بجلی کی وزارت

سی ای ایس ایل نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برقی توانائی سے چلنے والی دو پہیوں اور تین پہیوں کی موٹر گاڑیوں کی تیاری کے شعبے میں قدم رکھا ہے



سی ای ایس ایل نے 30 ہزار سے زیادہ دو پہیوں اور تین پہیوں والی موٹر گاڑیوں کیلئے گوا اور کیرالہ کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں

سی ای ایس ایل نے ملک میں برقی توانائی کے تحت چلنے والے ایکو نظام کی تیاری کیلئے بھارت الیکٹرونک لمیٹڈ ، فورٹم،جے بی ایم رینیو ایبل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ساتھ کلیدی ساجھیداری کے سمجھوتے کئے ہیں

برقی موٹر گاڑیوں کو کفائیتی سستی اور بھارت میں عام لوگوں تک قابل رسائی بنانے کی غرض سے اقدامات کئے گئے ہیں

Posted On: 05 JUN 2021 7:46PM by PIB Delhi

 

بجلی کی وزارت کے تحت کنور جینس اینرجی سروسز لمیٹڈ(سی ای ایس ایل) سی پی ایس ای نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ملک میں برقی توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو مزید تعینات کرنے سے متعلق ایک کوشش کے تحت کلیدی ساجھیداریاں کی ہیں۔ تین ہزار سے زیادہ دو پہیوں اور تین پہیوں والی موٹر گاڑیوں کی سرکاری خرید کی غرض سے گوا اور کیرالہ کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ سمجھوتے اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ملک میں دوپہیوں اور تین پہیوں کی موٹر گاڑیوں کی یہ پہلی شمولیت ہے جو خریداروں کو کفائیتی مالی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے منفرد طور پر تیار کی گئی ہیں۔

ان سمجھوتوں کے تحت سی ای ایس ایل برقی موٹر گاڑیوں کے چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں بھی سرمایہ کاری کرےگا اور ان اثاثوں کے استعمال کی نگرانی کرے گا۔گاہگوں پر مرکوز یہ حکمت عملی، استعمال میں آسانی اور بہتر رسائی فراہم کرنے کی غرض سے اختیار کی گئی ہے۔اس کے ساتھ سی ای ایس ایل نے بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ(بی ای ایل)،ٹی وی ایس موٹر کمپنی ،جے بی ایم رینیو ایبل پرائیویٹ لمیٹڈ،اور فورٹم انڈیا کے ساتھ کلیدی ساجھیداریوں  کے سمجھوتے کئے ہیں۔ ان سمجھوتوں کے تحت سی ای ایس ایل اور پرائیویٹ کمپنیاں مشترکہ طور پر برقی توانائی کے تحت چلنے والے ایکو نظام اختیار کریں گی اور اس میں توسیع کریں گی جس کیلئے توانائی چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے ، چارج کرنے کے دوران بہتر ٹیکنولوجی کا استعمال ، بہترین طور طریقے اور کاروباری ماڈل تلاش کرنا لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ مانگ میں اضافہ کرنے کے مقصد سے گاہکوں کیلئے امکانی ضروریات کی دستیابی بھی ضروری ہے۔ ان سمجھوتوں میں شاہراؤں اور قومی شاہراؤں پرچارجنگ اسٹیشنوں پر آپریٹرس کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت برقی موٹر گاڑیوں کی تمام قسموں کیلئے گاہکوں کو گاڑیاں پارک کرنے اور چارج کرنے کی سہولت کے قابل عمل ہونے کے طریقے بھی تلاش کئے جائیں گے۔

کنور جینس اینرجی سروسز لمیٹڈ سی ای ایس ایل کی ایم ڈی اور سی ای او محترمہ مہوا آچاریہ نے کہا کہ ‘‘برقی موٹر گاڑیوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ،صاف ستھرائی اور آلودگی سے پاک ماحول تیار کرنے سے متعلق بھارت کے بھارت کے مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ای ای ایس ایل کے بہت سے اشتراک اور سمجھوتوں کا اعلان کرنے کیلئے آج ماحولیات کے عالمی دن سے بہتر کوئی دن نہیں ہوسکتا۔’’ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے فیوچر موبیلٹی ڈیلر ٹرانسفورمیشن محکمے کے وائس پر یزیڈنٹ جناب منو سکسینہ نے کہا کہ ‘‘سی ای ایس ایل ،حکومت ہند کی ایک اہم پہل ہے جس کے تحت عام لوگوں کیلئے چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ بھارت کے شہریوں کو دستیاب کرایا جائے گا۔آج ماحلویات کے عالمی دن کے موقع پر ٹی وی ایس موٹر س کو برقی توانائی سے چلنے والے دو پہیوں والی موٹر گاڑی کے پہلے مینو فیکچرر ہونے اور سی ای ایس ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ ہم ،بھارت کے ذریعہ برقی توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے استعمال کوفروغ دینے کی کارروائی میں مسلسل تعاون کرتے رہیں گے۔اوار اپنے برانڈ کے مقصد ٹی وی ایس،آئی کیو یو بی ای،سی ایچ اے آر جی ای،ایل آئی ایف ای پر ہمیشہ کھرے اتریں گے۔ اس سال ٹی وی ایس –آئی کیو یو بی ای بھارت کے بیس سے زیادہ شہروں میں دستیاب ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اس کے گھر میں ہی ریچارج کرنے کے متبادل کے ساتھ ساتھ یہ ٹی وی ایس ڈیلر شپ چارجنگ نیٹورک ہوگا۔اور سی ای ایس ایل جیسے مضبوط متعلقہ اداروں کے ساتھ پبلک چارجنگ کا ابھرتا نظام ہوگا۔جس سے کہ بھارت کے برقی توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے سفر میں تیزی آئے گی۔’’

فورٹم چارج اور ڈرائیوانڈیا لمیٹڈ کے نائب صدر جناب اودھیش جھانے کہا کہ بھارت میں برقی توانائی کے تحت چلنے والے ایکونظام اختیار کرنا، ریچارج سے متعلق مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر منحصر ہے جس سے صارفین کے ساتھ ساتھ موٹرگاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کی اور زیادہ شراکت داری کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ برقی توانائی سے متعلق موٹر گاڑیوں کے ریچارج سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے اور حکومت ہند نے ملک میں برقی موٹر گاڑیوں کے بڑے پیمانے  پر استعمال کو فروغ دینے کی غرض سے معاون پالیسی وضع کی ہے۔اس مفاہمت نامہ کے تحت بھارت کے چار ملین سے زیادہ شہروں میں مشترکہ طور پر چارجنگ پلازہ تعمیر کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ نیٹورک خدمت فراہم کرنے والے ادارے (این ایس پی) کے طور پر فورٹم کی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے سی ای ایس ایل کی اس کے نیٹورک کے بندو بست میں تعاون کیا جائے گا۔ اس سے ملک میں برقی موٹر گاڑیوں کی فروخت اور ان کے اضافے میں مثالی تبدیلی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے سویلین مارکیٹنگ محکمے کے جنرل مینجر جناب جی ایس این مورتھی نے کہا کہ بھارت میں برقی توانائی کے تحت چلنے والی موٹر گاڑیوں کے شعبے کی ترقی کی زبردست گنجائش ہے اور اس کے تمام پہلوؤں خاص طور پر چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ ، بیٹری کو پھر سے قابل استعمال بنائے اور عوام کے درمیان اس طریقہ کار کو اختیار کرنے کے عمل میں اضافے کی زبردست گنجائش موجود ہے۔

سی ای ایس ایل ، سرکاری ملکیت کی کمپنی اینرجی ایفی شی ایسنی سروسز لمیٹڈ ای ای ایس ایل کا نیا قائم کیا گیا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ جبکہ ای ای ایس ایل خود حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کا ایک جوائنٹ و ینچر ہے۔ کنورجینس ، توانائی سے متعلق ضروریات پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو قابل تجدید توانائی ، برقی توانائی کے تحت چلنے والی موٹر گاڑیوں اوار آب و ہوا میں تبدیلی کی شمولیت کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ سی ای ایس ایل بھارت میں بیٹری سے چلنے والی موٹر گاڑیوں اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور کاروباری ماڈل تیار کرنے کو تقویت بہم پنچانے کیلئے کام کررہا ہے۔ تاکہ بھارت میں برقی توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوسکے۔

سی ای ایس ایل کے بارے میں :

کنورجینس اینرجی سروسز لمیٹڈ(کنورجینس)، ای ای ایس ایل کا ایک صد فی صد ملکیت والا ادارہ ہے ۔یہ آلودگی سے پاک صاف ستھری ، سستی اور قابل بھروسہ توانائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کنورجینس ، قابل تجدید توانائی ،برقی توانائی کے تحت چلنے والی موٹر گاڑیوں کے نظام اور آب و ہوا میں تبدیلی کے اشتراک سے پیدا ہونے والی توانائی سے متعلق ضروریات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

 

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5198



(Release ID: 1725029) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu