امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گجرات میں ولبھ یوتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ قائم کردہ آکسیجن کے 9 پلانٹس کا افتتاح کیا اور وی وائی او کو اُن کے انسانی ہمدردی کے کام کے لئے مبارکباددی
کووڈ کی دوسری لہر میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ کنبوں کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے
اس آفت میں جس طرح صف اول کے ورکروں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، غیرسرکاری تنظیموں اور رضاکاروں نے سماج ، بیمار افراد اور غریبوں کے لئے اپنا مفاد بھول کر کام کیا ہے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم نے بہت کم وقت میں کووڈ -19 کی دوسری لہر پر قابو پانے اور اس میں کمی لانے میں مشترکہ طور پر کامیابی حاصل کی
اگرچہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں نظام چرمراتا نظر آرہا تھا لیکن بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی اہل قیادت کے تحت ہم نے اس کے خلاف منظم جنگ کی
یہ ہمارے وزیر اعظم کا مقصد تھا کہ ہمارے ملک کو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ کم از کم ممکنہ وقت میں سبھی کو ویکسین کا تحفظ حاصل ہو ، مجھے یقین ہے کہ بھارت یقیناََ اس مقصدکو حاصل کرلے گا
Posted On:
03 JUN 2021 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی08 جون2021: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج گجرات میں ولبھ یوتھ آرگنائزیشن (وی وائی او ) کے ذریعہ لگائے آکسیجن کے 9 پلانٹس کا افتتاح کیا اور انسانی ہمدردی کے اس کام کے لئے وی وائی او کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ولبھ یوتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ، عالمی گروپ جناب ورج راج کمار مہاراج جی ، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں وائرس نے تیزی سے اپنی شکل بدلنی شروع کردی تھی اور اس سے لوگوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت مختصر مدت میں اس پر قابو پانے اور اس میں کمی لانے میں مشترکہ کامیابی حاصل کی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم تجزیہ کریں تو یہاں تک کہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نظام چرمراتا نظر آرہا تھا۔ لیکن بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی اہل قیادت میں ہم نے اس کے خلاف منظم لڑائی لڑی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ دوسری لہر میں بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوںکو کھویا ہے اور بہت سے لوگوں کو طویل وقت تک اسپتالوں میں رہنا پڑا ہے۔ دوسری لہر میں جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے ، ان کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ بھگوان سے پراردتھنا کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ کنبوں کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے ۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس قدرتی آفت میں جس طر ح صف اول کے ورکروں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ،غیر سرکاری تنظیموں اوررضاکاروں نے اپنے مفادات کو بھلاکر سماج ، بیمار افراد اور غریبوں کے لئے کام کیا ہے ، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ ان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ یہ لڑائی اس مرحلے تک پہنچی ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں بہت سی رضاکار تنظیموں نے جس طرح بھی وہ کرسکتی تھیں ، زبردست تعاون کیا ہے۔ جس وقت ورکر اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ، ہزاروں رضاکارتنظیموں نے ان کے کھانے ، پانی ، ٹھہرنے اور ان کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے انتظامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا یہ کام نہیں کرسکتی تھی ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ا س کوشش میں جناب ورج راج کمار مہاراج جی کی سرپرستی میں ولبھ یوتھ آرگنائزیشن نے تلک واڑہ ، سگبارہ ،سولا ، دسک روئی ( احمد آباد) ، کلاواڑ (جام نگر ) ، کپاڈ ونج ، مہسانہ ، بھنواڑ (دوارکا) اور پوربند رمیں 9 آکسیجن پلانٹ قائم کئے ہیں ، جن کا افتتاح کیا جارہا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ وی وائی او ایک منفرد تنظیم ہے ، جو پورے ملک اور دنیا بھر میں ویشنو طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تحریک دلاکر سماجی خدمت میں وسیع کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید وی وائی او کو پہلی ایسی رضاکارتنظیم ہے ،جس کے آکسیجن کے 29 پلانٹس لگائے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جس وقت دوسری لہر آئی ، آکسیجن سب سے بڑا چیلنج تھی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر بھارت کو یومیہ ایک ہزار ایم ٹی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ، جو بڑھ کر 10 ہزار ایم ٹی یومیہ ہوگئی ۔ مانگ میں دس گنا اضافہ ہونے کے بعد ایک مہینے کے وقت میں سپلائی کو پورا کرنے کا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن وزیر اعظم جناب نریند ر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اورتمام ریاستی حکومتوں نے ا س چیلنج کو قبول کیا اور اس کے خلاف لڑائی شروع کی ۔ ملک میں جہاں کہیں بھی صنعتی آکسیجن کے پلانٹس موجود تھے ، انہیں بند کیا گیا اور ان میں طبی آکسیجن بنائی جانے لگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کے ساتھ طبی آکسیجن کے پلانٹس شروع کئے گئے۔ پوری دنیا سے کرایو جینک ٹینکر فوجی طیاروں کے ذریعہ لائے گئے اور انہیں آکسیجن پلانٹس میں پہنچایا گیا۔ زیادہ تر آکسیجن ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں تیار ہوتی ہے ۔ لیکن ٹرینوں کے ذریعہ اس کی سپلائی میں جغرافیائی خاتمے کو کم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آکسیجن پلانٹس کا قیام اور ان کو شروع کرنے کا کام بھی کیا گیا۔تقریباََ 15000 ایم ٹی آکسیجن ریلوے کے ذریعہ پہنچائی گئی ۔ خالی کرایوجینک ٹینکر فوجی طیاروں کے ذریعہ پلانٹس تک پہنچائے گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آکسیجن پلانٹس کے قیام کا کام بھی تیزی سے شروع کیا گیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کووڈ-19 کی پہلی لہر کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کئیر س فنڈ سے 162 پی ایس اے پلانٹس کو منظوری دی گئی ۔وزیر اعظم نے 2021 میں مزید 1051 کے ایسے پلانٹس کو منظوری دی ۔اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت اور اسٹیل کی وزارت نے 100 پی ایس اے پلانٹس لگائے کا منصوبہ بنایا ۔ آنے والے دنوں میں آکسیجن کے مزید 300 پلانٹس لگائے جائیں گے۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ 15 دنوں میں پورے ملک میں 21 اسٹیل اور بجلی کے پلانٹس اور تیل صاف کرنے والے کارخانوں میں 12000 سے زیادہ بستروں کی گنجائش والے بہت بڑے اسپتال قائم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباََ ایک لاکھ آکسیجن کنسنٹریٹریس پی ایم کئیر س فنڈ سے خریدے گئے ۔ بھارتی ریلوے ، بھارتی فضائیہ اور فوج اور سائنسدانوں نے بھی زبردست کام کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہ وبا رفتہ رفتہ کم ہورہی ہے ۔ بیمار افراد کی تعداد گھٹنا شروع ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہوکر گھر واپس آنےوالے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ آج آکسیجن کی ضرورت بھی 10000 ایم ٹی سے کم ہوکر 3500 ایم ٹی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کا کام پورے زوروشور سے جاری ہے۔ 21 کروڑلوگوں کی ٹیکہ کاری کا کام بہت کم وقت میں پورا کیا گیا۔جناب شاہ نے کہا کہ بھارت میں ٹیکہ کاری کا کام دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے اور مستقبل میں اس میں مزیدتیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کا مقصد ہے کہ اتنی بڑی آبادی کے ساتھ کم از کم ممکنہ وقت میں سبھی لوگوں کو ویکسین لگاکر ، ان کا تحفظ کیا جائے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ بھارت یقیناََ اس ہدف کو حاصل کرلے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گجرات حکومت نے بھی بہت اچھا کام کیاہے اور اس با کے دوران تیزی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ نئے عارضی اسپتالوں کا قیام ہو، پوری دنیا میں آکسیجن یا ادویات فراہم کرنا ہو ، گجرات حکومت نے ہر ممکنہ شعبے میں شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور رضاکارتنظیموں نے اس میں زبردست تعاون کیا ہے اور آنے والے وقت میں اس لڑائی میں مزید رضا کارتنظیموں کے تعاون سے حکومت کے لئے اس کام میں آسانی پیدا ہوگی۔
*************
م ن۔وا ۔رم
U- 5226
(Release ID: 1725291)
Visitor Counter : 168