ارضیاتی سائنس کی وزارت
دہلی ۔ این سی ٹی میں ہو ا کی کوالٹی 6 اور 7 جون کو معتدل زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے
ہوا کی کوالٹی 8جون 2021 کو خراب ہونے اور اس کے معتدل سے خراب زمرے میں آنے کی توقع ہے
Posted On:
06 JUN 2021 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 جون 2021، بھارتی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق:
ہوا کا پیٹرن اور وینٹی لیشن انڈیکش پیش گوئی
پیش گوئی کے مطابق وینٹی لیشن کے ساتھ دہلی میں ہوا کے بہاؤ کی پیش گوئی اور موسم کی پیش گوئی درج ذیل ہے:
دہلی ۔ این سی ٹی میں ہو ا کی کوالٹی 6 جون اور 7 جون کو معتدل زمرے میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی کوالٹی 8جون 2021 کو خراب ہونے اور اس کے معتدل سے خراب زمرے میں آنے کی توقع ہے۔ہوا میں آلودگی پی ایم 10 رہے گی۔ تیز ہواؤں سے مقامی دھول اڑے گی اور دوسرے علاقے سے دھول آئے گی۔ اس کے بعد کے پانچ دنوں کے دوران ہوا کی کوالٹی معتدل سے خراب کے زمرے میں رہنے کی توقع ہے۔
زیادہ تر ہوا کے جنوب مغرب کی سمت سے دہلی میں آنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 10 16 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور آسمان پر جزوری طور پر بادل رہیں گے اور 7 جون کو بہت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 8 جون 2021 کو دلی کی مغربی سمت سے ہوا چلنے کی توقع ہے جس کی رفتار 28 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہے گی۔ آسمان عام طور پر صاف رہے گا اور دن میں تیز ہوائیں (رفتار 25 سے 35 کلومیٹر) فی گھنٹہ چلنے کی توقع ہے۔
تیز ہواؤں سے مقامی دھول اڑے گی اور دوسرے علاقے سے دھول آئے گی۔اس طرح عام طور پر آلودگی کی سطح پی ایم 10 رہے گی۔
پیش گوئی کے جائزےکی تفصیلات اور تصدیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
(تفصیلات اور گرافکس کےلئے براہ کرم یہاں کلک کریں)
مقامات مخصوص کی پیش گوئی اور انتباہ کے لیے براہ مہربانی موسم ایپ ، ایگرو میٹ زراعت سے متعلق مشورے کے لئے میگھ دوت ایپ ، بجلی کرکنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لئے اسٹیٹ ایم سی/ آر ایم سی ویب سائٹ دیکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 5182
(Release ID: 1724966)
Visitor Counter : 191