جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

مرکزی سرکاری شعبے کے ادارے   کی 12000  میگا واٹ  کی  مرحلے ۔ II کی سولر پروجیکٹ اسکیم


آئی آر ای ڈی اے نے ٹینڈر جمع کرانے کے  تاریخ آگے  بڑھاکر 15 جون کی

Posted On: 07 JUN 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 جون 2021،       نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت  کام کرنے  والے  سرکاری شعبے کے  ادارے   انڈین رینیو ایبل  انرجی  ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے مرکزی سرکاری شعبے  کے ادارے (سی پی ایس یو) کی اسکیم  12000  میگا واٹ  گرڈ کنکٹیڈ سولر پروجیکٹ، وائی ایبلٹی  گیپ فنڈنگ (وی جی ایف)  کے ساتھ، قائم کرنے  کے دوسرے   مرحلے  کے نفاذ کے لئے  ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 15 جون کردی ہے۔ اس سے قبل  ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 مئی تھی۔  وی جی ایف کا اہتمام  گھریلو اور درآمد شدہ سولر سیلز  اور ماڈیولز کے درمیان  قیمت کے فرق کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ وی جی ایف دو قسطوں میں جاری کیا جائے گا۔

مرکز کے سرکاری شعبے کے اداروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے جوابات 15 جون 2021 تک جمع کرادیں اور کامیاب ٹینڈر دہندہ کا انتخاب  20 جولائی تک کیا جائے گا۔ اس سے قبل  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اسکیم کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر  آئی آر ای  ڈی اے کو مقرر کیا تھا۔

اس سکیم کے تحت سرکاری پروڈیوسروں کےذریعہ  پیدا کی جانے والی بجلی کا استعمال  زیادہ سے زیادہ  2.45   روپے  فی یونٹ   کے باہمی طور پر متفقہ استعمال کے چارجز کی ادائیگی پر  اپنے استعمال کے لئے یا   براہ راست یا ڈسکامز کے ذریعہ سرکار / سرکاری اداروں   کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ منظور شدہ وی جی ایف 55 لاکھ روپے فی میگا واٹ ہے۔  سرکاری پروڈیوسر کو دیئے جانے والے حقیقی وی جی ایف  کا فیصلہ  ٹینڈر کے عمل کے ذریعہ  پروجیکٹ ڈیولپر کا انتخاب کرنے کے واسطے  ٹینڈر کے معیار کے طور پر  وی جی ایف رقم کو استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

زیادہ سے زیادہ منظور شدہ وی جی ایف کی رقم کا وقتاً فوقتاً نئی اور قابل تجدید  توانائی کی وزارت کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا اور قیمت کے فرق میں  کمی آنے کی صورت میں اس کو کم کیا جائے گا۔

سال 2022 تک  100 جی ڈبلیو  سولر پی وی انسٹالیشن کی  مجموعی صلاحیت حاصل کرنے کے مرکزی حکومت کے نشانے کے  ایک حصے کے طور پر آئی آر ای ڈی اے نے ملک میں کہیں بھی  گرڈ (منی اور مائیکرو گرڈ سمیت)  سے کنکٹیڈ سولر پی وی پروجیکٹوں کے قیام کے لئے   اس سال 29 جنوری کو تجاویز  طلب کی تھیں۔ یہ کام  مرحلہ II (قسط۔ III) کے تحت  5000 میگا واٹ کی مجموعی صلاحیت کے لئے  ’بلڈ آن آپریٹ‘ (بی او او) بنیاد پر کیا جانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5203

                          



(Release ID: 1725123) Visitor Counter : 141