بھارتی چناؤ کمیشن

کونسل آف اسٹیٹس کا ضمنی انتخاب: الیکشن  کا التوا

Posted On: 28 MAY 2021 3:29PM by PIB Delhi

کونسل آف اسٹیٹس میں ایک  نشست خالی ہوگئی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

ریاست کا نام

رکن کا نام

نشست خالی ہونے کی وجہ

خالی ہونے کی تاریخ

مدت کار

کیرل

جناب جوزف کے منی

استعفی

11.01.2021

 01.07.2024 تک

 

عوامی نمائندگی کے قانون  1951  کی دفعہ 151 اے  کے ضابطوں کے مطابق  خالی جگہ کو  جگہ خالی ہونے کی تاریخ سے  چھ ماہ کی مدت کے اندر ضمنی انتخاب کے ذریعہ  پُر کیا  جائے گا بشرطیکہ خالی جگہ سے متعلق بقیہ مدت کار  ایک سال یا اس سے زیادہ ہو۔

کمیشن نے آج اس معاملے کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ  ملک میں کووڈ کی دوسری لہر  چلنے کی وجہ سے  اس ضمنی انتخاب کو  عالمی وبا کی صورتحال میں واضح بہتری آنے اور  مذکورہ ضمنی انتخاب کرانے کے لئے حالات ساز گار ہونے تک ملتوی کرنا ہی مناسب ہوگا۔

کمیشن، متعلقہ ریاستوں سے موصولہ مادخل  کو ذہن میں رکھتے  ہوئے اور  این ڈی ایم / ایس ڈی ایم اے جیسی اتھارٹیز سے عالمی وبا کی صورتحال  کا جائزہ لینے کے بعد ہی مناسب وقت پر اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 4920

                          


(Release ID: 1722500) Visitor Counter : 125
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam