زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 21-2020 کے لئے بڑی فصلوں کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا


اجناس کی پیداوار ریکارڈ 305.44 کروڑ ٹن رہنے کا امکان، جو 20-2019 کے مقابلے میں 7.94 لاکھ ٹن زیادہ ہے

کسانوں کی انتہائی کوششوں، زرعی سائنسدانوں کے تعاون اور سرکاری پالیسیوں کے نتیجے میں یہ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں: جناب تومر

Posted On: 25 MAY 2021 7:12PM by PIB Delhi

 

 

نئی  دہلی ، 27 مئی، 2021 : زراعت، کوآپریٹوس اور کسان بہبود محکمے نے 21-2020 کے لیے اہم زرعی فصلوں کی پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ کل اجناس پیداوار 305.44 کروڑ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا ، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کی انتھک کوششوں ، زرعی سائنسدانوں کے تعاون، حکومت ہند کی پالیسیوں اور ریاستی سرکاروں سے ملے بہتر تعاون اور ہم آہنگی کی وجہ سے یہ مثبت صورتحال بنی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا زور زرعی شعبے کی ترقی پر ہے۔”

مختلف فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ ریاستوں سے موصولہ اعداد و شمار پر مبنی ہے اور دیگر ذرائع سے دستیاب جانکاری سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔06-2005 سے ابھی تک اہم فصلوں کی پیداوار کا مسابقتی تخمینہ ساتھ میں منسلک ہے۔

تیسرے پیشگی تخمینے کے تحت، 21-2020 کے دوران اہم فصلوں کا امکان یا تخمینہ اس طرح ہے:

 

  • غذائی اجناس - 305.44 ملین ٹن. (ریکارڈ)
  • چاول - 121.46 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • گندم - 108.75 ملین ٹن. (ریکارڈ)
  • تغذیاتی اجزا / موٹے اناج – 49.66 ملین ٹنس ۔
  • مکئی - 30.24 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • دالیں - 25.58 ملین ٹن۔
  • تور - 4.14 ملین ٹن۔
  • چنا - 12.61 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • تلہن - 36.57 ملین ٹن۔
  • مونگ پھلی - 10.12 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • سویا بین - 13.41 ملین ٹن۔
  • ریپسیڈ اور سرسوں۔ 9.99 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • گنے - 392.80 ملین ٹن۔
  • کپاس - 36.49 ملین گانٹھ (ہر ایک 170 کلوگرام)۔
  • جوٹ اور میستا - 9.62 ملین گانٹھوں (ہر ایک 180 کلوگرام)۔

21-2020 کے لیے تیسرے پیشگی اندازے کے تحت، ملک میں کل غذائی اجزا کی ریکارڈ پیداوار 305.44 کروڑ ٹن ہونے کی امید ہے، جو 20-2019 کے دوران ہوئی کل0 297.5 کروڑ ٹن اجناس کی پیداوار کے مقابلے میں 7.94 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 21-2020 کے دوران پیداوار گزشتہ 5 برس (2016-2015سے 2020-2019) کی اوسط اجناس پیداوار کے مقابلے میں 26.66 کروڑ ٹن زیادہ ہے۔

سال 21-2020 کے دوران چاول کی کل ریکارڈ پیدوار 121.46 کروڑ ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔ یہ گزشتہ پانچ برسوں کے 112.44 کروڑ ٹن اوسط پیداوار کے مقابلے میں 9.01 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 21-2020 کے دوران گندم کی کل ریکارڈ پیداوار 108.75 کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے۔ یہ گزشتہ 5 برس کے 100.42 کروڑ ٹن اوسط گندم پیداوار کے مقابلے میں 8.32 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

تغذیہ بخش /موٹے اناجوں کی پیداوار 49.66 کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے، جو سال 20-2019 کے دوران ہوئے 47.75 کروڑ ٹن پیداوار کے مقابلے میں 1.91 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ اوسط پیداوار کے مقابلے میں بھی 5.68 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 21-2020 کے دوران دلہن کی کل ریکارڈ پیداوار 25.58 کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے، جوگزشتہ 5 برس کے 21.93 کروڑ ٹن اوسط پیداوار کے مقابلے میں 3.64 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 21-2020 کے دوران تلہن کی کل ریکارڈ پیداوار  36.57کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے۔جو 20-2019 کے دوران 33.22 کروڑ ٹن پیداوار کے مقابلے میں 3.35 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔اس کے علاوہ ، 21-2020کے دوران تلہنوں کی اوسط پیداوار کے مقابلے میں بھی 6.02 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 21-2020 کے دوران ملک میں گنے کی پیداوار 392.80 کروڑ ٹن ہونے کا امکان ہے۔ سال 21-2020 کے دوران اوسط گنّا پیداوار 362.07 کروڑ ٹن کے مقابلے میں 30.73 کروڑ ٹن زیادہ ہے۔

 کپاس کی پیداوار 36.49کروڑ گانٹھیں (فی گانٹھ 170 کلوگرام) ہونے کا امکان ہے، جو اوسط کپاس پیداوار کے مقابلے میں 4.59 لاکھ گانٹھیں زیادہ ہے۔ جوٹ اور میستا کی پیداوار 9.62 لاکھ گانٹھیں (فی گانٹھ 180 کلوگرام) ہونے کا امکان ہے۔  

 

 21-2020 کے لیے اجناس کی پیداوار کے تیسرے پیشگی تخمینے کے لیے یہاں کلک کریں۔

-----------------------

ش ح۔ش ت ۔ر ب

U NO:4871



(Release ID: 1722104) Visitor Counter : 216


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi