PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 30 MAY 2021 6:56PM by PIB Delhi

- بھارت میں کووڈ -19 کے یومیہ نئے معاملات مزید کم ہوکر 1.65 لاکھ ہوئے ،معاملات میں روزانہ کمی کا رجحان برقرار۔

- گزشتہ 46 دنوں میں سب سے کم نئے معاملات ۔

- صحتیابی کی شرح مزید بڑھ کر 91.25 فیصد ہوئی۔

- یومیہ پوزیٹیوٹی شرح 8.02 فیصد مسلسل 6 دنوں میں پوزیٹیوٹی کی شرح دس فیصد سے کم ۔

- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30.35 لاکھ (3035749)سے زیادہ ٹیکے کی خوراک دی گئی۔

Image

بھارت میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملات مزید کم ہوکر 1.65 لاکھ ہوئے،یومیہ معاملات میں کمی کا رجحان برقرار،گزشتہ 46 دنوں میں یومیہ نئے معاملات سب سے کم ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30.35 لاکھ (3035749) سے زیادہ ٹیکے کی خوراک دی گئی۔

-گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے معاملات میں مجموعی طور پر 114216 کی کمی۔ایکٹو معاملات  فی الحال ملک کے جملہ پازیٹو معاملات کا 7.58 فیصد ۔

- یومیہ نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کے دوران ملک میں مسلسل تین دنوں میں دو لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے۔

-گزشتہ 24 گھنٹوں میں 165553 یومیہ نئے معاملات درج ۔مسلسل 17ویں دن یومیہ نئے معاملات کے مقابلے میں یومیہ صحتیابی کی تعداد زیادہ۔

-گزشتہ 24 گھنٹوں میں 276309 افراد صحتیاب ہوئے۔یومیہ نئے معاملات کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110756 زیادہ صحتیابی کے معاملات درج۔

- وبا کی ابتدا سے لیکر اب تک متاثر ہوئے لوگوں میں سے 25454320افراد کووڈ-19 سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 276309 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اسے ملا کر بحیثیت مجموعی  صحت یابی کی شرح 91.25 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

- یومیہ پوزیٹویٹی کی شرح میں کمی آئی ہےا ور آج یہ 8.02 فیصد ہے۔مسلسل 6 دنوں کے اندر یہ شرح دس فیصد سے کم رہی ہے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک میں لگائے گئے کووڈ -19 ٹیکوں کی خوراک کی تعداد آج  21.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ۔

- آج سات بجے صبح تک موصول ہوئی عبوری رپورٹ کے مطابق 3007831 سیشن کے توسط سے مجموعی طور پر 212066614 ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 30.35 لاکھ (3035749) سے زیادہ ڈیکے کی خوراک دی گئی۔

تفصیلات کیلئےدیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722827

 

کووڈ ٹیکے کے الاٹمنٹ سے متعلق اپڈیٹ :جون 2019 کیلئے قومی کووڈ ٹیکہ کاری کی خاطر تقریباً 12 کروڑ خوراک دستیاب ہوگی۔

 

ماہ جون 2021 کیلئے ترجیحی گروپوں کی ٹیکہ کاری کیلئے 6.09 کروڑ (60960000)کووڈ ٹیکوں کی خوراک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپلائی کی جائے گی ۔ترجیحی گروپوں میں ہیلتھ کیئر ورکر (ایچ سی ڈبلیو) ،فرنٹ لائن ورکرس (ایف ایل ڈبلیو) اور 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ شامل ہیں ۔مزید برآں 5.86 کروڑ (58610000) خوراک ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کی براہ راست خرید کیلئے دستیاب ہوگی۔اس طرح سے جون 2021 میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کیلئے تقریباً 12 کروڑ (119570000)خوراک دستیاب ہوگی۔

مزید تفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722831

 

کووڈ راحتی امداد سے متعلق اپڈیٹ

بھارت سرکار کو مختلف ملکوں / تنظیموں کی جانب سے 27 اپریل 2021 سے میڈیکل سپلائز اور ساز و سامان کی شکل میں کووڈ -19سے متعلق بین الاقوامی تعاون موصول ہورہا ہے۔انہیں فوری طورپر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے / پہنچایا جارہا ہے۔مجموعی طور پر 27 اپریل 2021 سے 29 مئی 2021 تک سڑک اور ہوائی راستے سے 18265 آکسیجن کنسنٹریٹر ،19085 آکسیجن سلینڈر ،19 آکسیجن جنریشن پلانٹ ،15256 وینٹیلیٹر /بائی پیپ ،7.7لاکھ  ریمڈیسیور وائل ،12 لاکھ فیوی پیراویر ٹیبلیٹ پہنچے ہیں /روانہ کئے جاچکے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722917

 

 ہنگامی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس ) میں توسیع۔ضرورت کی جگہ پر ہی آکسیجن کی تیاری کیلئے ای سی ایل جی ایس 4.0،ای سی ایل جی ایس 3.0 کا وسیع تر احاطہ اور ای سی ایل جی ایس 1.0 کیلئے مدت کا رمیں اضافہ ۔

 

کووڈ -19 وبا کی دوسری لہر کے سبب معیشت کے متعدد شعبوں میں پیدا ہوئے رخنہ کے سبب حکومت میں ہنگامی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے دائرہ عمل کو مزید وسیع کردیا ہے۔ای سی ایل جی ایس میں ترامیم سے ایم ایس ایم ای کو اضافی سپورٹ دیکر ،روزی روزگار کے مواقع کا تحفظ کرکے اور کاروباری سرگرمیوں کی بازیابی میں مدد دیکر ای سی ایل جی ایس کی افادیت اور اثر میں اضافہ کیا جاسکے گا۔ان تبدیلیوں سے معقول شرائط پر ادارہ جاتی قرض کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

 

مزیدتفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722846

 

قومی ہیلپ لائن نمبروں کی تشہیر کیلئے ایڈوائزری

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج سبھی نجی ٹی وی چینلوں کو ایڈ وائزری جاری کی کہ وہ ٹیکر یا ایسے ہی مناسب طریقوں سے درج ذیل قومی ہیلپ لائن نمبروں کی تشہیر کریں وہ یہ کام تھوڑے تھوڑے وقفے پر بالخصوص پرائم ٹائم کے دوران کرسکتے ہیں۔

 

1075

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کا قومی ہیلپ لائن نمبر

1098

خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کا چائلڈ  ہیلپ لائن  نمبر

14567

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کا سینئر سیٹیزنس ہیلپ لائن نمبر

(قومی راجدھانی خطہ دہلی ،کرناٹک ،مدھیہ پردیش ،راجستھان ، تمل ناڈو، تلنگانہ ،اترپردیش اور اترا کھنڈ)

08046110007

نفسیاتی تعاون کیلئے این آئی ایم ایچ اے این ایس کا ہیلپ لائن نمبر

 

 

 

کووڈ-19 کے سبب اپنی جان گنوادینے والے ورکروں کے منحصرین کیلئے محنت کی وزارت میں اہم سماجی تحفظ کا اعلان کیا۔

محنت و روزگار کی وزارت نے ،کووڈ -19 کی وبا کے سبب موت کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کی صحت و تندرستی کے تعلق سے ورکروں کی بے چینی اور خوف کو دور کرنے کیلئے ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او اسکیموں کے توسط سے ورکروں کیلئے اضافی فوائد کا اعلان کیا۔آجرین پر کسی اضافی بوجھ کے بغیر وکروں کو دئے جانے والے سماجی تحفظ میں اضافہ کیا ۔

مزید تفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722880

 

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کے اندر 21392 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع طبی آکسیجن پہنچایا۔

بھارتی ریلوے ملک کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او )پہنچاکر راحت رسانی کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے۔اب تک بھارتی ریلوے نے ملک کی متعدد ریاستوں میں 1274 سے زیادہ ٹینکروں میں 21392میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچانے کا کام کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک 313 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کر لیا ہےاور متعدد ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722887

 

جناب دھرمیندر پردھان نے وشا کھا پٹنم میں آر آئی این ایل کے جمبو کووڈ کیئر مرکز کو وقف کیا:اسے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کی ایک علامت قرار دیا۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس و فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آر آئی این ایل ،وشا کھا پٹنم اسٹیل پلانٹ ٹائون شپ میں آکسیجن سے لیس 300 بستروں کی سہولت کے ساتھ جمبو کووڈ کیئر سینٹر کے پہلے مرحلے کو قوم کی خدمت کیلئے وقف کیا ۔ورچوئل طریقہ پر منعقدہ اس افتتاحی تقریب میں فولاد کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے ،آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت جناب اے کالی کرشن سرینواس ،آندھرا پردیش کے صنعت و تجارت کے وزیر جناب ایم گوتم ریڈی ،آندھر اپردیش کے پنچایتی راج ودیہی ترقیات ، کانکنی اورارضیاتی سائنس کے وزیر جناب پی رام چندر ریڈی ،اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی ،بھارت سرکار کی فولاد کی وزارت کے سکریٹری،بھارت سرکار اور آندھرا پردیش حکومت اور آر آئی این ایل کے اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔

مزید تفصیلات کیلئے دیکھئے

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722860

 

 

 

*****

ش ح۔ م م۔م ش

5002U NO:

 



(Release ID: 1723085) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi