وزارت خزانہ

ماہانہ جائزے کے تحت مالی سال 22-2021کے اپریل 2021 مہینے کے لئے بھارت سرکار کے کھاتے مستحکم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAY 2021 5:06PM by PIB Delhi

ماہانہ بنیاد پر اپریل 2021 مہینے تک کے لئے ہندوستان کے بہی کھاتے کو مستحکم کیا ہے اور رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کی اہم جھلکیاں نیچے دی گئی ہیں۔

بھارت سرکار کو اپریل 2021 کے لئے کل 147991 کروڑ روپے ( جو 22-2021 کے بجٹ تخمینے کا 7.49 فیصد ہے) کی وصولی ہوئی، جس میں 130811 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (مرکز کو مجموعی وصولی) 16808 کروڑ روپے غیر ٹیکس ریونیو اور 372 کروڑ روپے کی غیر قرض، قرض پونجی وصولی شامل  ہے۔ غیر قرض پونجی وصولیوں میں قرضوں کی وصولی شامل ہوتی ہے۔

اس مدت تک بھارت سرکار کے ذریعے ٹیکسوں کی حصہ داری کی شکل میں سرکاروں کو 39175 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6864 کروڑ روپے کم ہیں۔

اس مدت میں بھارت سرکار کے ذریعے کل 226690 کروڑ روپے (22-2021) کے بجٹ تخمینے کا 6.51 فیصد کا خرچ کیاگیا، جس میں سے 179564 کروڑ روپے ریونیو کھاتے اور 47126 کروڑ روپے پونجی کھاتے کے تحت خرچ ہوئے کل ریونیو اخراجات میں سے 29621 کروڑ روپے سود چکانے اور 37369 کروڑ روپے اہم سبسڈی کے تحت خرچ ہوئے۔

...............................................................

 

   ش ح،ح ا، ع ر

31-05-2021

                                                                                                                U-5015


(ریلیز آئی ڈی: 1723309) وزیٹر کاؤنٹر : 211