شہری ہوابازی کی وزارت
سورت ائر پورٹ مشکل وقت میں میڈیکل سپلائی کے لئے سہولت فراہم کرا رہا ہے
سورت ائر پورٹ کے ذریعہ 397 آکسیجن کنسنٹریٹر اور 22 آکسیجن سلنڈر ٹرانسپورٹ کئے گئے
ویکسین لانے لے جانے کا کام محفوظ طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے
Posted On:
28 MAY 2021 4:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 مئی 2021، سورت ائرپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بلا تکان کام کر رہا ہے کہ ویکسین، میڈیکل سازوسامان اور دیگر ضروری سپلائی کی لدائی محفوظ طریقے سے ہو اور وہ وقت پر اپنی منزل تک پہنچ جائے۔
اپریل اور مئی 2021 کے دوران سورت ائرپورٹ کے ذریعہ 5143 کلوگرام (397 عدد) آکسیجن کنسنٹریٹر، 1023 کلو گرام (22 عدد) آکسیجن سلنڈر اور 1435 کلوگرام (92 عدد) کووڈ ویکسین محفو ظ طریقے سے ٹرانسپورٹ کئے گئے۔ ائرپورٹ نے آئی اے ایف سی-17 گلوب ماسٹر کی پانچ پروازوں کے لئے بھی سہولت فراہم کرائی جو سورت میں بھرائی کے لئے آکسیجن ٹینکر لے کر آئی تھیں۔
سورت ائرپورٹ کا شمار ایسے ائرپورٹس میں ہوتا ہے جہاں سب سے پہلے مسافروں کی آمد پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کا کام مقامی حکام نے کیا۔ ٹیکہ اتسو کے دوران تمام مسافروں اور متعلقین کےلئے کووڈ ویکسین لگانے کے کیمپ کا بھی انتظام کیا گیا۔
اس کے علاوہ یہ ائرپورٹ اس بات کو بھی یقینی بنا رہا ہے کہ کووڈ -19 سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام ہدایات اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا جائے اور مسافروں کا سفر محفوظ ہو اور انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ تمام ملازمین، ائرپورٹ پر آنے والوں اور مسافروں کے لئے کووڈ سے متعلق موزوں رویہ اختیار کرنا ضروری ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے ائرپورٹ اسٹاف بلا تکان کام کرتا ہے۔ تمام متعلقین کےزیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 4921
(Release ID: 1722584)
Visitor Counter : 188