سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے امداد یافتہ ڈس انفیکشن سسٹم نے N95 ماسک، پی پی ای، میڈیکل گیئر کو دوبارہ قابل استعمال بنا دیا ہے اور ضرورت سے زیادہ کووڈ 19 بایو میڈیکل کچرے کی پیداوار کو کم کر دیا ہے


اس نظام کی آزمائش اور توثیق آئی آئی ٹی، بمبئی میں محکمہ برائے بایوسائنسز اینڈ بایوانجینیئرنگ کے ذریعے کی گئی ہے

Posted On: 27 MAY 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27مئی،2021۔ممبئی میں قائم اسٹارٹ اپ، اندرا واٹر کے ذریعہ تیار کردہ این 95 ماسک / پی پی ای ڈس انفیکشن سسٹم مہاراشٹر اور تلنگانہ کے متعدد سرکاری اسپتالوں میں نصب کیا گیا ہے۔

واجرا کاوچ نامی ڈس انفیکشن سسٹم پی پی ای، میڈیکل اور غیر میڈیکل گیئر کو دوبارہ قابل استعمال بناکر اور اس سے زیادہ ماحولیاتی کووڈ 19 سے متعلق بایو میڈیکل فضلہ کی پیداوار کو کم کرکے وبائی مرض سے مقابلہ کرنے کی لاگت کو نمایاں طور پر کم کررہا ہے، جس سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ یہ ذاتی حفاظتی آلات کو مزید دستیاب، سستی اور قابل رسائی بنا رہا ہے۔

یہ پروڈکٹ 99.999 فیصد سے زیادہ کارکردگی کے ساتھ پی پی ای پر موجود وائرس، بیکٹیریا اور دیگر مائکروبیل دھبے کو غیر فعال کرنے کے لئے جدید ترین آکسیڈیشن، کورونا سے خارج ہونے والے مادہ اور یووی سی لائٹ سپیکٹرم کے ساتھ ملٹی اسٹیج ڈس انفیکشن کے عمل کا استعمال کرتا ہے۔

پانی کے شعبے میں اختراعات کے لئے ڈی ایس ٹی (ایس آئی این ای-آئی آئی ٹی بمبئی کے ذریعہ) ندھی پریاس گرانٹ کے ساتھ شروع کیا گیا اسٹارٹ اپ، اندرا واٹر نے سنٹر فار اگمینٹنگ وار وتھ کووڈ 19 ہیلتھ کرائسس (سی اے ڈبلیو اے ایچ سی) کا استعمال کیا جس میں محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کی مالی امداد سے اپنی ٹیکنالوجی میں ترمیم کی گئی تاکہ اسے کووڈ 19 انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے موزوں بنایا جاسکے۔ ایس آئی این ای کی مدد سے آئی آئی ٹی، بمبئی نے خود کو ہر مہینے 25 ڈس انفیکشن سسٹم تیار اور فراہم کرنے کے لئے تیار کیا۔

اس نظام کی آزمائش اور توثیق آئی آئی ٹی، بمبئی کے ڈپارٹمنٹ آف بایو سائنسز اینڈ بایو انجینیئرنگ نے کی ہے اور اس سے 5 ایل او جی (99.999 فیصد) سے زیادہ وائرس اور بیکٹیریا کو غیر فعال اور ختم کرنے کا پتہ چلا ہے۔ یہCSIR - NEERI سے منظور شدہ اور IP55 مصدقہ بھی ہے اور اب ہندوستان بھر میںCOVID 19 مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں میں انسٹال کیا جارہا ہے۔

 

Description: C:\Users\Lenovo\Downloads\PhotoGrid_Plus_1622013533729.jpg

مختلف اسپتالوں میں انسٹال کیے جارہے وجر کوچ سسٹم کی تصویر

(مزید تفصیل کیلئےجناب ابھیجیت وی وی آر (abhijit@indrawater.com,+91 99666 95436) سے رابطہ کرسکتے ہیں)

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4898



(Release ID: 1722370) Visitor Counter : 215