جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

اِریڈا نے کووڈ سال میں ریکارڈ منافع درج کیا

پی بی ٹی میں 136 فیصد کا اضافہ

Posted On: 30 MAY 2021 8:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30مئی، 2021/نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی بھارتی ایجنسی (اریڈا) نے مالی سال 21-2020 میں 570 کروڑ روپے کا ابھی تک کا سب سے زیادہ ، ٹیکس سے پہلے کا سالانہ منافع درج کیا ہے۔ اگرچہ یہ سال  کووڈ – 19 وبا کے سبب بری طرح متاثر ہوا۔ کمپنی کا پی بی ٹی 20-2019 کے دوران 241 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی نے 346 کروڑ روپے کا ٹیکس کے بعد کا منافع (پی اے ٹی) درج کیا تھا۔ جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ رقم 215 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح 61 فیصد کی بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔

اریڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج منعقد ہ ایک میٹنگ میں مالی سال 21-2020 کے لیے آڈیٹڈ مالی نتائج کو منظوری دے دی۔ ساتھ ہی ساتھ چنوتی بھرے حالات میں ملک کی مجموعی بہتری کی بھی تعریف کی۔

اریڈا کے قرض بک (لون بک)، ایک این بی ایف سی، مارچ 2020 کو 23548 کروڑ روپے سے بڑھ کر 31 مارچ 2021 کو 27854 کروڑ روپے ہو گئی۔ قرض کی فراہمی 8827 کروڑ روپے رہی  ، جو کمپنی کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا تقسیم ہے۔ 31 مارچ ، 2021 تک کمپنی کے کل اثاثوں میں 2995 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں 31 مارچ ، 2020 کو 2521 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں مالی سال 21-2020 کے لئے سالانہ مالی حصولیابیاں درج ذیل ہیں :

  • قرض سے پہلے منافع – 241 کروڑ روپے کے مقابلے میں 570 کروڑ روپے، 136 فیصد اضافہ (اب تک کا سب سے زیادہ)
  • قرض کے بعد منافع – 215 کروڑ روپے کے مقابلے میں 346 کروڑ روپے ۔ (61 فیصد کا اضافہ)
  • قرض کی فراہمی – 8785کروڑ روپے کے مقابلے میں 8827 کروڑ روپے (اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ ترسیل)
  • لون بک – 23548 کروڑ روپے کے مقابلے میں 27854 کروڑ روپے۔ (سالانہ اضافہ : اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ)
  • مجموعی مالیت  (خالص مالیت) – 2521 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2995 کروڑ روپے ، (19 فیصد کا اضافہ)
  • خالص این پی اے میں کمی – 7.18 فیصد کے مقابلے میں 5.61 فیصد (22 فیصد کی کمی )

اس موقعے پر اریڈا کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹڑز جناب پردیپ کمار داس نے کہا کہ  مالی سال 21-2020 کی یہ قابل تعریف حصولیابیاں حکومت ہند کی سرگرم  مدد اور رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ  کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لگاتار رہنمائی اور سہولت فراہم کی۔ جناب داس نے  سکریٹری، ایم این آر ای، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایم این آر ای کے اعلیٰ عہدیداروں کی مستقل حمایت پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ سی ایم ڈی نے ان کے عہد اور کوششوں پر اریڈا ملازمین کی اختصاصی ٹیم کی تعریف کی جس نے اعلیٰ سطح کے نتائج کو ممکن بنایا۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

30.05.2021

U –4996

 


(Release ID: 1723305) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi