بجلی کی وزارت
پاور گرڈ نے کووڈ-19 وبا کے دوران کلیدی بنیادی ڈھانچہ امداد فراہم کیا
Posted On:
29 MAY 2021 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29مئی،2021۔حکومت ہند کی وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس یو پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ) ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو تعاون فراہم کرکے کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد اور تعاون کرنے کی سمت میں سرگرم طریقے سے کام کررہاہے۔
بہتر حفظان صحت سہولتوں کی سمت میں تعاون دینے کے اپنی کوششوں کے ذریعے پاور گرڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت پنجاب ،سکم،میزورم اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو تقریباً 2.66کروڑ روپئے کی لاگت والے کولڈ چین آلات (181 آئس لینڈ ریفریجریٹر اور 130ڈیپ فریزرس) فراہم کیے ہیں۔
وہیں لیہہ اور لداخ کے دور دراز کے علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کو آسان بنانے کیلئے دو انسولیٹیڈ وین بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آکسیجن امداد کیلئے پاور گرڈ، تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم، گروگرام (ہریانہ) میں 2x50 این ایم 3 فی گھنٹے کی رفتار والے اور جیسلمیر، راجستھان میں50 این ایم 3 فی گھنٹے کی صلاحیت والے آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے جارہا ہے۔
وبا کا سامنا کرنے کیلئے ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہوئے پاور گرڈ کی مالی امداد کے ذریعے مدورئی میں واقع سرکاری راجا جی اسپتال ،دل سے متعلق بیماریوں کے علاج اور ڈائیگنوس کے لئے ایک کیفیٹیرائزیشن لیباریٹری قائم کررہاہے جس سے تملناڈو کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر پاورگرڈ وشرام سدن (مریضوں اور ان کی دیکھ بھا ل کرنے والوں کیلئے آرام کی جگہ) ممبئی اور گوہاٹی میں کینسر کیئرسہولتوں میں اضافہ اور ملک بھر کے اسپتالوں / پی ایچ سی/ ایس ایچ سی کو اے ایل ایس ایمبولینس فراہم کرکے اور کئی اہم اقدامات کو حمایت دینے کے ذریعے لگاتار ہیلتھ کیئر پروجیکٹ کی ایک سیریز میں سرمایہ کاری کررہاہے اور ملک کو واپس دینے کے اپنے فلسفے میں یقین رکھتا ہے۔
******
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:4965
(Release ID: 1722832)
Visitor Counter : 157