بجلی کی وزارت
آر ای سی کی معاون کمپنی آر ای سی پی ڈی سی ایل نے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کو ٹرانسمیشن پروجیکٹوں کے دو اسپیشل پرپز وہیکل سونپے
Posted On:
05 JUN 2021 12:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5/جون2021 ۔ توانائی کی وزارت کے تحت آر ای سی لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی آر ای سی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل) نے کل آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای او اور جوائنٹ سی ای او اور پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے افسران کی موجودگی میں میسرس پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کو دو پروجیکٹ اسپیشل پرپز وہیکلس (ایس پی وی) ’فتح گڑھ بھڈلا ٹرانسکو لمیٹڈ‘ اور ’سیکر نیو ٹرانسمیشن لمیٹڈ‘ سونپے۔
میسرس پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کا انتخاب بھارت سرکار کی وزارت توانائی کے ذریعے نوٹیفائیڈ معیاری بولی دستاویزات اور رہنما ہدایات کے مطابق ٹرانسمیشن ڈیولپرس کے لئے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) پر مبنی ٹیرف کے توسط سے کیا گیا۔
آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں:
آر ای سی لمیٹڈ ایک نورتن این بی ایف سی ہے، جو وزارت توانائی کے تحت پورے بھارت میں بجلی کے شعبے کی مالی مدد اور ترقی پر مرکوز ہے۔ 1969 میں قائم آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کے 50 سال مکمل کرلئے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈوں، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ ریاستی پاور یوٹیلٹیز، بجلی کی آزادانہ طور پر پیداوار کرنے والوں، دیہی بجلی کوآپریٹیوز اور نجی شعبے کی یوٹلٹیز کو مالی مدد دستیاب کراتی ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں بجلی شعبے کے پورے ویلیو چین میں پروجیکٹوں کی مالی مدد، مختلف قسم کے پروجیکٹوں میں پیداوار، ٹرانسمیشن، تقسیم سے متعلق پروجیکٹ اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5160
(Release ID: 1724711)
Visitor Counter : 164