وزارت خزانہ

ایشیائی ترقیاتی بینک اور ہندستان کے درمیان سکم میں سڑکوں کو بہتر بنانے کے پروجیکٹ کی تیاری میں مدد کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے

Posted On: 03 JUN 2021 1:59PM by PIB Delhi

 

ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت ہند امداد (PRF) قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو سکم کی خاص ضلعی سڑکوں کو بہتر بنانے بنانے کے لیے منصوبے کی تیاریوں اور ڈیزائن کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہے ۔ اس منصوبے سے شمال مشرقی ریاست میں اہم قصبوں، دیہی  علاقوں اور مذہبی مقامات نیز سیاحت کے مقامات کے لیے سڑکوں کے رابطوں میں بہتری آئے گی ۔

موجودہ سکم میجر ڈسٹرکٹ روڑ اپ گریشن پروجیکٹ کے لیے PRF پر وزارت مالیات میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڑیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے حکومت ہند کی جانب سے دستخط  کیے اور ADB انڈیا ریسیڈنڈ مشن کے کنٹری ڈائرکٹر جناب تاکو کونشی نے ADBکی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے ۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ PRF سے پہاڑی ریاست میں روڈ کنکٹیوٹی کو بہتر بنانے کی ریاستی حکومت کی ترقی ترجیح میں مدد ملے گی اور اس کے تحت اہ ضلعی سڑکوں اور دیگر سڑکوں اور پلوں کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی ہو سکے گی اور اس طرح ریاست کی معشیت کو فروغ ملے گا   اور دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کے لیے سڑکوں کا بہتر رابطہ حاصل ہوگا ۔

جناب کونشی نے کہا کہ PRFپروجیکٹ کا مقصد قابل عمل ہونے سے متعلق مطالعات، منتجہ ذیلی منصوبوں کے انجینئر نگ ڈیزائن کی تیاری اور ریاستی ایجنسیوں کی صلاحیت سازی کے ذریعے  عملدرآمدکو یقینی بنانا ہے تاکہ آنے والا پروجیکٹ مقررہ  وقت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سڑکوں کی حفاظت، دیکھ ریکھ اور آب و ہوا کے لیے موافق بنانا بھی ممکن ہوگا ۔

سکم  کی سڑکوں کے  نیٹ ورک کو ایسی سڑکوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو تمام موسموں کے لیے ساز گار ہوں کیونکہ بار بار تودے گرنے اور کٹائو کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ریاست کے اندر آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔

سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے بعض ترجیحی سڑکوں کو ٹرانسپورٹ کے بندوبست کے ریاستی  ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ہے جو 2012 میں ADB کی تکنیکی مدد کے ساتھ قائم کیا گیا تھا ۔ 2011 میں ADBکی مالی امداد سے شروع کیے گیے شمال مشرقی ریاستی سڑک سرمایہ کاری پروگرام سے پہلے ہی سکم میں سڑکوں کو بہتر بنانے میں مدد دی جا سکتی ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)ایک خوشحال، پائدار، شمولیت والے ایشیا اور بحر القائل کے لیے عہد بند ہے جبکہ انتہائی غریبی کے        تدارک کے لیے اسکی مساعی جاری ہے ۔ 1966 میں قائم کردہ ADB میں 68ارکان ہیں جن میں سے 49اس خطے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

 

ع س ،ج

 

سیریل نمبر5113 :



(Release ID: 1724279) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil