وزارت دفاع

وائس ایڈمرل رونیت سنگھ اے وی ایس ایم، این ایم نے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کا چارج سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2021 2:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جونا 2021،    وائس ایڈمرل رونیت سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم نے یکم جون 2021 کو ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وایس ایڈمرل  رونیت سنگھ کو یکم جون 1983 کوبھارتی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا، وہ  ہوابازی میں مہارت رکھتے ہیں۔ فلیگ آفیسرماسٹر گرین انسٹرومنٹ ریٹنگ کے ساتھ کولیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایچ ٹی-2، کرن ایچ جے ٹی 16، ٹی ایس 11 اسکرا، ہنٹر، ہیریئر جی آر 3، جیٹ پروووسٹ، چیتک ،گزیل ، ہاک اور مگ 29 کے یو بی طیارے اڑائے ہیں۔

ایڈمرل نے بحریہ کے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی چیلنج بھری اسٹاف، کمانڈ اور سفارتی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور انہیں مختلف مقامات پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔  انہوں نے  مختلف فرنٹ لائن جہازوں  اور نیورل ایئر اسکواڈرنز  کی کمان سنبھالی  جن میں  آئی این ایس ہیم گری، آئی این ایس رن وجے، آئی این ایس رنویر، آئی این  اے ایس 551 بھی، آئی این اے ایس 300 کے ساتھ ساتھ   پریمیئر  ایئربیس آئی این ایس ہنسہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں 2055 سے 2008 تک  بھارتی دفاعی مشیر  کینیا، تنزانیہ اور سیشلز بھی مقرر کیا گیا تھا۔ فلیگ رینک میں ترقی پانے  پر انہوں نے  اسسٹنٹ کنٹرولر کیریر پروجیکٹ اور اسسٹنٹ کنٹرولر وار شپ پروڈکشن این ایکویزیشن۔ آئی ایچ کیو  ایم او  ڈی (این)  میں ، فلیگ آفیسر  گوا ایری / گوا میں فلیگ آفیسر نیول ایوی ایشن اور ممبئی میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ  ویسٹرن فلیٹ  کی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں

فلیگ آفیسر نے  بھارت میں اور بیرونی ممالک میں  کئی کورس بھی کئے ہیں جن میں تمبا رام  میں فلائنگ انسٹریکٹر کورسز ، ڈی ایس ایس سی ویلنگٹن  میں  اسٹاف کورسز، رائل ایئر فورس بیس، ودرنگ ، برطانیہ میں  ہیریئر کنورژن کورسز اور آئی آئی ایم احمد آباد میں پروجیکٹ منیجمنٹ پروگرام شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل رونیت   سنگھ کو  2000 میں  چیف آف نیول اسٹاف  کے ذریعہ توصیف سےنوازا گیا اور  2004 میں انہیں نو سینا میڈل (بہادری) اور 2017 میں اتی وششٹھا سیوا میڈل  سےنوازا گیا۔

ایڈمرل  نےوائس ایڈمرل ایم ایس پوار ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا جوکہ 31 مئی 2021 کو ریٹائر ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DCNSXDZ1.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5041

                          



(Release ID: 1723589) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil