جل شکتی وزارت
2022 تک شمال مغربی ہندوستان میں ہر گھر کو نل کے پانی کی سہولیات فراہم ہوں گی
100 روزہ مہم کے اثرات: پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں اب نل کا پانی دستیاب ہے
مرکزکے ذریعہ مختص فنڈ میں چار گنا اضافے سے 5 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے
Posted On:
05 JUN 2021 5:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 05 جون یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 شمال مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں جیسے پنجاب ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر اور لداخ میں جل جیون مشن پر عمل درآمد تیز کیا جائے گا اور ہر دیہی گھروں کو 2024 کے بجائے 2022 تک نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرائے جائیں گے۔ 2022 تک ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ ہدف حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ، مرکزی وزیر برائے جل شکتی ، شری گجیندر سنگھ شیخاوت نے 22-2021میں 8،216.25 کروڑ روپئے کے مرکزی امداد کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو22-2021میں مختص رقم سے 4 گنا سے زیادہ ہے۔ وزیر موصوف نے ہر دیہی گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کے لئے ان ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں کو مکمل مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی یقین دہانی سے اس خطے کے دیہاتوں میں رہنے والے 5 کروڑ سے زائد افراد خصوصا خواتین اور لڑکیوں کی زندگی بہتر ہوگی۔ مختص کی گئی اس رقم اور عمل درآمد کی رفتار میں اس بڑے پیمانے پر اضافے سے ، یہ 5 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام خطے 2024 تک کے قومی ہدف کو دو سال قبل ، یعنی 2022 تک ’’ ہر گھر جل ‘‘ کا درجہ حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
15 اگست ، 2019 کو ، وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے 2024 تک ملک کے ہر دیہی گھروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جل جیون مشن (جے جے ایم) کا اعلان کیا تھا۔ 2024 تک وزیر اعظم کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر گھروں کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرئی گئی ہے۔ گذشتہ 21 مہینوں میں ، کووڈ 19 وبائی بیماری ، بار بار رکاوٹوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ، 4.25 کروڑ دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں۔ جل جیون مشن کے اعلان کے وقت ، ملک میں صرف 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھروں کو نل کے پانی کی سپلائی تھی۔ اس عرصے میں ، گوا ، تلنگانہ ، انڈمان اور نیکوبار جزیرے اور پڈوچیری 'ہر گھر جل' بن چکے ہیں یعنی ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے دیہی گھروں کو نل کے پانی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے 62 اضلاع ، 746 بلاک ، اور 91 ہزار سے زائد دیہاتوں میں ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی کے وژن،قومی جل جیون مشن کو پورا کرنے کے لئے جل شکتی کی وزارت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ ہر گھر میں نل کے پانی کےکنکشن فراہم ہوسکے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ، وبائی امراض کے باوجود ، مرکزی جل شکتی کے وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ کے ہمراہ ، پنجاب ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر اور لداخ کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ہریانہ
ہریانہ میں ، جل جیون مشن کے اعلان سے پہلے ، 31.03 لاکھ گھروں میں سے صرف 17.67 لاکھ (57فیصد) گھروں میں پائپ لائن پانی کے کنکشن تھے۔ جے جے ایم کے تحت 21 ماہ میں ، 10.24 لاکھ دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں۔ نل کے پانی کے کنکشن میں اس 33 فیصد اضافے کے ساتھ ، اب ہریانہ میں 28.34 لاکھ (91.32فیصد) دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ ریاست کے 5،150 گاؤں ، 68 بلاک اور 8 اضلاع پہلے ہی ’’ ہر گھر جل ‘‘ بن چکے ہیں اور 8 مزید اضلاع میں 90 فیصد سے زیادہ مکانات ایسے ہیں جن میں نل سے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔
ہریانہ نے 2021-22 تک 2.61 لاکھ گھروں اور 2022-23 میں باقی 1.48 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کےکنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان 21 مہینوں کے دوران ، وبائی امراض کے باوجود ، وزیر مملکت برائے جل شکتی ، جناب رتن لال کٹاریہ نے جل جیون مشن کے نفاذ کو تیز کرنے کے لئےباضابطہ طور پر ان ریاستوں کا دورہ کرنا، جائزہ لینا نیز اہلکاروں اور مقامی لوگوں کو تلقین کرنا جاری رکھا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی اپیل کی کہ گاؤں میں ، ’کسی کو بھی نہ چھوڑا جائے‘ اور گاؤں کا 100 فیصد احاطہ کیا جائے۔ جل جیون مشن کے تحت ہریانہ کے لئے مرکزی تخصیص بڑھا کر 1119.95 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جو کہ 2020-21 کے چار گنا زیادہ ہے اور 256.81 کروڑ روپے ریاست کو جاری کر دیاگیا ہے۔ اس مختص فنڈ کے ساتھ ، ریاست نے 2،304.38 کروڑ روپےفنڈ کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں 2021-22 میں ریاستی شیئر اور خرچ نہ کی گئی رقم شامل ہے۔
ہماچل پردیش
جل جیون مشن کے آغاز پر ، ہماچل پردیش میں 17.03 لاکھ گھروں میں سے ، صرف 7.62 لاکھ (45فیصد) گھروں کو نل کے پانی فراہمی کا انتظام تھا۔ ان 21 مہینوں میں 5.45 لاکھ (32فیصد) گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔ ہماچل پردیش میں اب 13.08 لاکھ (76.7 فیصد) دیہی گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے اور ہماچل پردیش کے 3 اضلاع ، 11 بلاک اور 8،638 گاؤں 'ہر گھر جل ' بن چکے ہیں۔
2020-21 میں ، کووڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود ہماچل پردیش میں 3.80 لاکھ دیہی گھروں کو نل سے پانی کے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں۔ 2021-22 میں ، ہماچل پردیش نے بقیہ 1.94 لاکھ گھروں کو اور 2022 میں 2.08 لاکھ گھروں کو نل سے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاست نے 2022 تک تمام 18،079 گاؤں کے ہر دیہی گھرکو نل سے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے میں ریاست کی مدد کے لئے ، 2021-22 میں ہماچل پردیش میں جل جیون مشن کے لئے مرکزی مختص فنڈ بڑھا کر1,262.78 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جو کہ 2020-21 میں 326.2 کروڑ و روپے تھا اور اس میں 315.7 کروڑ ر روپے ریاست کو جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب
جل جیون مشن کے آغاز پر ، پنجاب میں صرف 16.78 لاکھ (48 فیصد) دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی تھی۔ پچھلے 21 مہینوں میں ، 9.97 لاکھ دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی کے لیے کنکشن مہیا کرائے گئےہیں۔ اس 28.7 فیصد اضافے کے ساتھ ، اب پنجاب میں 26.75 لاکھ (77 فیصد) دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ جے جے ایم کے تحت ، 2021-22 میں 8.87 لاکھ گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی کے لیے کنکشن دینے کا منصوبہ ہے۔
ہر دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی کے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ، وزات جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 1،656.39 کروڑ کے مرکزی تخصیص کو منظوری دی ہے، جو ، 2020-21 سے 4.5 گنا سے زیادہ ہے۔ 2019-20 میں ، پنجاب کے لیے مرکز کی جانب سے 227.46 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا جسے بڑھا کر 2020-21 میں 362.79 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا۔ کم اخراجات کی وجہ سے ، ریاست گذشتہ سال مرکزی گرانٹ نہیں لے سکی اور 362.79 کروڑ روپےکی تمام مختص رقم واپس کردی گئی۔ ۔ اس مرکزی تخصیص ، بقایا رقم اور ریاستی حصص کو ملا کر ریاست کو جل جیون مشن کے لئے مجموعی طور پر 3،533.5 کروڑ روپے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ریاست میں 2022 تک ہر دیہی گھروں کو نل سے پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئےریاست کے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
جموں و کشمیر
جل جیون مشن کے اعلان سے پہلے ، جموں و کشمیر کے 18.16 لاکھ دیہی گھروں میں سے صرف 5.75 لاکھ (31.7 فیصد) گھروں کے پاس پائب کے ذریعہ نے پانی کی فراہمی ہوتی تھی۔ ان 21 مہینوں میں ، کووڈ 19 وبائی بیماری ، لاک ڈاؤن اور رکاوٹوں کے باوجود ، 4.30 لاکھ (23.69 فیصد) گھروں کو نل سے پانی کی فراہم کے لیے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں ، اب 10.05 لاکھ (55.7 فیصد) دیہی گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔
جموں و کشمیر نے 2021-22 میں 4.91 لاکھ گھروں اور 2022-23 میں 3.27 لاکھ گھروں کو نل سے پانی فراہم کرنے کے کنکشن دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔سال 2022 سے پہلے ہر دیہی گھروں کو نل سے پانی مہیا کرانے میں اس مرکز کے زیر انتظام خطے کی مدد کے لئے ، مرکزی وزیر برائے جل شکتی ، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مرکزی گرانٹ کو بڑھا کر 2،747.17 کروڑ روپے کر دیا ہے جو 2020-21 سے چار گنا زیادہ ہے۔
لداخ
جل جیون مشن کے آغاز کے پر ، لداخ میں صرف 1،414 (3.2 فیصد) گھروں میں نل سے پانی کی فراہمی کی سہولت موجودتھی۔ جے جے ایم کے تحت 21 ماہ میں 2،760 (6.4 فیصد) گھروں کو نل سے پانی فراہم کرنے کے لیے کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔
