کابینہ

کابینہ نے ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں، تعاون سے متعلق ، ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مفاہت نامے کو منظوری دے دی

Posted On: 02 JUN 2021 12:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02 جون2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ کو ،حکومت ہند کی   ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  ( ایم او ایچ یو اے ) اور  مالدیپ کی سرکار  کی قومی منصوبہ بندی ، ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھا نچےکی وزارت  کے درمیان ،  پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں،  تعاون کرنے سے متعلق  دستخط شدہ   مفاہمت نامے ( ایم او یو  ) کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس  مفاہمت  نامے پر فروری  2021  میں دستخط کئے گئے تھے۔

مفاہمت نامے کے طریقہ کار کے تحت تعاون سے متعلق  حکمت  عملی  اور پروگراموں کو نافذ کرنے کے لئے ایک مشترکہ  ورکنگ گروپ  (جے ڈبلیو جی ) قائم کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ  سال میں  ایک بار اجلاس کرے گا جو کہ  مالدیپ  اور ہندوستا ن میں  باری باری منعقد ہوں گے۔

فوائد:

یہ مفاہمت نامہ  دونوں ملکوں  کے درمیان ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں مستحکم  ، گہرے اور  طویل مدتی  باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔ توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے سے ،شہری منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں  کی ترقی ، ٹھوس فضلہ کا انتظامیہ ،  قابل برداشت  ہاؤسنگ  ،  شہری سبز موبلٹی  ، شہری عوام الناس کا تیز تر نقل وحمل ،اسمارٹ شہروں کی فروغ سمیت پائیدار شہری ترقی کے شعبوںمیں روزگار کے مواقع وضع  کرےگا۔

تفصیلات :

اس مفاہمت  نامے کا نفاذ  دونوں  شریکوں  کے ذریعہ دستخط  کرنے کی تاریخ سے ہوگیا ہے جو کہ 20 فروری  2021  ہے اور یہ غیر معینہ مدت کے لئے نافذ العمل رہے گا۔

اس مفاہمت نامے کے  مقاصد میں،  شہری منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں  کی ترقی ، ٹھوس فضلہ کا انتظامیہ ،  قابل برداشت  ہاؤسنگ  ،  شہری سبز موبلٹی  ، شہری عوام الناس کا تیز تر نقل وحمل ،اسمارٹ شہروں کی فروغ اور  دیگر متعلقہ اُن شعبوں میں راہ ہموار کرنا اور ہند – مالدیپ تکنیکی تعاون کو مستحکم کرنا ہے ، جن پر فریقین  باہمی طورپر رضامند ہوجائیں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 5065


(Release ID: 1723731) Visitor Counter : 196