عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودھم پور، جموں و کشمیر کا دیویکا پروجیکٹ عقیدت کا موضوع ہے  اور تمام پارٹیوں کے  مشوروں کا  خیر مقدم ہے


وزیر موصوف نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور دیگر سینئر  حکام کے ساتھ دیویکا ندی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس ماڈل پروجیکٹ کو  فوری طور پر  مکمل کرنے کے لئے  کہا

Posted On: 03 JUN 2021 7:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3جون2021/ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج کہا کہ دیویکا پروجیکٹ سبھی کے لئے ہے اس لئے  تمام پارٹیوں کی جانب سے آنے والے  مشوروں کا   خیر مقدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ   دیویکا صرف  پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ تمام لوگوں کے لئے  عقیدت کا موضوع ہے، خصوصی طور سے  اودھم پور کےلوگوں کے لئے اور اس لئے   کسی بھی جانب سے  آنے والے   کسی بھی مشورے یا ان پٹ کو   مثبت طور سے  دیکھا جانا چاہئے ، چاہے  مشورہ دینے والے شخص کاسیاسی تعلق یا سیاسی پارٹی سے وابستگی ہی کیوں نہ ہو۔

 ایک اعلی سطحی میٹنگ ، جس میں چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، پرنسپل سکریٹری  ہاؤسنگ اور شہری ترقی بورڈ  دھیرج گپتا،   ڈی سی  اودھم پور   اندو کنول چھب ، متعلقہ   اہم  انجینئر اور اعلی  حکام شامل ہوئے۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطاب کئے جانے والے   افسران سے  اپیل کی کہ   وہ  سماج کے  تمام طبقوں کو اعتما د میں لیں، جس سے ہر شخص اس سچائی پر اجتماعی  فخر کو مشترک کرسکے کہ   شمالی بھارت میں اپنی طرح کا   پہلا پروجیکٹ   اودھم پور میں بن رہا ہے اور اسے   اس طرح سے لے کر آناہوگا جس سے  مستقبل میں اس پورے علاقے کے لئے   ایک رول ماڈل کی شکل میں دیکھا جائے۔  انہوں نے اودھم پور کے    کمشنر اور متعلقہ افسران سے   کہا کہ   وہ عوام اور  شہری سماج سے آنے والے  مشوروں کے تئیں  کھلا دل رکھیں اور   جہاں بھی کسی مشورےمیں  اہمیت یا منطق نظر آتی ہو،  اسے ساکھ کا  موضوع نہ بنائیں   اور نہ ہی اسے  اپنانےمیں کوئی ہچکچاہٹ  دکھائیں۔

 اس پروجیکٹ کامقصد اور اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے  اس کاموازنہ مرکزی حکومت کے  امیدافزا پروگرام نمامی گنگے  سے کرتے ہوئے ، وزیر موصوف  نے اس امید افزا پروجیکٹ کو منطوری فراہم کرنے کےلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کی۔

اس سال  جنوری میں پروجیکٹ کے مقام پر  کئے گئے   اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا   انہوں نے   کام کی   سست رفتار کے لئے   ناامیدی ظاہر کی تھی  لیکن  بدقسمتی سے  کووڈ کی دوسری لہر   بھی ایک چیلنج رہی ہے۔حالانکہ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ  اب جب کہ  نفاذی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل ہونے کے ساتھ ساتھ  اسے پورا کرنے والی  تمام چیزوں کا   انتظام کرلیا گیا ہے ۔ اس لئے   اگلے سال کی ابتد ا تک  اس پروجیکٹ کو   پورا کرنا ممکن ہوسکے گا۔

ٹھیکے دار ایجنسی اور انجیئنر ونگ کے درمیان تال میل میں  مشتبہ    طور سے  کمی سے متعلق  خبروں کا  ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پچھلی میٹنگ کے بعد ٹھیکے دار پر  جرمانہ عائد کیا گیا تھا  اور افسران کے ذریعہ  یہ یقین دہانی  کرائی گئی تھی کہ  وہ کام کے  مکمل ہونے میں  اعلی درجہ کے    تال میل  اور تعاون کو    یقینی بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی   وزیر  موصوف  نے زور  دے کر کہا کہ   کام کی کوالٹی میں  کسی قسم کے  سمجھوتے کو  کسی بھی طرح سے    برداشت نہیں کیاجائے گا۔

ا پنے تکنیکی تجربے کی بنیاد پر اپنا اپ پٹ دیتے ہوئے،  چیف سکریٹری  ارون مہتا نے  چیف انجینئر سے  ٹکنالوجی  نیوٹرل   میکانزم   کو یقینی بنانے کے لئےکہا  اور  ساتھ ہی انہوں نے   پروجیکٹ کو   بغیر کسی رکاوٹ  کے تیز رفتار سے اور  مقررہ مدت پر پورا کرنے کے لئے  حکومت کی جانب سے   پیسہ کی کسی قسم کی  کمی نہیں ہونے دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مارچ 2019میں قومی ندی تحفظ پروجیکٹ  (این آر سی پی) کے تحت 190 کروڑ روپے  کے پروجیکٹ پر  کام شروع  کیا گیا تھا۔  پروجیکٹ کے تحت  دیویکا ندی کے کنارے   اسنان گھاٹ پر مقام بنائے جائیں گے۔ناجائز قبضے  ہٹائے جائیں گے۔  قدرتی پانی کے سوتوں کودوباری قائم کیا جائے گا ۔  اور شمشان بھومی کے ساتھ ساتھ  کیچمنٹ  علاقے بھی فروغ دیئے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ میں  8 ایم ایل ڈی،  چار ایم ایل ڈی،  اور 1.6 ایم ایل ڈی  صلاحیت کے   تین سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، 129.27 کلو میٹر کا سیوریج نیٹ ورک  ، دو شمشان گھاٹوں کی تعمیر،  حفاظتی باندھ اور لینڈ اسکیپنگ چھوٹے  آبی بجلی پلانٹ   اور تین  شمسی توانائی  پلانٹ شامل کئے گئے ہیں۔ پروجیکٹ  کے پورا ہونے کے بعد   ندیوں کی  آلودگی میں   کمی آئے گی اور پانی کے معیار میں  بہتری ہوگی۔

 دیویکا  ندی کی  بہت بڑی مذہبی   اہمیت بھی ہے کیونکہ  ہندوؤں کے ذریعہ   اسے   گنگا ندی   کی بہن کے طور پر  پوجا جاتا ہ ے۔ گزشتہ سال  جون میں   ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے   اودھم پور میں   اہمیت کی حامل  دیویکا پل کا بھی   افتتاح کیا تھا۔   ٹریفک جام  سے  نجات دلانے کے علاوہ،   دیویکا پل   کا مقصد  فوج کے قافلے  اور  گاڑیوں کو بھی آسان راستہ   فراہم کرنےمیں   مدد فراہم کرنا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5148



(Release ID: 1724624) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil