سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی کے مالی تعاون سے اسٹارٹ اَپ کے بنائے گئے الیکٹرو کیمیکل ایلیسا جانچ سے کووڈ -19کی کل اینٹی باڈی مرکوزیت کا تیزی سے اور درست اندازہ لگانے میں مدد ملے گی

Posted On: 22 MAY 2021 9:39AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍مئی2021:

بنگلور میں واقع اسٹارٹ اَپ نے ایک اہم پوائنٹ آف کیئر الیکٹرو کیمیکل کے ایلیسا جانچ تیار کی ہے، جو کلینکل نمونوں میں کووڈ -19کی کل اینٹی باڈی مرکوزیت (حقیقی صورتحال)تیز اور درست اندازہ لگانے میں اہل ہے۔

پتھ  شودھ ہیلتھ کیئر ، سوسائٹی فار اینوویشن آف ڈیولپمنٹ (ایس آئی ڈی)، انڈین انسٹی ٹیو ٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی)، میں مالی امداد یافتہ اسٹارٹ اَپ نے کووڈ -19آئی جی ایم اور آئی جی جی اینٹی باڈی کے لئے اپنی طرح کا پہلا سیمی –کوانٹیٹیو الیکٹرو کیمیکل ایلیسا جانچ کا آلہ تیار کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں کوانٹیٹیو تجزیاتی نمونے میں معاون عناصر کا پتہ لگتا ہے، وہیں نیم  معیاراتی تجزیہ اینٹی باڈی مرکوزیت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔آئی سی ایم آر یعنی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی ضرورتوں کے مطابق ٹرانسلیشن ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی)فریدآباد میں منظوری کے بعد اسے سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن(سی دڈی ایس سی او)سے فروخت کے لئے لائسنس بھی حاصل ہوچکا ہے۔

کورونا سے لڑائی میں اس نئی تکنیک اور مصنوعات کو سینٹرفار آگمینٹنگ وار وِتھ کووڈ -19ہیلتھ کرائسس (سی اے ڈبلیو اے سی ایچ)اور بھارت سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمے (ڈی ایس ٹی)کے ذریعے معاونت کی گئی تھی۔اس کوشش کو آئی آئی ٹی بامبے اور آئی کے پی نالج پارک حیدرآباد میں ایس آئی این ای کی توسط سے شروع کیا گیا تھا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کی جدت ایس اے ار ایس –سی او وی -2اسپائیک گلائیکو پروٹین (ایس -1)کے لئے مخصوص آئی جی ایم اور آجی جی سی اینٹی باڈی کی الیکٹرو کیمیکل ریڈاکس سرگرمیوں کا تخمینہ کرنے پر مبنی ہے۔ایس پروٹین ریسیپٹر بانئنڈنگ ڈومین (آر بی ڈی)کو ہوسٹ کرتا ہے، جو بیماری کے پھیلنے سے پہلے نسوں پر اے سی ای-2ریسیپٹر سے جڑا ہوتا ہے۔اس لئے نیو کلیو کیپسڈ (این)پروٹین کو نشانہ بنانے والے دیگر اینٹی باڈی تجربوں کے مقابلے میں معیاری ریپڈ اینٹی باڈی تجربوں میں سے یہ ایک ہے، جو خاص طورپر لیٹرل فلو ایلیسا تکنیک پر مبنی ہے۔ٹیکنالوجی کو یو ایس اور ہندوستانی پیٹنٹ ایپلی کیشن کے توسط سے محفوظ کیا گیا ہے۔

 

02.png

تجرباتی کِٹ دو حصوں میں آتی ہے۔ایک ہینڈ ہیلڈ اینالائزر ہے جو خون کے نمونے کو پڑھتا ہے اور ایک تفصیلی رپورٹ دیتا ہے۔ دوسرے ایک ٹیسٹ اسٹرپ ہے، جس پر کسی کے انگلیوں سے خون کی ایک بوند ڈیوائس میں ڈالی جاتی ہے۔ ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس پانچ منٹ کے اندر جانچ کا رزلٹ بتا دیتا ہے ، جس کے نتائج آپ اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اسے پتھ شودھ کے لیب آن پام پلیٹ فارم’’انوپتھ ٹی ایم‘‘کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیار کیا گیا ہے،جو کووڈ-19اینٹی باڈی کے لئے مخصوص ایمینو ریسیپٹرز کے ساتھ سرگرم ڈسپوزیبل ٹیسٹ اسٹرپ کے ساتھ انٹرفیس کرتا ہے۔ اس طریقے میں نتائج ہینڈ ہولڈ ریڈر کے ذریعے از خود بتائے جاتے ہیں۔اس لئے تجرباتی نتائج کے مینوول ریڈ آؤٹ کی وجہ سے کوئی انسانی غلطی نہیں ہوتی۔اس تکنیک کی دیگر انوکھی خصوصیات میں ایک لاکھ سے زیادہ رئیل ٹائم تجربہ نتائج کو اسٹور کرنے کے لئے آن بورڈ میموری ، ٹچ اسکرین ڈسپلے، ریچارجیبل بیٹری ، اسمارٹ فون اور کلاؤڈ اسٹوریج کے لئے بلیو توتھ رابطہ، آدھا نمبر پر مریض کے ڈاٹا کو میپ کرنے کی اہلیت شامل ہے۔اے پی آئی کے توسط  سے تجرباتی ڈاٹے کو آروگیہ سیتو سے جوڑنا ممکن ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سیکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ جانچ نہ صرف پچھلے متاثر ہونے کی کیفیت کے دوران تیار کئے گئے سیرو سروے آلے کے شکل میں سود مند ہے، بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اینٹی باڈی کے غائب ہونے کی شرح جیسے اہم سوالوں کو جاننے کے کے لئے اینٹی باڈی کے کوانٹی فائر کی شکل میں اور عام طورسے نامیاتی کی سمجھ رد عمل جو اینٹی باڈی کی مقدار پر منحصر ہے، جیسے کہ اینٹی باڈی بنانے میں ٹیکوں کی اہمیت اور ویکسین کی کامیابی کا تجزیہ اس سے کیا جاسکتا ہے۔

پتھ شودھ کے سی ای او اور کو فاؤنڈر ڈاکٹر ونے کمار کے مطابق یہ نئی تکنیک کووڈ -19اینٹی باڈی کو نینو مولر مرکوزیت کو سبھی طرح سے پتہ لگا سکتی ہے۔ یہ نسوں (فنگر پرِک)پورے خون کے نمونے کےساتھ ساتھ سیرم کے نمونے کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ہم اگلے کچھ ہفتوں میں اس مصنوعات کو بازار میں اتارنے کا منصبوبہ بنارہے ہیں۔ پتھ شودھ کی موجودہ پیداواری صلاحیت  فی ماہ تقریباً ایک لاکھ جانچ ہے، جسے ہم اپنے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے مزید بڑھا سکتے ہیں۔

پتھ شودھ کا ملٹی اینالٹ لیب آن پام پلیٹ فارم’’انوپتھ ٹی ایم‘‘، شوگر، لیور کی بیماری، اینیمیا  اور تغذیہ کا جلد علاج شروع کرنے اور ان کا نظم کرنے میں اہل ہے۔ کووڈ-19سیرولوجی تجرباتی ترقی کے ساتھ اسٹارٹ اَپ نے این سی ڈی سے پرے اپنی مصنوعات لائن کی توسیع کی ہے اور خطرناک امراض کے لئے بھی علاج کی ایک نئی لائن پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4929)


(Release ID: 1722630) Visitor Counter : 254