ریلوے کی وزارت

1162 ٹینکروں کے ساتھ 289 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کیا اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی


614 ایم ٹی آکسیجن مہاراشٹر میں ، 3731 ایم ٹی اتر پردیش میں  ، 656 ایم ٹی مدھیہ پردیش میں ، 5185 ایم ٹی دلّی میں ، 1967 ایم ٹی ہریانہ میں ، 98 ایم ٹی راجستھان میں ، 1773 ایم ٹی کرناٹک میں ، 320 ایم ٹی اترا کھنڈ میں ، 1554 ایم ٹی تمل ناڈو میں ، 1268 ایم ٹی آندھرا پردیش میں  ، 225 ایم ٹی پنجاب میں ، 380 ایم ٹی کیرالہ میں ، 1432 ایم ٹی تلنگانہ میں  ، 38 ایم ٹی جھار کھنڈ میں اور 160 ایم ٹی آسام میں  پہنچائی گئی

Posted On: 28 MAY 2021 4:29PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 28 مئی / بھارتی ریلوے  تمام  رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے اقدامات  اٹھاتے ہوئے  ملک کی مختلف ریاستوں کو  رقیق طبی آکسیجن   (ایل ایم او )  کی ترسیل  کرکے  راحت رسانی کا اپنا سفر  جاری رکھے ہوئے ہے ۔   اب تک بھارتی ریلوے نے   ملک کی مختلف ریاستوں کو 1162 ٹینکروں کے ذریعے 19408 ایم ٹی ، ایل ایم او سپلائی کی ہے ۔

         ایک مشن کے طور پر اب تک آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے   15 ریاستوں   کے تقریباً 39 شہروں / قصبوں میں  رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے ۔  ان میں   اتر پردیش میں لکھنؤ  ، وارانسی  ، کانپور ، بریلی ، گورکھپور اور آندھرا ، مدھیہ پردیش میں  ساگر ، جبل پور ،  کٹنی اور  بھوپال  ، مہاراشٹر میں ناگپور ، ناسک ، پونے ، ممبئی اور  شولہ پور   ، تلنگانہ میں حیدر آباد  ، ہریانہ میں  فرید آباد اور گرو گرام  ، دلّی میں تغلق آباد  ، دلّی کینٹ  اور اوکھلا   ، راجستھان میں  کوٹا اور کنک پاڑا   ،  کرناٹک میں بنگلورو   ، اترا کھنڈ میں دہرہ دون    ، آندھرا پردیش میں نیلّور ،  گنٹور   ، تڈی پتری اور وشاکھا پٹنم   اور کیرالہ میں ارنا کولم ، چنئی میں  تری ولّور ، تمل ناڈ و  میں ٹوٹی کورین   ، کوئمبٹور  اور مدورئی  ، پنجاب میں بھٹنڈا    اور پھلّور   ، آسام میں  کام روپ اور جھار کھنڈ میں رانچی شامل ہیں ۔

         آکسیجن ایکسپریس   ٹرینوں نے  ، اِن  39 شہروں / قصبوں کے  41 اسٹیشنوں پر  رقیق طبی آکسیجن   اتاری ہے ۔

         قابلِ ذکر ہےکہ  289 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کرکے مختلف ریاستوں کو راحت فراہم  کی ہے ۔

         اس ریلیز  کے اجراء کے وقت تک    رقیق طبی آکسیجن کے  50 ٹینکروں میں  865 ایم ٹی آکسیجن کے ساتھ 11 آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں  اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔

         جنوبی ریاستوں میں   آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک اور تلنگانہ میں ایل ایم  او  کی سپلائی  1000 ایم ٹی  فی ریاست تک پہنچ چکی ہے ۔

         یہ بات قابلِ ذکر ہےکہ   آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے   24 اپریل کو   مہاراشٹر  کو 126 ایم ٹی  ایل ایم او  سپلائی کرکے  اپنا سفر  شروع کیا تھا ۔

         بھارتی ریلوے  کی یہ پوری کوشش ہےکہ   درخواست  گزار  ریاستوں کو  کم سے کم ممکنہ وقت میں ایل ایم او سپلائی کی جا سکے ۔ 

         آکسیجن  ایکسپریس  ٹرینوں کے ذریعے   15 ریاستوں یعنی  اترا کھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش  ، آندھرا پردیش ، راجستھان ،  تمل ناڈو ، ہریانہ  ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دلّی  ، اتر پریش  ، جھار کھنڈ اور آسام میں  آکسیجن  کی راحت فراہم کی ہے ۔

اس ریلیز کے اجراء  تک  614 ایم ٹی آکسیجن مہاراشٹر میں ، 3731 ایم ٹی اتر پردیش میں  ، 656 ایم ٹی مدھیہ پردیش میں ، 5185 ایم ٹی دلّی میں ، 1967 ایم ٹی ہریانہ میں ، 98 ایم ٹی راجستھان میں ، 1773 ایم ٹی کرناٹک میں ، 320 ایم ٹی اترا کھنڈ میں ، 1554 ایم ٹی تمل ناڈو میں ، 1268 ایم ٹی آندھرا پردیش میں  ، 225 ایم ٹی پنجاب میں ، 380 ایم ٹی کیرالہ میں ، 1432 ایم ٹی تلنگانہ میں  ، 38 ایم ٹی جھار کھنڈ میں اور 160 ایم ٹی آسام میں  پہنچائی  جا چکی ہے ۔

بھارتی ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے مقامات کے لئے  مختلف راستوں کے  نقشے تیار کئے ہیں تاکہ   جلد از جلد اِن ریاستوں کو ایل ایم او پہنچائی جا سکے ۔

بھارتی ریلوے  ملک کے مختلف حصوں سے  آکسیجن  اٹھا رہی ہے  ، جس میں  مغرب میں   ہاپا ، بڑودا  ، مدرا  ، مشرق میں راور کیلا  ، درگا پور ، ٹاٹا نگر ، انگول  شامل ہیں  اور  یہ آکسیجن  اترا کھنڈ  ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ  ، پنجاب  ، کیرالہ ، دلّی ، اتر پردیش  اور آسام  کو پہنچائی جا رہی ہے ۔

نئی آکسیجن ٹرینوں   کو چلانا ایک  بہت اہم کام ہے اور ان کی تعداد مسلسل  بڑھ رہی ہے ۔ امید ہے کہ رات میں مزید آکسیجن  ایکسپریس ٹرینیں اپنا سفر شروع کریں گی ۔  

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔ )

U.No. 4924



(Release ID: 1722540) Visitor Counter : 201