وزارات ثقافت

این سی ایس ایم اور سائنس میوزیم گروپ ، لندن عالمی وبا کی رفتار سے ویکسین تیار کرنے کی عالمی کوششوں کی کہانی سنائے کے لئے مشترکہ طور پر ایک منفرد سفری نمائش کا اہتمام کرے گا

Posted On: 03 JUN 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے ماتحت  تنظیم نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) ، سائنس میوزیم گروپ ، لندن کے ساتھ بین الاقوامی ٹریول نمائش ’ہنٹ فار دی ویکسین‘ کے لئے تعاون کر رہی ہے۔ اس نمائش میں عالمی وبا کی رفتار سے ویکسین تیار کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈنے اور تاریخی اور عصری نظریہ کے ساتھ ویکسین کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھنے کی عالمی کوشش کی کہانی سنائے گی۔ اس نمائش میں  ویکسین کی تخلیق اور افادیت سے متعلق سائنسی اصول مرتب کئے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ  پردے کے پیچھے  ان کی تیز رفتار ترقی ، پیداوار ، نقل و حمل اور ترسیل کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

اس نمائش کا افتتاح نومبر 2022 میں دہلی میں ہونا ہے اور وہاں سے اس کا  ممبئی ، بنگلورو اور کولکتہ جیسے میٹرو شہروں سمیت ہندستان کے دیگر مقامات کا سفر آگے بڑھے گا۔

ہندستان کے نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) کے ڈائریکٹر جنرل جناب اریجیت دتہ چودھری نے کہا کہ  'سپر بگز: اینٹی بائیوٹکس کا خاتمہ' کی نمائش کی بڑی  کامیابی کے بعد  یہ دوسرا منصوبہ ہے جس میں ہم نے ایس ایم جی گروپ، لندن  کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس کا مقصد ہماری زندگی میں ویکسین کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ عالمی وبا کورونا  کی وجہ سے یہ ہندوستان میں بہت مناسب ہوگا۔ اس بار ہم نے  ایک موبائل سائنس نمائش (ایم ایس ای) بس شامل کی ہے تاکہ نمائش کے ہر ایک مقام سے قریبی علاقوں کا سفر کیا جا سکے۔ ایم ایس ای بس بنیادی طور پر دیہی علاقوں میں نمائش کے پیغامات کو عام کرے گی۔

اسی کے ساتھ ، مجھے امید ہے ، اس منصوبے سے ہندوستان اور برطانیہ کے دو سرکردہ سائنس میوزیم نیٹ ورک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

 

سائنس میوزیم گروپ کے قائم مقام ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو جوناتھن نیوبے نے کہا کہ "عالمی وبا نے لوگوں کو اس ادراک پر مجبور کیا ہے کہ ان کی زندگی میں کس طرح سائنس اور حکمت کو محوری حیثیت حاصل ہے اور اس چیزوں نے کسطرح عالمی سامعین کو متوجہ کرنے کا ایک غیر معمولی موقع پیدا کیا ہے۔ ہم لوگ مؤثر ویکسین کی عالمی تلاش کے تعلق سے اس نئی نمائش کو تیار کرنے کے لئے سائنس میوزیم کی قومی کونسل کے ساتھ اپنی جاری شراکت کو جاری رکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس کہانی کے لیباریٹریوں میں موجود تحقیقی سائنسدانوں سے لیکر انجینئرز اور ٹیکنیشن تک  جو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں  اور ہزاروں افراد جنہوں نے رضاکارانہ طور پر کلینیکل ٹرائلز کا حصہ بننے، بے شمار ہیرو ہیں۔  ہم این سی ایس ایم کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ان ہیروز کی کہانیاں عالمی پیمانہ پر سنائی جا سکیں۔

اس نئی نمائش میں کچھ مقامی مخصوص مواد کے ساتھ  عالمی وبا کوویڈ 19 سے متاثر عہد  کے دوران ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

ہندوستان میں اس منصوبے کے ڈائریکٹر این سی ایس ایم اور پروجکٹ کے سربراہ اور رابطہ کار جناب ایس کمار نے بتایا کہ یہ  ویکسینوں میں عوامی شمولیت اور افہام و تفہیم کے  پروگراموں اور تقریبات کے علاوہ ڈیجیٹل سرگرمیوں اور سیکھنے کے وسائل وغیرہ  کے ذریعے عالمی مسئلے کو بھی اجاگر کرے گا۔

 

سائنس میوزیم گروپ سائنس میوزیموں کی دنیا کا ایک معروف گروپ ہے  جو ہر سال پانچ ملین زائرین کا پانچ جگہوں  لندن میں سائنس میوزیم؛ نیویارک میں نیشنل ریلوے میوزیم؛ مانچسٹر میں سائنس اور صنعت  میوزیم؛ بریڈ فورڈ میں نیشنل سائنس اینڈ میڈیا میوزیم اور شلڈن میں لوکوموشن کے مقامات پر استقبال کرتا ہے۔

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) سائنسی مواصلات کے شعبے کا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ حکومت ہند کی   وزارت ثقافت کے ماتحت ایک خودمختار تنظیم ہے۔

بنیادی طور پر سائنس مراکز ، موبائل سائنس نمائشوں (ایم ایس ای) کییونٹوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ سائنس اور ٹکنالوجی کو مقبول بنانے میں مصروف، دیہی اسکولوں کا دورہ کرنے اور خاص طور پر عوام اور طلباء کے لئے سرگرمیوں کا اہتمام کرنے میں مصروف این سی ایس ایم اب سائنس مواصلات کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پرایک ٹرینڈ سیٹٹر بن گیا ہے۔ سر دست این سی ایس ایم ، جس کا صدر دفتر کولکاتہ میں ہے ، ملک بھر میں پھیلے ہوئے 25 سائنس میوزیموں / مراکز کا نظم و نسق اور انتظام کرتا ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے سائنس مراکز اور عجائب گھروں کا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو ایک ہی انتظامی چھتری کے تحت کام کرتا ہے جس کی سالانہ رسائی قریب 15 ملین لوگوں تک ہے۔ این سی ایس ایم کے ذریعہ قائم کردہ انوویشن مراکز میں نوجوان طلباء کو تخلیقی صلاحیتوں ، جدت طرازی اور سائنس میں مشغولیت کے فروغ کے لئے ماہر رہنمائی اور پیشہ ورانہ لیب کے سامان کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ ملک بھر کے سائنس مراکز میں 37 مراکز فعال ہیں اور ہر مرکز کے ذریعہ سالانہ 10،000 طلباء پہنچا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کیجیے:

www.ncsm.gov.in

 

ع س ، ج

سیریل نمبر 5110



(Release ID: 1724280) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil