صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 24.60 کروڑسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اب بھی 1.49 کروڑسے زیادہ خوارکیں موجود ہیں

Posted On: 07 JUN 2021 11:03AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی07 جون2021: حکومت ہند  ، ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر کووڈ ویکسین مفت  فراہم کرکے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ  حکومت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو  ویکسین کی براہ راست خرید  میں  بھی سہولت دیتی رہی ہے ۔جانچ  ، مریضوں  کا  پتہ لگانے ، ان کا علاج کرنے اور کووڈ ضابطوں  پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ،ٹیکہ کاری  کنٹینمنٹ اور وباسے نمٹنے کے انتظامات ،  حکومت ہند کی  جامع   پالیسی کا ایک  لازمی ستون ہے۔

نرمی کے ساتھ کووڈ -19  ٹیکہ کاری  اور  تیسرے مرحلے کی تیز ترحکمت عملی  کی شروعات  یکم مئی  2021سے ہوئی تھی۔

حکومت  ہند،حکمت عملی کے تحت  ویکسین  بنانے والی مرکزی ڈرگس  لیباریٹری سی ڈی ایل کی منظور کردہ   کسی بھی کمپنی کی کُل ویکسین خوراکوں میں سے  ہر مہینے 50فیصد ویکسین خریدے گی۔ریاستی سرکاروں کو ان خوراکوں کی  مفت فراہمی کرکے مدد دی جارہی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ابھی تک 24 کروڑسے زیادہ ( 24,60,80,900) ، ویکسین فراہم کئے جاچکے ہیں۔یہ ویکسین  حکومت ہند کی طرف سے (مفت ) اور  براہ راست  ریاست کی طر ف سے خریداری کے زمرے کے تحت فراہم کئے گئے ۔اس میں کل صرفہ 23,11,69, 251  ویکسین کا ہوا ہے ،جس میں ضائع  ہونے والی ویکسین  بھی شامل ہے ۔ (آج صبح  دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ) 1.49 کروڑ سے زیادہ ( 1,49,11,649) کووڈ ویکسین خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی موجودہیں۔

 

*************

  م ن۔اس  ۔رم

U- 5200



(Release ID: 1725030) Visitor Counter : 149