وزارت سیاحت

سیاحت کے وزیرجناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے  108 زبانوں میں لانچ  کی آئی آئی ٹی ٹی ایم   کی نئی ویب سائٹ


یوم ماحولیات کےموقع پر مہمان خصوصی  ہندستانی سیاحت اور ٹرانسپورٹ انتظامی   ادارے کے  پروگرام میں  ورچوئل  طور سے شامل ہوئے  وزیر سیاحت

آئی آئی ٹی ایف سی مواصلات  سمینار کا ورچوئلی  افتتاح

Posted On: 05 JUN 2021 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون2021/ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے  سنیچر کے روز عالمی یوم  ماحولیات کے موقع پر بطور خصوصی مہمان   ہندستانی سیاحت اور ٹریول انتظامی    انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی  ٹی ایم) گووند پوری   گوالیار کے  پروگرام میں   ورچوئلی   شامل ہوئے۔  اس موقع پر مرکزی وزیر   جناب پٹیل نے  وزارت سیاحت  حکومت ہند کے مشہور و معروف  پروگراموں میں حصے  ایک پروگرام  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹورازم اینڈ منجمنٹ  مواصلات  سمینار کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں   2230 شراکت دار   حصہ  لے رہے ہیں اور 7546  شراکت دار   رجسٹرڈ  ہیں۔    اس کے ساتھ ہی جناب پٹیل نے  ہندستانی  سیاحت اور  ٹورازم  اور  ٹریول انسٹی ٹیوٹ  (آئی آئی ٹی ٹی ایم)   کی نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا ،   جو دنیا کی   108  ویں قومی   اور بین الاقوامی   زبانوں میں ہے۔ اس کے علاوہ   مرکزی  وزیر نے  ایکوا پر مبنی   جوکھم بھری   سیاحت  (اٹلس) اور شجر کاری کے پروگرام   کا بھی افتتاح کیا۔

 

اس پروگرام میں سیکرٹری ، وزارت سیاحت ، حکومت ہند جناب اروند سنگھ جوائنٹ سکریٹری   جناب راکیش ورما، اے ْڈی جی سیاحت ، وزارت  ، محترمہ  روپیندر  اور سیاحت کی وزارت   کے  مالی مشیر جناب   گیان بھوشن  بھی شامل ہوئے۔

سیاحت کے وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  انکریڈبل انڈیا  سیاحتی فیسلٹی سرٹیفکیٹ پروگرام کی تعریف کی    اور حصہ داروں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے  تازہ ترین   ایڈوانس  ویب سائٹ کی مبارک باد دی ۔ساتھ ہی لوگوں   سے اپیل کی  زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں   ماحول  صحت مند   رہیں تبھی ہم    صحت مند رہیں گے۔ جناب پٹیل نے کہاکہ قدرت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ آج لگایا گیا پودا    آنے والی پڑیوں کو  جینے کی    ایک نئی راہ دے گا    ہمیں اپنی ان  ضرورت کو  کم کرنا چاہئے  جو ماحولیات  میں توازن  کو بگاڑ دیتی ہے۔

سیاحت کے سکریٹری ، حکومت ہند جناب  اروند سنگھ نے آئی آئی ٹی این کے سیاحتی شعبے میں  تعاون کی   ستائش کی   اور کہاکہ  وبا کے بعد  یقینی طور پر   سے ہی سیاحتی شعبے میں نئی توانائی   کو داخل کریں گے۔

شاندار ہندستان  سیاحتی   سہولت سرٹی فکیٹ  پروگرام میں  25-25 حصہ داروں کے   بیچ بنائے گئے ہیں  جن کی ٹریننگ  7 دنوں تک   (یومیہ چار گھنٹے)  چلے گی۔ آخر میں  اسٹینڈرڈ تجزیے کے بعدا نہیں  سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5189

 


(Release ID: 1725190) Visitor Counter : 190