وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل آئی بی اتھیا ،وی ایس ایم نے وشاکھاپٹنم میں نیول ڈاک یارڈ میں ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھالا


Posted On: 31 MAY 2021 4:26PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل آئی بی اتھیا (وی ایس ایم) نے 31 مئی 2021 کو منعقد ہوئی باقاعدہ ایک تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل سری کمار نائر سے وشاکھا پٹنم میں بحری ڈاک یارڈ کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔

ریئر ایڈمرل آئی بی اتھیا وی ایس ایم کو نومبر 1987 کو بھارتی بحری میں شامل کیاگیا تھا۔ اپنی 33 سال کی سروس میں ایڈمرل اتھیا نے مختلف حیثیتوں کے ساتھ بھارتی بحریہ میں خدمات انجام دیں۔ وہ وار شپ ڈیزائن ڈائریکٹوریٹ میں مقرر ہوئے، تربیتی اکیڈمیز، نیول ڈاک یارڈ اور کمانڈ اور نیول ہیڈکوارٹر میں مقرر ہوئے۔ ایڈمرل اتھیا کے پاس میرن انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری ہے اور میتھ میٹیکل ماڈلنگ میں ایم ٹیک کی ڈگری ہے۔ ان کے پاس اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO-2021-05-31-19-26-36G20L.jpg

.....................................

 

   ش ح،ح ا، ع ر

31-05-2021

                                                                                                                U-5012


(Release ID: 1723310) Visitor Counter : 157