جل شکتی وزارت

سووچھ بھارت مشن گرامین مرحلہ- کووڈ 19 وبائی امراض کے درمیان مستقل پیش رفت کررہا ہے جس میں 1249  دیہاتیوں کو او ڈی ایف پلس کا اعلان کیا گیا ہے


وزیر مملکت جل شکتی جناب رتن لال کٹاریہ نے ایس بی ایم جی کے تحت  ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 07 JUN 2021 5:14PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے تحت  سووچھ بھارت مشن گرامین مرحلہ-2 (ایس بی ایم-جی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جاری  کووڈ-19 وبائی  مرض کی وجہ سے درپیش  سنگین   چیلنجوں کے درمیان  مشن مستقل ترقی کررہا ہے۔ محکمہ، وقت کے بر خلاف کام کررہا ہے اور وبائی  مرض کی وجہ سے نافذ کئے جانے والے سخت قواعد کے درمیان مئی 2020 میں مرتب اسکیم کے رہنما   خطوط   فوری طور پر جاری کئے گئے اور دستی  (مینوئل)  بروچر ، مشورے اور ریاستی  سطحپر عمل درآمد اور تائید کے لئے رہنما  خطوط جاری کئے گئے۔

 ایس بی ایم کے مرحلہ نمبر 2 کا اعلان وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فروری 2020 میں کیا تھا، یعنی ہندستان میں پہلی کووڈ لہر سے کچھ پہلے ہی مرحلہ-1 اکتوبر 2019 میں اختتام  پذیر ہوا جس  میں  ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے لئے بڑے اعلان کئے گئے۔   فیز 2 مرحلہ 1 کے تحت کامیابیوں  کے استحکام اور دیہی ہندستان میں ٹھوس/ پلاسٹک کے فضلہ کے انتظام کے لئے مناسب  سہولیات کی فراہمی پر زور دیتا ہے۔

کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود، عہدار ریاستوں کو 40705 کروڑ روپے کے سالانہ نفاذ کے منصوبے تیار کرانے اور پیش کرنے کے لئے ریاستوں کو ترغیب دینے میں کامیاب رہے ہیں۔   اسی کو این ایس ایس سی ، نیشنل اسکیم  سینکشنگ کمیٹی  کچرے کے انتظام (ایس ڈبلیو ایم/ ایل ڈبلیو ایم) کے کاموں کی اطلاع دی ہے۔ تقریباً 2.41 لاکھ دیہاتیوں میں کم سے کم گندگی اور ٹھہرے ہوئے   گندے پانی کے انتظام کی اطلاع ہے۔ 1249 دیہات نے خود کو او ڈی ایف پلس  قرار دیا ہے۔ 53066 کمیونٹی کمپوزٹ پٹس  اور 10.4 لاکھ گھریلو  سطح پر ایس ایل ڈبلیو ایم اثاثے تعمیر کئے گئے ہیں۔  دیہاتیوں میں 1.60 لاکھ کے قریب نکاسی آب کے کاموں اطلاع بھی دی گئی ہے۔

وزیر مملکت نے ایس بی ایم جی کے تحت اہداف کے حصول کی خاطر کووڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود،عہدے داروں نے ریاستی  حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے  اور انتظامی وسائل کو بڑی حد تک اس طرف راغب کرنے کےلئے  تعریف کی۔ جناب کٹاریہ  نے زمینی سطح پر سوچھتا  منظر نامے کا مستقل جائزہ لینے اور ریاستی  حکومتوں اور حکومت کے تیسرے درجے، گرام پنچایتوں کے ساتھ مربوط منصوبہ بندی اور مشترکہ  اقدامات کے ذریعہ ابھرتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔  جناب کٹاریہ نے مزید   کہا کہ وبائی مرض نے بڑے پیمانے پر اس ملک کے لوگوں کو ذاتی صحت اور حفظان صحت کی طرف سے حساس کردیا ہے۔ اس آگاہی کے ذریعہ سووچھ  بھارت مشن کے تحت اہداف کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔

وزیر مملکت نے ایس بی ایم جی کے تحت اہداف کے حصول کی خاطر کووڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود، عہدے داروں نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور انتظامی وسائل کو بڑی حد تک اس طرف راغب کرنے کے لئے تعریف کی۔ جناب کٹاریہ نے زمینی  سطح پرسوچھتا  منظر نامے کا مستقل جائزہ لینے اور ریاستی حکومتوں اور حکومت کے  تیسرے درجے، گرام پنچایتوں کے ساتھ  مربوط منصوبہ بندی  اور مشترکہ  اقدامات کے ذریعہ ابھرتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب کٹاریہ  نے  مزید  نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب کٹاریہ نے مزید  کہاکہ وبائی مرض نے بڑے پیمانے پر اس ملک کے لوگوں کو ذتی صحت اور حفظان صحت کی طرف سے حساس کردیا ہے۔ اس آگاہی کے ذریعہ  سووچھ بھارت مشن کے تحت اہداف کو مزید  آگے بڑھانا ہوگا۔

 

سال 22-2021 کے اہداف میں  55105534 و آئی ایچ ایچ ایل  کی تعمیر 207945 دیہاتوں میں ایس ایم ایم منصوبے  182517 دیہاتیوں میں  گرے واٹر منجمنٹ 2458 بلاکس میں پلاسٹک وسٹ منجمنٹ یونٹ اور 386 گوبر دھن منصوبےشامل ہیں۔ گوبر دھن یوجنا کا آغاز سال 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو موثر اندادز میں نافذ کرنے کے لئے کیا گیا تھا تتاکہ گاؤں کی گوبر اور نامیاتی (آرگینک) کھیتوں کے کچرے کو گاؤں کی  سطح پر استعمال کرنے کے لئے معاشی طور پر قابل عمل اور ماحول دوست حل فراہم کیا جاسکے۔ سووچھ بھارت مشن گرامین اور پروجیکٹ کے لئے ایک نوڈل مانیٹرنگ   ایجنسی بن گیاہے  جو وزارت اور قابل تجدید توانائی ، وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، وزارت زراعت اور وزارت برائے مویشی پروری  ، ڈیری  اور ماہی  گیری کے  مابین ہم آہنگی کے خواہاں ہ ے۔ ابھی تک بایو گیس پلانٹ کی تنصیب کے لئے 85  ایسی سائٹوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور پلانٹس مکمل ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ نے اس طرح کے منصوبوں  کی  منصوبہ بندی کرنے  میں ایک  پیش قدمی کی ہے اور جلد ہی پورے ہندستان میں گرام پنچایتوں کے ذریعہ کامیابی کی بہت سی کہانیوں دستیاب  ہوں گی۔

 جناب کٹاریہ نے  15ویں مالی کمیشن کے ذریعہ   پانی اور صفائی کے میدان کے شعبے کے لئے سال 25-2021 میں 1.42 لاکھ کروڑ کی رقم  مختص کئے جانے کو   تاریخی بتایا  اور اس کی  ستائش کی۔ نیز  اسے گرام پنچایتوں کے لئے   ایک گیم چینجر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ   یہ او ڈی ایف پلس  کا درجہ  حاصل کرنے اور مجموعی طور سے کچرے کے انتظام  کے ایکو سسٹم کو   اپ گریڈ کرنے کی    کوششوں کو    بڑھاوا دے گا۔ محکمہ   جلد ہی    ایس ڈبلیو ایم سے متعلق    تمام کاموں اور متعلقہ تکنیکی امدای سامان  اور رہنما خطوط کی نگرانی کے لئے   ایک  ایم آئی ایس     نظام جاری کرنے جارہا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5212

 


(Release ID: 1725338) Visitor Counter : 235


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu