ہوم کیئر سپورٹ  فراہم کرانے کے لئے مقامی رضا کاروں کو تحریک دیں گے۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے   کیئر ٹیکر کو تربیت دیتے ہوئے   رضا کاروں کو  20 متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی تربیت دی جائے گی جو کہ  نفسیاتی، سماجی مدد فراہم کرائیں گے اور  مریضوں کے بارے میں  تازی ترین معلومات سے انتظامیہ کو  وقت پر واقف کرائیں گے۔

پیرامل  گروپ کے چیئرمین اجے پیرا مل نے کہا  ’’پیرا مل فاؤنڈیشن  کے سیوا کرنے کے اصول کی طابقت کرتے ہوئے  ہمارا مقصد  112 خواہش مند اضلاع میں  ہر ایک متاثرہ فرد تک پہنچنے کا ہے۔ ہم تمام متعلقین۔ حکومت، این جی اوز، معاشرے اور دیگر  سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ  ہمارے ساتھ آئیں اور  خواہش مند اضلاع کے تعاون سے کی جانے والی اس پہل میں  خدمت انجام دیں‘‘ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5233



(Release ID: 1725403) Visitor Counter : 195