نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر کھیل جناب کرن رجیجو نے ٹوکیو  2020 اولمپک کھیلوں کے لئے  ہندستانی ٹیم  کی سرکاری کٹ کی نقاب کشائی کی

Posted On: 03 JUN 2021 9:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3جون2021/ ٹوکیو 2020  پیس اولمپک  کھیلوں کے شروع ہونے میں اب صرف  50 دن باقی ہیں  اسی کے ساتھ  ساتھ ہندستانی اولمپک ایسویسی ایشن  جن میں  ہندستانی ٹیم کے لئے ایک موثر رسمی اور سرکاری  کھیل پوشاک  کی نقاب کشائی  کی ۔ یہ ہندستانی  ٹیم   جولائی 23   سے 8 اگست   تک  2021  تک ٹوکیو جاپان میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لے گی۔

 نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کےمرکز ی وزیر ،  جناب کرن رجیجو نے ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں میں ٹیم انڈیا کے لئے سرکارک کٹ  کی نقاب کشائی کی۔ ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن- آئی او  اے کے سربراہ ڈاکٹر  دھروبترا اور چیف سکریٹری جناب راجیو مہتا اس پروگرام میں موجوود تھے۔

اس پروگرام میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت میں سکریٹری جناب روی متل ،ہندستانی اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان، ہندستانی ٹیم کے شیف ڈی مشن جناب بی پی ویشیا ، رکن پارلیمان اور نائب شیف  ڈی  ڈاکٹر پریم چندر ورما بھی موجود تھے۔ وزیر کھیل کے رہائش پرمنعقدہ افتتاحی تقریب میں اولمپک کے لئے جانے والے ایتھلیٹ بجرنگ پونیا، روی کمار، دیپک  پونیا،  سمیت  سیما بسلا اور نیرج  چوپڑا بھی موجود تھے۔

 

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر  نوجوانوں کے امور  اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب  کرن رجیجو نے  کہا ہم ٹوکیو اولمپک کھیلوں سے صرف 50 دن دور ہیں۔ اب ہر دن ہر سیکنڈمعنی رکھتاہے۔  ہندستانی اولمپک ٹیم کی  سرکاری کٹ کی   نقاب کشائی   ایک اہم پہلو ہے اور یہ بہت  معنی خیز ہے کہ  اسے اس دن لانچ   کیا جارہا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے   خوشی ہورہی ہے  کہ   ہمارے ایتھلیٹ  سب سے بڑی کھیل تقریب کےلئے اچھی  طرح سے تیار ہیں اور  جیسا کہ    ہمارے وزیراعظم نے  کہا کہ ،  پورےملک کو  ہمارے ایتھلیٹوں  کا حوصلہ  بڑھانا چاہئے  تاکہ وہ    ٹوکیو میں  اپنی بہترین  کارکردگی  کرنے کے لئے  ترغیب حاصل کریں۔   میں ہر ہندستانی سے  ہندستانی ٹیم کی  حوصلہ افزائی  کرنے کی  اپیل کرتا ہوں۔

آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب کےموقع پر   ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ  ڈاکٹر نریندر   دھرو بترا نے   ان تمام ایتھلیٹوں کو مبارک باد دی جنہوں نے ٹوکیو اولمپک کھیلوںمیں جگہ بنائی ہے۔  ڈاکٹر بترانے  یقین ظاہر کیا کہ  ہندستانی ایتھلیٹ ملک کے لئے  باعث فخر ہوں گے اور ٹوکیو اولمپک کھیلوںم یں ترنگا لہرائیں گے۔

 پروگرا م میں  اظہار تشکر کرتے ہوئے  ہندستانی اولمپک کے چیف سکریٹری جناب راجیو مہتا نے  کہا کہ میں جناب کرن رجیجو  جی کا   احسان مند ہوں کہ انہوں نے   اگلےماہ  ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں جانے والی ٹیم انڈیا کے رسمی کھیل پوشاک کٹ کی رونمائی  کی۔ ہندستانی ٹیم کے لئے اسپورٹس کٹ کی رونمائی  ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے  پہلے دوراندیش  سربراہ سر دوراب جی  ٹاٹا کے   یوم یادگار کے ساتھ میل کھاتا ہے،  جو  تنظیم اور ٹیم کے  لئے  بے حد اہم ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اب تک کی بہترین  ہندستانی ٹیموں میں سے  ایک کو بھیج رہے ہیں جس میں کئی  نوجوان اور تجربہ کار   ٹیلنٹ  والے کھلاڑی  شامل ہیں، ان میں تلوار باز، سی اے بھوانی دیوی بھی شامل ہیں،  جو  اولپمک کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار تلوار   بازی کھیلوں میں ملک کی نمائندگی  کرنے کے لئے  تیارہیں۔ تمام  ایتھلیٹ   مشکل   تربیت لے رہے ہیں     اور ٹوکیو اولمپک  کےلئے پرعزم ہیں اور  مجھے امید ہے ہمارے ایتھلیٹ کھیلوں میں   اعلی ترین   مظاہرہ کریں گے۔   اور ہمارے ملک   کے    عزت افزائی   کریں گے۔

 ہندستان ٹوکیو اولمپک   کھیلوں کے لئے ایک مضبوط ٹیم بھیجے گا   اور اب تک   مکے بازی، ہاکی، کشتی ،کشتی ، ایتھلیٹ ، تیر اندازی،  گھڑ سواری،  تلوار بازی  ، نشانہ بازی  اور    ٹیبل ٹینس سمیت    گیارہ کھیلوں میں  ہندستانی ایتھلیٹوں نے کوالیفائی کیا ہے۔  آنے والے دنوں میں    اور زیادہ کھیلوں میں   ہندستانی ایتھلیٹوںں کی کوالیفائی کرنے کی امید ہے۔

اڈل وائس  گروپ کے   سربراہ    چیف ایکزیکٹیو آفیسر  جناب راجیش   نے کہاکہ اولمپک کھیلوں کا مقصد   صبر کرنا، عمدگی ، لمبی دوڑ کی تربیت  اور سخت محنت  کرنا ہے۔  ایسی  اقدار ایڈل وائس نے   ہمارے ساتھ   مضبوطی سے  نمائندگی کرتی ہیں۔ جیساکہ  دنیا   ایک  غیر معمولی   وبا کے  چیلنج سے  نمٹنےمیں لگی ہے۔  ٹوکیو اولمپک ہمیں     نئے طریقے سے  لچیلا پن مضبوطی اور   رحمدلی کی    اقدار کی   یاد دلائے گا۔

ایڈلوائزکے  اہم  اسپانسر ہیں   آئینکا گروپ تفریح کے حصہ دار ہیں اور اولمپک کھیلوں کے لئے آئی او اے  کا معاون  اسپانسر ہیں۔  مشہور  بالی ووڈ  بلے بیک   سنگر  اور  موسیقار ، موہت چوہان نے    شام کو    ایک شاندار گیت کے ساتھ    اس پروگرام کا  اختتام کیا۔  انہوں نے     ایک  اولمپک عنوان گیت پیش کیا،  جو  ہندستانی ہندستانی ایتھلیٹوں کو  زمین پر    سب سے عظیم انعقاد ،  ٹوکیو2020 اولمپک کھیلوں کے وقف ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5146

 



(Release ID: 1724607) Visitor Counter : 183