وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں کے رکھ رکھاؤ سے متعلق ہنرمندی کے فروغ کے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 28 MAY 2021 10:11AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28/مئی2021،

مغربی بحری کمان کے تحت نیول ڈاک یارڈ ، وشاکھاپٹنم نے بھارتی بحریہ اور نیتی آیوگ کے مابین بات چیت کی بنیاد پر 27 مئی 2021 کو ‘پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں کے رکھ رکھاؤ’ سے متعلق ‘ہنرمندی کے فروغ کے ٹریننگ کے ٹریننگ کے پروگرام ’ کا آغاز کیا۔ایک میٹنگ جو کہ نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ونود کمار پال کی چیئرمین شپ میں ورچوئل کانفرنس کے ذریعے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) اور ہنرمندی کے فروغ اور آنترپرینیورشپ(ایم ایس ڈی ای) کے افسران اور ریئرایڈمرل سری کمار نائر، ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ (اے ایس ڈی)،بحریہ ڈاک یارڈ وشاکھاپٹنم کے ساتھ ہوئی، جس میں پریشر سوئنگ ایبزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن جنریشن پلانٹس کے رکھ رکھاؤ سے متعلق ماسٹر ٹرینرس کے لیے  ہنرمندی  کے فروغ کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔کیونکہ بڑی تعداد میں یہ پی ایس اے پلانٹ  پورے ملک میں بروئے کار لائے جارہے ہیں، تاکہ  جاری کووڈ-19 وباکے دوران آکسیجن کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/123LMHQ.jpg

 

چار روزہ ٹریننگ پروگرام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیول ڈاک یارڈ وشاکھاپٹنم کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ڈاک یارڈ میں دستیاب پی ایس اے پلانٹ پر تھیوریٹیکل سیشن اور پریکٹیکل  مظاہرے شامل ہیں۔ اس ٹریننگ میں ملک کے 30 شہروں کے مختلف اداروں سےتعلق رکھنے والے 82 ماسٹرس ٹرینرس  نے حصہ لیا۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسرس اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نیز ہنرمندی کے فروغ کی وزارت  کے افسران نے بھی اس ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ڈی ڈی جی (ڈی ڈی جی ٹی)،ایم ایس ڈی ای نے ٹریننگ کے لیے استقبالیہ خطبہ دیا۔ اس کے بعد ڈی جی، ڈی جی ٹی، ایم ایس ڈی ای اور اے ایس ڈی نیول ڈاک یارڈ، وشاکھاپٹنم نے افتتاحی خطبہ دیا۔اس کے بعد نیول ڈاک یارڈ، وشاکھاپٹنم میں  پی ایس اے پلانٹ سے متعلق  ‘ہینڈس آن’ ٹریننگ منعقد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4904

ش ح۔   ف ا ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1722398) Visitor Counter : 222