دشوار گزار علاقے ، منفی موسم اور دور دراز میں واقع بستیوں جیسے چیلنجوں کے باوجود ، لداخ نے 2021-22 میں 28،788 گھروں اور 2022-23 میں 11،568 گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی کے کنکشن دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لداخ کے لوگوں کے گھروں میں مستقل بنیاد پر نل سے صاف پانی کی فراہمی کی امنگوں کی تکمیل کے لئے ، مرکزی وزیر برائے جل شکتی ، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مرکزی تحصیص بڑھاکر1،429.96 کروڑ روپے کردیئے ہیں، جو 2020-21 کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے۔
21 مہینوں میں جل جیون مشن کے تحت ، ان 5 شمال مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 29.98 لاکھ سے زیادہ نل کے پانی کےکنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ 15 اگست 2019 کو جے جے ایم کے اعلان کے وقت ، ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں صرف 47.84 لاکھ دیہی گھروں کو نل سے پانی کی فراہمی ہو رہی تھی۔ ذیل میں دیئے گئے ٹیبل اور بار چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح جل جیون مشن نے شمال مغربی ہندوستانی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں میں لاکھوں افراد، خاص طور پر ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی بہتر بنا رہا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘سب کاساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس’ پر زور دیا ہے۔ جل جیون مشن اس اصول کی ایک عمدہ مثال ہے اور کوشش ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاؤں کے ہر گھرمیں نل سے پانی کی فراہمی ہو۔ 2022 میں ، جب ہندوستان آزادی کے 75 سال منائے گا ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کا وژن ہریانہ ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، جموں و کشمیر ، اور لداخ کے ہر گاؤں میں حقیقت بن جائے گا۔ ملک کے ذریعہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا جشن منانے والے سال میں اس خطے کی لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو ایک زبردست خراج تحسین ہوگا۔
جل جیون مشن – ہر گھر پانی
1. ترقی پسند ایف ایچ ٹی سی [1] کوریج برائے 03.06.2021
سلسلہ وار نمبر
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام ریاست
|
گھروں کی کل تعداد
|
15 اگست 2019 تک نل کے کنکشن والے گھر
|
3 جون 2021 تک نل کے کنکشن والے
|
مشن کے آغاز سے نل سے پانی کی فراہمی
|
تعداد
|
فیصد
|
تعداد
|
فیصد
|
تعداد
|
فیصد
|
|
ہریانہ
|
31,03,078
|
17,66,363
|
56.92
|
27,90,518
|
89.93
|
10,24,155
|
76.62
|
|
ہماچل پردیش
|
17,03,626
|
7,62,721
|
44.77
|
13,07,736
|
76.76
|
5,45,015
|
57.92
|
|
پنجاب
|
34,73,254
|
16,78,558
|
48.33
|
26,73,721
|
76.98
|
9,95,163
|
55.45
|
|
جموں و کشمیر
|
18,15,909
|
5,75,466
|
31.69
|
10,05,520
|
55.37
|
4,30,054
|
34.67
|
|
لداخ
|
4,4082
|
1,414
|
3.21
|
4,137
|
9.38
|
2,723
|
6.38
|
|
ہندوستان
|
19,19,63,738
|
3,23,62,838
|
16.86
|
7,46,57,108
|
38.89
|
4,22,94,270
|
26.50
|
100 دن کی مہم کا اثر: اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی
اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کےلیے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100 دن کی مہم کا اعلان کیا ، جس کی شروعات 2 اکتوبر ، 2020 کومرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ شمال مغربی ہندوستان کی تمام تین ریاستوں ، جیسے ہریانہ ، ہماچل پردیش، اور پنجاب نے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں ۔ توقع ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ اس کو جلد مکمل کریں گے۔
اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز پر ترقی پسند نل کنکشن
سلسلہ وار نمبر
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام ریاست
|
اسکولوں کی کل تعداد
|
3 جون 21 تک اسکولوں میں نل کا کنکشن
|
آنگن واڑی مراکز کی کل تعداد
|
3 جون 21 تک آنگن واڑی مراکز میں نل کا کنکشن
|
تعداد
|
فیصد
|
تعداد
|
فیصد
|
|
لداخ
|
981
|
507
|
51.68
|
1,157
|
514
|
44.43
|
|
جموں و کشمیر
|
22,492
|
20,079
|
89.27
|
24,149
|
21,366
|
88.48
|
|
ہماچل پردیش
|
17,298
|
17,298
|
100.00
|
17,769
|
17,769
|
100.00
|
|
پنجاب
|
22,415
|
22,415
|
100.00
|
21,954
|
21,954
|
100.00
|
|
ہریانہ
|
12,991
|
12,991
|
100.00
|
21,795
|
21,795
|
100.00
|
|
ہندوستان
|
10,30,820
|
6,53,790
|
63.42
|
11,47,151
|
5,83,730
|
50.89
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(05.06.2021)
U-5168
(Release ID: 1724903)
Visitor Counter : 246