ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندستانی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اسے توقع ہے کہ ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی موسمی بارش مجموعی طور پر رواں سال (طویل مدتی اوسط کے حساب سے 96 سے 104فیصد) رہے گی۔


مانسونی بارش (جون تا ستمبر) پورے ملک میں طویل مدتی اوسط کے حساب سے 101 فیصد ہو سکتی ہے

Posted On: 01 JUN 2021 2:43PM by PIB Delhi

ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیشن گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

 

ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی موسمی (جون تا ستمبر) بارش غالب امکان ہے کہ  معمول پر (طویل مدتی اوسط کے حساب سے 96 سے 104فیصد) رہے گی۔

مقدار کے لحاظ سے  پورے ملک میں مانسون کی موسمی (جون تا ستمبر) بارش کا امکان متوقع طور پر طویل مدتی اوسط کے حساب سے 101 فیصد رہ سکتی ہے۔ اس میں چار فیصد کم بیشی ہو سکتی ہے۔ پورے ملک میں  1961-2010 کی مدت تک موسمی بارش کا طویل مدتی اوسط 88 سینٹی میٹر ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے(جون سے ستمبر) چار یکساں موسمی بارشوں پر بارش کا امکان عمومی طور پر شمال مغربی ہند (92-108 فیصد) اور جنوبی جزیرہ نما (93-107 فیصد) ہوتا ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان (<95 فیصد) اور وسطی ہندوستان (> 106 فیصد) معمول سے کم اور زیادہ موسمی بارش کا امکان ہے۔ مانسون کے  بنیادی خطے میں جو ملک میں زیادہ تر بارش زراعت والے علاقوں پر مشتمل ہے جنوب مغربی مانسون کی موسمی (جون سے ستمبر) بارش عام طور پر (> طویل مدتی اوسط کا 106 فیصد) ہونے کا امکان ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ مانسون کی موسمی بارش  بہتر طور پر تقسیمہوگی (تصویر 1) سیزن کے دوران توقع ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول کے مطابق یا اس سے کچھ زیادہ بارش ہوگی۔ جدید عالمی ماڈل کی پیش گوئی اشارہ کرتی ہے کہ بحر الکاہل میں جاری غیر جانبدار ENSO کے حالات قائم رہیں گے اور مانسون کے موسم میں بحر ہند کے اوپر IOD کے منفی حالات سامنے آ سکتے ہیں۔

 (تفصیلات اور گرافکس کے لئے  برائے مہربانییہاں کلک کریں: انگریزی)

 

 (براہ کرم تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں: ہندی)

 

برائے مہربانی مقام کی مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم اے پی پی کو ڈاؤن لوڈ کریں، ایگرومیٹ ایڈوائزری کے لئے میگھ دوت ایپ  اور بجلی گرنے  کی وارننگ کے لئے دامینی ای پی پی ڈاون لوڈ کریں اور ضلع وار وارننگ کیلئے ریاستی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹوں سے رجوع کریں کریں۔

 

ع س-ج

سیریل نمبر 5044



(Release ID: 1723539) Visitor Counter : 192