وزارت دفاع
چیف آف پرسونل
وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم، این ایم
Posted On:
01 JUN 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جون2021 ۔ وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم، این ایم نے آج یکم جون 2021 کو چیف آف پرسونل کا چارج سنبھالا۔ انھوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا سے تعلیم حاصل کی ہے اور یکم جولائی 1985 کو فوج میں شامل ہوئے تھے۔ فلیگ آفیسر مواصلات اور الیکٹرانکس وارفیئر کے اسپیشلسٹ ہیں اور سنل کمیونی کیشن آفیسر اور الیکٹرانک وارفیئر آفیسر کے طور پر بحریہ کے فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ بعد میں گائیڈیڈ ڈیسٹرائیر آئی این ایس ممبئی کے ایگزیکٹیو آفیسر اور پرنسپل وارفیئر آفیسر بھی رہے۔
وہ ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے گریجویٹ ہیں، جہاں انھیں تھمیا میڈل سے نوازا گیا تھا۔ وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی نے 08-2007 میں یو ایس نیول وار کالج، نیوپورٹ، روڈے آئی لینڈ میں نیول ہائر کمانڈ کورس اور نیول کمانڈ کالج میں شرکت کی، جہاں انھوں نے باوقار روبرٹ بیٹ مین بین الاقوامی انعام حاصل کیا۔
انھوں نے آئی این ایس ویناش، آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس ترشول کی قیادت کی اور متعدد اہم آپریشنل اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ممبئی میں ویسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر، نیٹورک سینٹرک آپریشنز کے پرنسپل ڈائریکٹر، نیول پلانس کے پرنسپل ڈائریکٹر اور نیول ہیڈ کوارٹر میں نیول اسٹاف (پالیسی اینڈ پلانس) کے اسسٹنٹ چیف کے طور پر انجام دی گئیں خدمات شامل ہیں۔
فلیگ آفیسر نے 15 جنوری 2018 سے 30 مارچ 2019 تک ایسٹرن فلیٹ کی کمانڈنگ کی۔ جو 2019 میں وائس ایڈمیرل کے رینک پر پروموشن کے بعد فلیگ آفیسر کو کیرالہ کے ایزیمالا میں واقع باوقار انڈین نیول اکیڈمی کا کمانڈینٹ مقرر کیا گیا۔ اکیڈمی کو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے ذریعے نومبر 2019 میں پریسیڈنٹس کلر سے نوازا گیا۔ وہ 29 جولائی 2020 سے 31 مئی 2021 تک نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ یہ وہ وقت ہے جب بحریہ نے متعدد اہم آپریشنز انجام دیے۔ انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بحریہ ہر وقت دفاع کے لئے تیار، منظم اور قابل اعتماد کورس کے طور پر برقرار رہے، جو مغربی بحر عرب / کلیدی خطے اور دیگر مقامات پر کووڈ 19 کی وبا کی سنگینی کے باوجود ایل اے سی پر کسی بھی طرح کے سکیورٹی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تار ہو۔
وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی کو فرض کے تئیں اپنی تندہی کے لئے وششٹ سیوا میڈل اور نوسینا میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔ فلیگ آفیسر بین الاقوامی تعلقات، فوجی تاریخی اور لیڈرشپ کے آرٹ و سائنس کو سیکھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
******
شح۔ م م۔ م ر
U-NO.5052
(Release ID: 1723537)
Visitor Counter : 277