ارضیاتی سائنس کی وزارت
سخت دباؤ(‘یاس’بقیہ)کمزور ہوکر جھارکھنڈ کے وسطی علاقوں میں دباؤ میں تبدیل ہوا
Posted On:
27 MAY 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍مئی2021:
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے طوفان کے بارے میں انتباہ دینےو الے مرکز کے مطابق..........
جنوبی جھارکھنڈ کے اپر قائم ہوا سخت دباؤ(انتہائی خطرناک طوفان ‘یاس’کا بقیہ)پچھلے چھ گھنٹوں میں 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً شمال کی جانب بڑھا۔ کمزور ہوکر دباؤ میں بدل گیا اور آج 27 مئی 2021ء کو عرض البلد کے قریب 2؍23شمال اور طول البلد کے قریب 5؍85مشرق اور رانچی کے 20کلو میٹر مشرق اور جمشید پور کے 95کلو میٹر جنوب مغرب میں ہندوستانی وقت کے مطابق 11:30بجے جھارکھنڈ کے وسطی علاقوں میں مرکوز ہوگا۔
آئندہ12 گھنٹوں کے دوران اس کے تقریباًشمال سمت میں بڑھنے اوربقیہ نشان زد کم دباؤ والے علاقہ میں کمزور پڑجانے کا امکان ہے۔
انتباہ-(1) بارش: جھارکھنڈ :27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت زیادہ تیز بارش کا امکان۔
اڑیسہ:27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور شمالی اڑیسہ کے اندرونی علاقوں کے کچھ مقامات پر زبردست بارش۔
شمالی چھتیس گڑھ:27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کچھ مقامات پر تیز بارش۔
مغربی بنگال اور سکم:27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور بھاری سے بہت بھاری بارش۔
آسام :27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کچھ جگہوں پر بھاری اور بہت بھاری بارش۔
بہار:27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش، کچھ مقامت پر بھاری اور بہت بھاری بارش،28 مئی کو کچھ مقامات پر بھاری ار بہت بھاری بارش کا امکان۔
مغربی اترپردیش:27 مئی کو متعدد مقامات پر، اوسط بارش، کچھ مقامت پر بھاری سے بہت بھاری اور انتہائی تیز بارش، 28 مئی کو کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش۔
ii-ہوا کے بارے میں انتباہ:
- 12 گھنٹوں کے دوران ، جھارکھنڈ اور قریبی اڑیسہ ، مغربی بنگال ، بہار میں 55-45کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور اس کی رفتار بڑھ کر 65کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔اس کے بعد رفتہ رفتہ کم ہوجائے گی۔
iii-11گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ اور قریبی علاقوں کے لئے نقصان کا اندیشہ اور کارروائی کا مشورہ۔
- پھوس کے کمروں؍جھونپڑیوں کو معمولی نقصان۔
- بجلی اور مواصلات کی لائنوں کو معمولی نقصان۔
- کچی سڑکوں کو معمولی نقصان اور پختہ سڑکوں کو تھوڑا نقصان۔
- پیڑ کی شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں، کیلے اور پپیتے کے درختوں کو نقصان۔
- ریلوے اور سڑک آمدورفت کا جائز ضابطہ۔
26مئی 2021ء کے 1800؍یوٹی سی کی بنیاد پر، جنوبی جھارکھنڈ اور قریبی شمالی اڑیسہ کے اندرونی علاقوں پر گہرے دباؤ(انتہائی خطرناک طوفان ‘یاس’کا بقیہ)کی غیر یقینی صورتحال کے سبب تجزیہ اور پیشین گوئی ٹریک۔
27 مئی 2021ء کے 06:00یوٹی سی پر مبنی جھارکھنڈ کے وسطی علاقوں میں دباؤ کا تجزیہ اور پیشین گوئی ٹریک(بہت خطرناک طوفان کا )
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4888)
(Release ID: 1722627)
Visitor Counter : 185